10/04/2026
گاؤں گھڑتل، تحصیل سمبریال، ضلع سیالکوٹ کے مسائل کے حوالے سے اہم اپیل
محترم حکام،
ہم گاؤں گھڑتل کے رہائشی پچھلے ایک سال سے سیوریج کے سنگین مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ ایک رہائشی ہونے کے ناطے یہ صورتحال میرے لیے انتہائی دکھ اور پریشانی کا باعث ہے۔
گاؤں کا تالاب سیوریج کے پانی سے بھر چکا ہے اور گندا پانی سڑک پر آ چکا ہے، جس کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مرکزی سڑک مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ گندا پانی مختلف بیماریوں کا سبب بھی بن رہا ہے، جو کہ اہلِ علاقہ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
اب یہ مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
لہٰذا اور متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد اس کا حل نکالا جائے، تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔
شکریہ۔
Maryam Nawaz Sharif
Khawaja Asif
Sambrial Sialkot, Punjab, Pakistan
Sambrial
Ghartal, Punjab, Pakistan