Gadoon Student society

Gadoon Student society Gadoon students

*زمین کے قریب ترین گزرنے کا وقت 13 اپریل 2029* کو یہ زمین کی سطح سے *تقریباً 32,000 کلومیٹر* اوپر سے گزرے گا، یعنی چاند ...
10/08/2026

*زمین کے قریب ترین گزرنے کا وقت 13 اپریل 2029*
کو یہ زمین کی سطح سے *تقریباً 32,000 کلومیٹر* اوپر سے گزرے گا، یعنی چاند کے مقابلے میں *تقریباً 10 گنا* قریب۔
کتنی دیر تک قریب رہے گا؟ یہ صرف ایک لمحے میں غائب نہیں ہوگا اس کی تیز حرکت کی وجہ سے چند *گھنٹوں* تک یہ زمین کے قریب اور مشاہدے کے قابل رہے گا۔
صاف اور تاریک آسمان میں دوربین کے بغیر بھی اسے ایک روشن نقطے کی طرح دیکھا جا سکے گا، خاص طور پر یورپ، افریقہ اور ایشیا کے کئی علاقوں سے۔ یہ آسمان میں کافی تیزی سے حرکت کرتا ہوا محسوس ہوگا۔
*سائز:* اس کا اوسط قطر تقریباً 340–375 میٹر ہے، یعنی تقریباً تین سے چار فٹ بال گراؤنڈز کی لمبائی کے برابر۔ NASA کے مطابق اس کا لمبا محور تقریباً 450 میٹر تک ہو سکتا ہے۔
زمین کے مقابلے میں: زمین کا قطر تقریباً 12,742 کلومیٹر ہے، جبکہ *Apophis* تقریباً 0.34 کلومیٹر چوڑا ہے۔ یعنی زمین اس کے قطر سے تقریباً 37,000 گنا چوڑی ہے۔
*اہم بات:* یہ 2029 میں زمین سے نہیں ٹکرائے گا۔ موجودہ *حسابات* کے مطابق کم از کم اگلی *100+* سال تک اس کے زمین سے ٹکرانے کا خطرہ موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

اطلاع امیدواران برائے بھرتی ڈرایئورایسے تمام امیدواروں کو جنہوں نے ڈی ای او مردانہ آفس صوابی میں ڈرایئور کی آسامی کے لیے...
22/07/2026

اطلاع امیدواران برائے بھرتی ڈرایئور
ایسے تمام امیدواروں کو جنہوں نے ڈی ای او مردانہ آفس صوابی میں ڈرایئور کی آسامی کے لیے درخواست دی ہے اور ان کا نام لسٹ میں شامل ہے، اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مورخہ 27 جولائی بروز پیر صبح 9 بجے ٹرانسپورٹ آفس صوابی ( نزدیک کالا لار) میں اپنی اصلی دستاویزات کے ہمراہ ٹسٹ کے لیے حاضر ہوں۔
بحکم ڈسٹرکٹ موٹر وہیکل ایگزامینر آفیسر صوابی

لوگ سمجھتے ہیں کہ قید سلاخوں کے پیچھے ہوتی حالانکہ کچھ لوگ لوگوں کی رائے کے قیدی بھی ہوتے ہیں۔ایک تعریف انہیں آسمان پر پ...
21/07/2026

لوگ سمجھتے ہیں کہ قید سلاخوں کے پیچھے ہوتی حالانکہ کچھ لوگ لوگوں کی رائے کے قیدی بھی ہوتے ہیں۔

ایک تعریف انہیں آسمان پر پہنچا دیتی ہے، اور ایک تنقید زمین پر گرا دیتی ہے۔ پھر وہ اپنی زندگی نہیں جیتے... لوگوں کی توقعات جیتے ہیں۔

اور پھر قرآن کہتا ہے "عزت تو صرف اللہ ہی کے لیے ہے..."

جس دن تم نے اپنی عزت کا معیار لوگوں سے ہٹا کر اللہ کی رضا بنا لیا... اس دن تم آزاد ہو جاؤ گے۔

صبح بخیر ❤️🌅

🎓 گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی (Gadoon Student Society)📢 گدون کے تمام طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری!اگر آپ پاکستان کی کسی بھی یون...
20/07/2026

🎓 گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی (Gadoon Student Society)

📢 گدون کے تمام طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری!

اگر آپ پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں اور داخلہ، میرٹ، اپلائی کرنے کے طریقہ کار یا رہنمائی کے حوالے سے مدد چاہتے ہیں، تو بلا جھجھک گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی کے کسی بھی ممبر سے رابطہ کریں۔

🤝 ان شاء اللہ، ہماری ٹیم آپ کی مکمل رہنمائی کرے گی۔
🇵🇰 پاکستان بھر کی مختلف جامعات میں ہمارے نمائندے اور ممبران موجود ہیں، جو آپ کو درست معلومات اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

آپ کا مستقبل، ہماری ترجیح!
آج ہی گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی سے رابطہ کریں اور اپنے تعلیمی سفر کا آغاز اعتماد کے ساتھ کریں۔

+92 314 7799695

Gadoon Student Society
"Together We Guide, Together We Grow."

☺️Kpk Boards 👇   *مردان بورڈ سمیت خیبرپختونخواہ کے تمام بورڈز کے میٹرک سالانہ امتحانات اؤل کے پیپرز کی چیکنگ تقریباً مکم...
17/07/2026

☺️Kpk Boards 👇
*مردان بورڈ سمیت خیبرپختونخواہ کے تمام بورڈز کے میٹرک سالانہ امتحانات اؤل کے پیپرز کی چیکنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے*.
*مردان بورڈ سمیت خیبرپختونخواہ کے تمام بورڈز 25 جولائی سے 7 اگست تک تمام بورڈز اپنے نتائج جاری
کردینگے انشاللہ*


15/07/2026

گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی (Gadoon Student Society)

گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی (GSS) ایک طلبہ پر مشتمل تنظیم ہے جس کا مقصد گدون سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، ان کی تعلیمی، سماجی، قائدانہ اور اخلاقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

وژن (Vision)

ایک ایسی مضبوط، باصلاحیت اور باکردار نوجوان قیادت تیار کرنا جو گدون اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے۔

مشن (Mission)

- گدون کے طلبہ میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا۔
- تعلیمی سیمینارز، ورکشاپس اور کیریئر گائیڈنس پروگرامز کا انعقاد کرنا۔
- طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیں اور اعتماد پیدا کرنا۔
- سماجی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینا۔
- گدون کی ثقافت، روایات اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنا۔

مقاصد (Objectives)

- طلبہ کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کرنا۔
- تعلیم، تحقیق اور ہنر مندی کی حوصلہ افزائی کرنا۔
- کھیل، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا۔
- نئے طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا۔
- گدون کے طلبہ کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچانا اور ان کے حل کے لیے کوشش کرنا۔

ہمارا نعرہ

"اتحاد، قیادت اور خدمت"

گدون اسٹوڈنٹ سوسائٹی صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک ایسا خاندان ہے جہاں ہر طالب علم کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنے معاشرے کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ آج کے طلبہ ہی کل کے کامیاب رہنما ہیں، اور ہم سب مل کر ایک روشن، باوقار اور ترقی یافتہ گدون کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌹الحمد لله، آپ کی انتھک محنت اور کوششوں کے نتیجے میں "گدون میں اردو ادب" کامیابی کے ساتھ شائ...
13/07/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🌹

الحمد لله، آپ کی انتھک محنت اور کوششوں کے نتیجے میں "گدون میں اردو ادب" کامیابی کے ساتھ شائع ہو گیا۔ یہ صرف آپ کی ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ ادب اور علم کے لیے ایک قیمتی خدمت ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے علم، قلم اور خدمت میں مزید برکت عطا فرمائے، یہ کتاب قارئین کے لیے مفید ثابت ہو اور آپ کو دنیا و آخرت کے اجر سے نوازے۔

💐 اس عظیم ادبی کامیابی پر ہماری مبارکباد قبول فرمائیں!اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ایسی ہی کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲📚
03489151449

السلام علیکم!گدون سٹوڈنٹس سوسائٹی کا ایک ہونہار طالب علم گزشتہ تقریباً تین ماہ سے شدید بیماری کے باعث ہسپتال میں زیرِ عل...
06/07/2026

السلام علیکم!

گدون سٹوڈنٹس سوسائٹی کا ایک ہونہار طالب علم گزشتہ تقریباً تین ماہ سے شدید بیماری کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ طویل علاج کی وجہ سے اس کے گھر والے شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

آپ سب سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق اس طالب علم کی مدد کریں۔

میرے ایزی پیسہ نمبر پر اپنا امداد بھیجیں. آپکی امانت اس تک پہنچ جائیگی.
Easypaisa: 03139779819
Abid Nawaz

❤کامیابی مبارک ❤د گدون سٹوڈنٹس سوساٸٹی آرگناٸزر ڈاکٹر عابد نواز ولد ایس پی (ر) گل نواز خان صیب د پیخور یونیورسٹئ نہ د پی...
25/04/2025

❤کامیابی مبارک ❤
د گدون سٹوڈنٹس سوساٸٹی آرگناٸزر ڈاکٹر عابد نواز ولد ایس پی (ر) گل نواز خان صیب د پیخور یونیورسٹئ نہ د پی ایچ ڈی جیالوجی ڈگری ترلاسہ کڑہ ۔
واقعی دا یوہ ڈیرہ لویہ ستڑی وہ چی پہ محنت او کوشش تکمیل تہ اورسیدہ ۔
مونگ دوی تہ او د دوی ٹول خاندان تہ د زڑہ لہ تلہ مبارکی وایو ۔ ❤
اللہ پاک دی ورتہ د علاقی خدمت سرہ سرہ نوری کامیابئ او خوشالئ ھم اوخائی ۔ آمین

25/04/2025

Address

Gadoon Topi Swabi
Topi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gadoon Student society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share