University of Gujrat

  • Home
  • University of Gujrat

University of Gujrat UNIVERSITY OF GUJRAT | Official |
𝗩𝗶𝗰𝗲 𝗖𝗵𝗮𝗻𝗰𝗲𝗹𝗹𝗼𝗿: 𝗣𝗥𝗢𝗙 𝗗𝗥 𝗭𝗔𝗛𝗢𝗢𝗥 𝗨𝗟 𝗛𝗔𝗤 (TI) A place at the centre of it all!
(303)

A public sector project successfully up and running, the University of Gujrat (UOG) reflects the upshot of the Punjab government’s efforts to meet the learning needs of peripheral areas of Gujrat: Gujranwala, Kharian, Sialkot, Wazirabad, etc. The University’s main campus is very attractive and has a brand new building with all the basic amenities.

جامعہ گجرات میں پاکستان کا79واں یوم آزادی بھرپور قومی جذبہ اورروایتی جوش و خروش سے مناتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی خیر و ...
14/08/2026

جامعہ گجرات میں پاکستان کا79واں یوم آزادی بھرپور قومی جذبہ اورروایتی جوش و خروش سے مناتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی خیر و سلامتی اور وقار و عزت میں اضافہ کا عزم و اعادہ کیا گیا۔ جشن یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقادحافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ اساتذہ وانتظامیہ نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپورشرکت کرتے ہوئے وطن عزیز سے اپنی بیش بہا محبت ویگانگت کا مظاہرہ کیا۔ جشن یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز صبح نماز فجر کے وقت مرکزی جامع مسجد میں وطن کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دُعا کے ساتھ کیا گیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر آفس بلاک کے سامنے ایک پُر وقار تقریب میں اساتذہ، طلبہ وانتظا میہ کے اراکین اور اُن کے اہل خانہ نے بھرپورشرکت کی۔مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، انتظامی شعبہ جات کے ڈائریکٹروں، تدریسی شعبہ جات کے صدور چیئر پرسن، انتظامیہ کے اعلیٰ اراکین اوریونیورسٹی ملازمین نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے وطن کے ساتھ اپنی گہری وابستگی و خلوص کا اظہار کیا۔ مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ رجسٹرار محمد نعیم بٹ نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف کی ہمراہی میں پرچم کشائی کا فریضہ سرانجام دیا۔پاکستانی پرچم کے فضا میں بلند ہوتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فضا پاکستان زندہ باد کے پُر جوش نعروں سے گونج اُٹھی۔ یونیورسٹی گارڈز کے ایک چاق وچوبند دستہ نے پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی۔ مہما نان گرامی نے جشن آزادی کی خصوصی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ شرکا نے جشن یوم آزادی کی خصوصی واک میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد نعیم بٹ نے دیگر شرکا کی ہمراہی میں پاکستان کی سالگرہ کا شاندار یادگاری کیک کاٹا۔رجسٹرار محمد نعیم بٹ نے کہا کہ جشن آزادی قومی عظمت و وقار کی علامت اور بانیان قوم و ملک کو ہدیہ تبریک پیش کرنے کا عظیم دن ہے۔ آزادی ایک گراں قدر نعمت اور بیش بہا ذمہ داری ہے۔ ہم سب بحیثیت ایک متحد قوم اپنی پُر خلوص محنت و لگن سے اقوام عالم میں سر بلندی حاصل کر سکتے ہیں۔ حُب الوطنی ایک عظیم جذبہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی بیش بہا قربانیوں کا عظیم ثمر ہے۔ کرہ ارض پر پاکستان کا قیام کوئی حادثاتی مظہر نہیں بلکہ تحریک پاکستان کے کارکنان و راہنماؤں کی کی عظیم سوچ و فکر کا جیتا جاگتا کرشمہ ہے۔حال ہی میں پاکستان کی قومی و عسکری قیادت نے اپنی بے مثال کاوشوں و تدبر کے ذریعے اقوام عالم میں اپنی فکر و دانش اور سٹریٹیجک دانائی کا لوہا منوایا ہے۔یونیورسٹی اساتذہ کا بنیادی فریضہ طلبہ کی عملی تربیت و راہنمائی ہے۔محنت و دیانت کو قومی شعار بناتے ہوئے قوم کا ہر فرد ملت کا ستارا بن سکتا ہے۔ تقریب کے شرکا نے اپنی مخلصانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کو مستحکم و خوشحال بنانے کا عزم کیا۔تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف نے پاکستان کی ترقی و فلاح کے لیے اجتماعی دعا کروائی

13/08/2026
NUTECH Delegation Visits University of Gujrat for Certificate Affiliation AssessmentGUJRAT: A delegation from the NUTECH...
13/08/2026

NUTECH Delegation Visits University of Gujrat for Certificate Affiliation Assessment
GUJRAT: A delegation from the NUTECH Board of Technical and Professional Education (NBTPE) visited the University of Gujrat (UoG) to conduct an institutional assessment for the proposed affiliation of certificate programs.
The delegation was warmly received by Muhammad Ali, Focal Person NAVTTC, Dr. Madiha Hameed, and Junaid Ashraf. The visiting team comprised Engr. Muhammad Aleem, NBTPE, along with two relevant Trade Experts/Assessors.
During the visit, the delegation conducted a comprehensive assessment of the University's academic and technical facilities, including laboratories, infrastructure, equipment, human resources, and other requisite arrangements for the proposed certificate programs. The assessment was aimed at verifying the University's compliance with the prescribed standards and evaluating its institutional readiness for affiliation with NBTPE.
The visiting experts also reviewed the University's capacity to deliver industry-relevant and skills-based training in line with contemporary technical and professional education requirements. The assessment is an important step toward establishing a framework for offering recognized certificate programs that can enhance students' technical competencies and employability.
The University of Gujrat administration expressed its commitment to promoting technical and professional education and developing programs that respond to the evolving needs of industry and the job market. The proposed affiliation with NBTPE is expected to further strengthen the University's role in providing accessible, quality-oriented, and market-driven skills education.
The visit concluded with discussions on further requirements and procedural steps related to the affiliation process. The University representatives thanked the NBTPE delegation for its visit and valuable assessment and expressed their hope for continued collaboration in advancing technical and professional education.

University of Gujrat Announces First Merit List for Fall 2026 Admissions
09/08/2026

University of Gujrat Announces First Merit List for Fall 2026 Admissions

08/08/2026

Makkah Joint Defence Agreement: A New Era of Peace, Security and Stability.

جامعہ گجرات میں کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم استیصال کشمیر کو بھرپور انداز سے منا...
06/08/2026

جامعہ گجرات میں کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوم استیصال کشمیر کو بھرپور انداز سے منایا گیا۔شعبہ امور طلبہ کی جانب سے یوم استیصال کشمیر کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیاجس کا مقصد بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت بارے طلبہ میں شعور و آگاہی اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں یونیورسٹی کی مختلف طلبہ سوسائٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے پُر مغز و فکر انگیز تقاریر کے ذریعے یومِ استیصال کشمیر کی تاریخی اور سیاسی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شرکا نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور نوجوان نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس تقریب نے طلبہ کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا اور ساتھ ہی باخبر بحث و مباحثے اور سماجی و شہری سرگرمیوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرSSC میاں خرم ارشاد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا وسیع پیمانہ پرقتل عام انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اعتدال پسندانہ روش اور مہذب جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی ہمنوائی کی۔ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی مرضی و منشا کا احترام کرتے ہوئے خطہ کی سلامتی و بقا کے لیے آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کشمیر انشا اللہ وطن عزیز پاکستان کا حصہ بنے گا۔سیمینار کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو یاد گاری شیلڈیں پیش کی گئیں۔سیمینار میں طلبہ، فیکلٹی اراکین اور یونیورسٹی سٹاف نے پرجوش شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ یگانگت و یکجہتی کا عزم کیا۔ تعمیری تعلیمی مکالمہ کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے میں جامعہ گجرات اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

📢 Youm-e-Istehsal Kashmir | 5 August 2026The University of Gujrat stands in solidarity with the people of Jammu & Kashmi...
04/08/2026

📢 Youm-e-Istehsal Kashmir | 5 August 2026
The University of Gujrat stands in solidarity with the people of Jammu & Kashmir on Youm-e-Istehsal Kashmir. Let us reaffirm our commitment to peace, justice, human dignity, and the right of people to live with freedom and respect.
Join us for a meaningful day of reflection and engagement featuring a seminar, debate, Wall of Peace, and awareness campaign to better understand the history, challenges, and aspirations of the people of Kashmir.
📅 Date: 5 August 2026
🕙 Time: 10:00 AM
📍 Venue: Quaid-e-Azam Auditorium, University of Gujrat

04/08/2026

� Join us live and take the first step toward your academic and professional success!

� New to streaming or looking to level up? Check out StreamYard and get $10 discount! �

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to University of Gujrat:

Shortcuts

  • Want your university to be the top-listed University?

Share