05/09/2022
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود نے ویمن یونیورسٹی صوابی کے نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے یونیورسٹی کے لئے ملٹی پرپز ہال، تمام یونیورسٹی کی سولرائزیشن سمیت گرلز کالج کوٹھا کو ویمن یونیورسٹی میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیرتعلیم شہرام تراکئی اور وزیر صحت تیمور جھگڑا، ایم پی اے رنگیزخان سمیت ایم پی اے عاقب اللہ بھی موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی نے وفد کا استقبال کیا انہوں نے وزیراعلی کو یونیورسٹی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیراعلی کو بتایا گیا کہ 457 کنال پر محیط اس یونیورسٹی کی تعمیر 2013میں شروع ہوئی اور اس وقت یونیورسٹی میں چار فیکلٹیوں میں تین ہزار کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس کے ساتھ ملحقہ نو گرلز کالج بھی منسلک ہیں جس میں بھی دو ہزار سے زائد طالبات پڑھ رہی ہیں ۔اور اُن کی کوشش ہے کہ یونیورسٹی میں ایسے مضامین متعارف کروائیں جو موجودہ دور کے تقاضوں سے مزین ہوں اس لئے ہیلتھ سائنسز جیسے مضامین اور کمپیوٹر سائنسز میں نئے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں کہ بچیوں کو آگے ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہوں انہوں نےحکومت سے واجب الادا رقم جلد ریلیز کرنے کی استدعا کی کہ اُس وجہ سے یونیورسٹی کے کام میں سستی ہورہی ہے کیونکہ انہیں یونیورسٹی کے لیے مختص رقم ملنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔
وزیراعلی نے صوبائی وزرا ء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ یونیورسٹی کے زیر تعمیر نئے بلاکس کا دورہ کرتے ہوئےانتطامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔