Maidan School and college Tirah Maidan Bar Qamber khel
My Allah is enough for me
Allahu Akbar
01/05/2026
🎉 ایک عظیم سنگِ میل —
میدان سکول کو کالج کا درجہ مل گیا! 🎓
وادی تیرا، برقمبر کے طلبہ کے لیے یہ خبر کسی نعمت سے کم نہیں۔ اب ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے دور دراز علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اپنے ہی علاقے میں کالج کی سہولت میسر آنا یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ ادارہ پہلے ہی علم کی روشنی پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کر چکا ہے، اور اب کالج کا درجہ ملنے کے بعد اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اس سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ علاقے کے مستقبل کو بھی ایک نئی سمت ملے گی۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ادارے کے ڈائریکٹرز، پرنسپل اور تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور لگن نے اس خواب کو حقیقت بنایا۔
آئیں! ہم سب مل کر اس ادارے کا ساتھ دیں اور علم کی اس شمع کو مزید روشن کریں۔
#تعلیم #ترقی #برقمبر
19/04/2026
سکول داخلہ کے وقت طلباء و طالبات کی کم سے کم عمر کتنی ہونی چاہئے؟
تعلیمی بورڈ اعلامیہ کیمطابق مارچ/اپریل میں داخلہ کے وقت کم از کم عمر کی حد۔
امسال 9th کلاس بورڈ انرولنمنٹ کی کم از کم تاریخ پیدائش 31-03-2014 ہوگی۔۔۔
25/03/2026
میدان سکول اینڈ کالج کلاس 10th & 9th کے طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحانی رولنمبر سلپ آچکے ہیں۔لہذا جلد از جلد اپنی رولنمبر سلپ وصول کریں۔
24/03/2026
استاد وہ چراغ ہے جو راہوں کو روشن کرے،
اندھیروں میں بھی امید کی کرن دے.
Maidan School & College Teacher Staff
May long live our honourable Teacher 🤲🤲
21/03/2026
میدان سکول اینڈ کالج
کے پرنسپل, ڈائریکٹر اور جملہ سٹاف کی طرف سے تمام امت مسلمہ کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ پاک سب کو عید کی خوشیاں نصیب کریں۔
13/03/2026
مرحوم پرنسپل جناب ظاہرجان صاحب نے 2000 میں میدان اسکول اینڈ کالج کی بنیاد رکھی۔ ان کا مقصد علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم دینا اور انہیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جانا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی تربیت کے لیے وقف کر دی۔
آج بھی ان کی خدمات اور محنت کو لوگ قدر کی نگاہ سے یاد کرتے ہیں۔ ان کے لگائے ہوئے اس تعلیمی ادارے سے بے شمار طلبہ نے علم حاصل کیا اور کامیابی کی راہوں پر گامزن ہوئے۔اور اب بھی کر رہے ہیں
چونکہ یہ مبارک مہینہ رمضان المبارک ہے، ہم سب سے گزارش ہے کہ اپنے روزوں اور دعاؤں میں مرحوم کو یاد رکھیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے۔ 🤲
براہِ کرم مرحوم ظاہرجان صاحب کے لیے دعا کریں۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین 🌙
Be the first to know and let us send you an email when Maidan School and college Tirah Maidan Bar Qamber khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The University
Send a message to Maidan School and college Tirah Maidan Bar Qamber khel: