"انصاف کی آواز — عوامی مسائل، حق کی بات اور سماجی آگاہی کا پلیٹ فارم۔"
30/06/2026
بورے والا نیو کے بلاک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ننھا بچہ زخمی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
29/06/2026
جیسے حالات جا رہے ہے یہی علاج بنتا ہے۔۔۔۔۔
29/06/2026
يورپ ميں گرمی کی لہر ميرے گھر کا بہت نقصان ہو گيا 😢
28/06/2026
تیزرفتاری بہادری نہیں بلکہ خطرہ ہے۔ رفتار کم رکھیں اور زندگی محفوظ رکھیںlتیزرفتاری بہادری نہیں بلکہ خطرہ ہے۔ رفتار کم رکھیں اور زندگی محفوظ رکھیں۔
28/06/2026
🚨 93WB کے عوامی مسائل – کب حل ہوں گے؟
"93WB کی یہ گلی گزشتہ تقریباً 20 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مناسب سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں جمع رہتا ہے، جس سے آمدورفت میں مشکلات اور صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ افسوس کہ کئی برس گزرنے کے باوجود اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔
ہم متعلقہ حکام، منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے اور سیوریج، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
93WB کے عوام بھی بنیادی سہولیات اور باعزت زندگی کے حق دار ہیں۔"
کیا قصور تھا اس فیملی کا، انکی معصوم بچیوں کا۔
کس کے ہاتھ پہ یہ اپنے بابا کا خون تلاش کریں۔
28/06/2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین پر مبینہ لوٹ مار جاری، شہریوں کا نوٹس لینے کا مط وہاڑ ی سے )
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال وہاڑی کی کینٹین پر مبینہ طور پر زائد نرخوں پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے، ناقص، غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
شہریوں کے مطابق کینٹین پر سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کیا جاتا ہے، جبکہ صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں، جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے کئی برسوں سے کینٹین کا نیا ٹینڈر نہیں کیا گیا اور ایک ہی ٹھیکیدار کو ہر سال توسیع دے کر کینٹین چلانے کی اجازت دی جا رہی ہے، جس کے باعث شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین کے معاملات، ٹینڈرنگ کے عمل، نرخنامے، صفائی اور اشیاء کے معیار کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Be the first to know and let us send you an email when انصاف کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.