ASO SAU Tandojam

ASO SAU Tandojam Asgharia Students Organization Pakistan Unit Sindh Agricultural University Tandojam official Page

02/03/2026

شبِ شہداء

سال فکرِ حیاتِ طیبہالحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے آج بتاریخ 3 مارچ...
02/03/2026

سال فکرِ حیاتِ طیبہ

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے آج بتاریخ 3 مارچ 2026 کو شبِ شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہداء کے حوالے سے مرثیہ خوانی کی گئی، جس میں عقیدت مندوں نے پرسوز انداز میں شہداء کی قربانیوں اور ان کی عظمت کو یاد کیا۔ مرثیہ خوانی کے دوران فضا سوگوار ہو گئی اور شرکاء کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔
بعد ازاں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

والسلام

مذمت ❌ مذمت ❌اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونٹ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی جانب سےسندھ یونیورسٹی جامشورو میں اصغریہ اسٹوڈنٹس...
13/12/2025

مذمت ❌ مذمت ❌
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونٹ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی جانب سےسندھ یونیورسٹی جامشورو میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یونٹ صدر کے روم پہ کئے گئے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
اور یونیورسٹی انتظامیہ سے شرپسندوں کے خلاف جلد از جلد اور سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
ایسے شرپسند عناصر کا تعلیمی اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔

ہمارے مطالبات!!

1. سندھ یونیورسٹی انتظامیہ واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرے۔

2. قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ دار افراد کا جائزہ لے کر ان کے خلاف مؤثر اور فوری قانونی کارروائی کریں۔

3. یونیورسٹی میں امن، نظم و ضبط اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

از: اصغریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام۔

🌙 مجلسِ عزا بسلسلۂ شہادتِ بی بی فاطمہ الزہراؑ سلام اللہ علیہاالحمدللہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ سندھ زر...
25/11/2025

🌙 مجلسِ عزا بسلسلۂ شہادتِ بی بی فاطمہ الزہراؑ سلام اللہ علیہا

الحمدللہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے زیرِ اہتمام 24 نومبر کی شب الحیدری مسجد، جوہر ہاسٹل میں شہادتِ بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک باوقار اور روحانی مجلسِ عزا منعقد کی گئی۔

تلاوتِ قرآنِ مجید
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا, تلاوت کا شرف برادر حسین حیدر نے حاصل کیا۔

مرثیہ و منقبت

تلاوت کے بعد مرثیہ و منقبت کا سلسلہ ہوا، جس کی سعادت برادر زہیر علی نے حاصل کی۔

خطابِ مجلس

مجلس سے خطاب محترم سینئر سائیں سید شکیل حسینی نے فرمایا۔
انہوں نے نہایت مؤثر اور دلنشیں انداز میں:

• بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے اوصافِ عالیہ
• ان کی پاکیزہ سیرت
• امتِ مسلمہ کے لیے ان کے عملی رہنما اصول
• اور موجودہ دور میں سیرتِ سیدہؑ سے روشنی لینے کی اہمیت
پر جامع گفتگو فرمائی۔

اور پروگرام کا اختتام دعاِ امامِ زمانہ سے ہوا

🌙 مجلس عزا – بسلسلہ شہادتِ بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہاالحمدللہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی...
23/11/2025

🌙 مجلس عزا – بسلسلہ شہادتِ بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا

الحمدللہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے اہلِ بیتِ اطہارؑ کی نسبت سے ایک بافیض اور روحانی محفلِ عزا کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ مبارکہ، ان کے اوصافِ عالیہ اور امت کے لیے چھوڑے گئے نقوش پر پرمغز گفتگو پیش کی جائے گی۔ یہ محفل دلوں کو نرمی، فکر کو روشنی اور کردار کو سنوارنے کا حسین ذریعہ ثابت ہوگی۔

مجلس سے سید شکیل حسینی خطاب فرمائیں گے۔

📅 تاریخ: 24 نومبر
🕘 وقت: رات 10 بجے
📍 مقام: الحیدری مسجد، جوہر ہاسٹل

تمام عاشقانِ اہلِ بیت علیہم السلام سے شرکت کی درخواست ہے تاکہ ذکرِ اہلِ بیتؑ کے صدقے میں دلوں کو طمانیت، ایمان کو تازگی اور فکر کو روشنی مل سکے۔

"انتظارِ آفتابِ عدالت"الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے آج مورخہ...
19/11/2025

"انتظارِ آفتابِ عدالت"

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے آج مورخہ 19/11/2025 کو علمی محفل کا پروگرام زیرِ اہتمام محترم یونٹ صدر آغا غلام عباس مطہری کے ہو گزرا۔

اس علمی محفل میں درج ذیل برادران نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں:

مدرّس: برادر حسین حیدر
دانشور دوست: برادر ندیم علی
مقال نویس: سید رضا عباس رضوی
جرنلسٹ: آغا غلام عباس مطہری

پروگرام میں خصوصی شرکت محترم سینئر برادر سائیں صمد علی نے کرنا فرمائی، جنہوں نے نہایت خلوص کے ساتھ خصوصی نصیحتیں فرمائیں اور تنظیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم رہنمائی پیش کی، پروگرام کا اختتام دعائے امامِ زمانہ عجّل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا۔

انتظارِ آفتابِ عدالتاصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 13...
15/11/2025

انتظارِ آفتابِ عدالت

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 13 نومبر 2025 بروز جمعرات زیرِ صدارت سائیں غلام عباس مطہری کے منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت محترم سینئر سائیں صمد علی نے کرنا فرمائی، اجلاس کا اہتمام تنظیمی نظم و ضبط اور اراکین کے درمیان ہم آہنگی میں اضافے کے لیے کیا گیا، اور پروگرام کا اختتام دعاِ امامِ زمانہ سے کیا گیا۔

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹ ارگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے  بتاریخ 2025-11-12 کو زیر صدارت ...
12/11/2025

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹ ارگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے بتاریخ 2025-11-12 کو زیر صدارت آغا غلام عباس مطہری کے مہانہ میٹنگ ہو گزری جس میں ماہانہ پروگرامات کی منصوبہ بندی کی گئی، میٹنگ کا اختتام دعا امام زمانہ سے کیا گیا۔

والسلام

انتظار آفتابِ عدالت@یوم مصطفیٰ (ص) جشنِ صادقین علیھم السّلامالحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ...
17/09/2025

انتظار آفتابِ عدالت

@یوم مصطفیٰ (ص) جشنِ صادقین علیھم السّلام

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے بتاریخ 13 ستمبر 2025 کو جشن صادقین علہیم السلام کا انعقاد زیرِ صدارت برادر غلام عباس بلتستانی اور زیرِ نگرانی ڈاکٹر سجاد علی اصغری(مرکزی رابطہ سیکرٹری) کہ الحیدر مسجد میں کیا گیا جس میں محترم آیاز علی لاشاری نے پروگرام میں خطاب کرنا فرمایا پروگرام میں طلباء نے نعت و منقبت خوانی کرنا فرمائی، جشن کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

والسلام

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس اورگنائزیشن پاکستان  یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب  سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں دروس کا س...
11/09/2025

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس اورگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں دروس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
آج بتاریخ 2025-9-9 کو ہفتہ وحدت کے سلسلے کا تیسرا درس ہوگزرا۔ آغا حسین حیدر نے درس دینا فرمایا۔
موضوع: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی نمونہ عمل۔
والسلام

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس اورگنائزیشن پاکستان  یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب  سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں دروس کا س...
10/09/2025

الحمدللہ اصغریہ اسٹوڈنٹس اورگنائزیشن پاکستان یونٹ سندھ زرعی ورسٹی ٹنڈو جام کی جانب سے ہفتہ وحدت کے سلسلے میں دروس کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
آج بتاریخ 2025-9-8 کو ہفتہ وحدت کے سلسلے کا دوسرا درس ہوگزرا۔ آغا حسین حیدر نے درس دینا فرمایا۔
موضوع: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی نمونہ عمل۔
والسلام

Address

Tando Jam

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASO SAU Tandojam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share