09/09/2026
🚨 ریسکیو 1122 میں 800 آسامیوں کا اعلان
خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے مختلف اضلاع میں 800 مستقل آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا۔
اشتہار کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (BPS-12) کی 350، فائر ریسکیو (BPS-11) کی 175 اور ڈرائیور (BPS-06) کی 275 آسامیاں شامل ہیں۔
امیدواروں کے لیے خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل اور پاکستانی شہریت لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ عمر کی حد عمومی طور پر 22 سے 35 سال مقرر ہے۔
خواتین اور اقلیتی امیدواروں کو بھی درخواستیں جمع کرانے کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
امیدوار ETEA کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں، جبکہ آسامیوں کی تفصیلات ETEA اور ریسکیو 1122 کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔