Bazam e Minhaj New Campus

  • Home
  • Bazam e Minhaj New Campus

Bazam e Minhaj New Campus بزمِ منہاج نیو کیمپس

12/10/2022
25/09/2022

*أدبی مقابلہ جات زیر اہتما بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور*

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حسب سابق اس سال بھی بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام بین الفصول مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہر کلاس سے 1 طالبعلم اپنی کلاس کی نمائندگی کرے گا۔
*28 ستمبر بروز ماہ ربیع الأول کی مناسبت سے مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا جا رہا ہے*

تمام کلاسز کے سی آر اپنی کلاس سے مقابلہ میں شرکت کے لیے ایک طالبعلم کا نام بزمِ منہاج کے نمائندگان کو جمع کروائیں۔

*مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:*
حافظ محمد اسامہ مجید (صدر بزم منہاج)
03317071919

عبد المصطفی (صدر نیو کیمپس)
0334 4772772

حافظ محمد طیب (جنرل سیکرٹری بزم منہاج)
0342 5639091

*بزم منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور*
*سیشن 23-2022ء*

10/09/2022

ہم کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) کے پروفیسر اور شعبہء عربی کے چئرمین ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی صاحب کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے اُن کی "الازھر یونیورسٹی، قاہرہ" سے حاصل کی گئی پی ایچ ڈی عربی کی ڈگری کے معادلہ (Equivalence) پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اُن کے تحقیقی مقالہ کا موضوع تھا :" العلامة محمد فضل الحق الخير آبادي، حياته وشعره العربي، دراسة تحليلية نقدية."
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا جملہ اسٹاف ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی صاحب کو مذکورہ بالا کامیابی پر خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے علمی اور تحقیقی میدان میں مزید ترقی اور ڈھیروں کامیابیوں کی دعا کرتا ہے۔

Admission Open
30/08/2022

Admission Open

𝐀𝐝𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐎𝐩𝐞𝐧: 𝐅𝐨𝐫 𝐦𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 & 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐦𝐞𝐝𝐢𝐚𝐭𝐞 𝐩𝐚𝐬𝐬 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬
Intermediate: FA & ICS
Bachelor of Science: Arabic & Islamic Studies
𝐓𝐡𝐞 𝐛𝐞𝐬𝐭 𝐢𝐧𝐬𝐭𝐢𝐭𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐰𝐡𝐢𝐜𝐡 𝐩𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐞𝐬 𝐞𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐦𝐞𝐝𝐢𝐚𝐭𝐞 𝐭𝐨 𝐏𝐡𝐃
College of Shariah and Islamic Sciences, Minhaj University Lahore

📞📲 Contact Numbers
📞 042-35166991
📞 042-35171651
📲0300-2130056

For admission 👇
📧 [email protected]

Visit the website for more information 👇
🌐 www.cosis.edu.pk.

College of Sharia and Islamic Sciences, 365 M Block Model Town Lahore

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز  کے اساتذہ کرام محترم جناب صابر حسین نقشبدی صاحب اور محترم جناب سیدخالد حمید کاظمی الاز...
23/08/2022

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ کرام محترم جناب صابر حسین نقشبدی صاحب اور محترم جناب سیدخالد حمید کاظمی الازہری شاہ صاحب اور محترم جناب حافظ محمد موسیٰ صاحب کی مداحِ حبیبِ کریم جناب الحاج شہزاد حنیف مدنی صاحب کی اہلیہ محترمہ اور صدر بزمِ منہاج نیو کیمپس عبدالمصطفیٰ طاہر کی چچی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر اہلِ خانہ میں سے محمدابرار حنیف مغل (سابق مرکزی صدر MYL)،محمداقبال مغل(راہنما PAT لاھور )صوفی محمداعجاز حنیف (خلیفہ مجاز دربار عالیہ حیدریہ) ، اشتیاق حنیف مغل (سابق مرکزی سینئر نائب صدرMYL)ا علامہ احسن اویس مصطفوی (ناظم دعوت TMQلاھور)بھی موجود تھے ۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سنئیر استاد پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد صاحب کافی علیل ہیں کل ان کی سرجری ہے تمام...
19/08/2022

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سنئیر استاد پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد صاحب کافی علیل ہیں کل ان کی سرجری ہے تمام احباب قبلہ استادِ محترم کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کریں

18/08/2022

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ کے لئے داخلہ جاری ہے
انٹرمیڈیٹ: ایف اے اور آئی سے ایس ◀️ بی ایس: عریبک اور اسلامک اسٹڈیز

نمایاں خصوصیات
◀️ علوم شریعہ اور علومِ عصریہ کا حسین امتزاج
◀️ قرآت، نعت، تحریر و تقریر پر خصوصی توجہ
◀️ بہترین کمپیوٹر لیب
◀️ سپورٹس کی بہترین سہولیات
◀️ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور فارن کوالیفائیڈ فکیلٹی
◀️ اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ
◀️ پاکستان و بیرونِ ممالک تقرری کے مواقع
◀️ الازہر یونیورسٹی (مصر) میں سکالر شپ کے مواقع
◀️ 80فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے پر فیس میں خصوصی رعایت

📞📲 رابطہ نمبرز
📞 042-35166991
📞 042-35171651
📲0300-2130056

داخلے کیلئے 👇
📧 [email protected]

مزید معلومات کیلئے ویب سائٹ وزٹ کریں 👇
🌐 www.cosis.edu.pk.

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور

مورخہ 17 اگست 2022 بروز بدھ کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نیو کیمپس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ذکر امام حسین علی...
18/08/2022

مورخہ 17 اگست 2022 بروز بدھ کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نیو کیمپس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ذکر امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک ہوا ۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول اور منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام سے محفل جاری رہی اور اسکے بعد طلباء نے تقاریر کیں ۔ ذکروازکار کے بعد دعا سے محفل کا اختتام ہوا ۔ اللّٰہ پاک اس محفل کے صدقے اور گوشہء بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے وسیلے سے ہمارے علم و عمل میں اضافہ فرمائے آمین ۔

قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

ثناءخوانِ رسول صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم جناب الحاج شہزاد حنیف مدنی صاحب کی اہلیہ اور صدر بزمِ منہاج نیو کیمپس جناب عبدا...
16/08/2022

ثناءخوانِ رسول صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم جناب الحاج شہزاد حنیف مدنی صاحب کی اہلیہ اور صدر بزمِ منہاج نیو کیمپس جناب عبدالمصطفی طاہر کی چاچی کے انتقال پر ہم بزمِ منہاج کی جانب سے اُن سے تعزیت کرتے ہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالی مرحومہ کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور اہلِخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Address

C8V8+V44, Shah Jilani Road, Township Twp Commercial Area Lahore, Punjab

54770

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazam e Minhaj New Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Bazam e Minhaj New Campus:

  • Want your university to be the top-listed University?

Share