08/05/2026
🌟 ایک اور درخشاں کامیابی 🌟
عثمانیہ گروپ آف اسکول اینڈ کالجز کے جماعت ہشتم کے باصلاحیت طالبِ علم عمیر نے یوتھ فیسٹیول بونیر میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ✨
عمیر نے نعت کے مقابلے میں پورے بونیر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا، جبکہ حسنِ قرأت کے مقابلے میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دیا۔ 🏆
یہ اعزاز عمیر کی محنت، خوبصورت آواز اور بہترین اندازِ پیشکش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عثمانیہ گروپ آف اسکول اینڈ کالجز اپنے قابلِ فخر طالبِ علم کی اس شاندار کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتا ہے۔ 🌹