Madrasa Jamia Arbia Rahmaniya Walidpur

  • Home
  • Madrasa Jamia Arbia Rahmaniya Walidpur

Madrasa Jamia Arbia Rahmaniya Walidpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrasa Jamia Arbia Rahmaniya Walidpur, College & University, Muhalla Bichalapura Walidpur Mau, .

07/10/2025
*موجودہ زمانے میں بھی ہر مسئلے کا حل قرآن کریم میں موجود ہے : مفتی ذیشان قاسمی**ولید پور ، مئو ناتھ بھنجن ۔* 12؍ فروری 2...
12/02/2024

*موجودہ زمانے میں بھی ہر مسئلے کا حل قرآن کریم میں موجود ہے : مفتی ذیشان قاسمی*

*ولید پور ، مئو ناتھ بھنجن ۔* 12؍ فروری 2024 بروز سوموار صبح نو بجے مدرسہ عربیہ رحمانیہ ولیدپور کے صحن میں تقریب تکمیل حفظ و حدر زیر صدارت مولانا حافظ عبدالحی مفتاحی ناظم اعلی مدرسہ عربیہ منبع العلوم خیرآباد منعقد ہوئی جس میں سات طلبہ نے حفظ کی تکمیل کی اور آٹھ طلبہ نے حدر مکمل کیا صدر محترم نے اپنے صدارتی خطبے میں حفاظ کے فضائل اور ان کی ذمہ داریوں کو احادیث کی روشنی میں مختصرا بیان کیا مدرسہ کا نیا ترانہ حافظ محمد عاطف ضیاء و حافظ حسان جاوید نے پیش کیا جسے مولانا فضل حق عارف خیرآبادی نے بنایا ہے خطبہ استقبالیہ پیش کرنے کیلئے مدرسہ کے روح رواں مولانا ضیاءالرحمن قاسمی مائک پر تشریف لائے موصوف نے جہاں مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا وہیں یہ خوشخبری بھی دی کہ سال رواں میں آٹھ حفاظ نے اپنے اساتذہ کرام کو ایک مجلس میں پورا قرآن سنادیا اور بتایا کہ مدرسہ کی طرف سے ان بچوں اور ان کے اساتذہ کرام کو معزز مہمانوں کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا جائیگا پھر آخیر میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے جامعہ عزیزیہ سہریا اعظم گڑھ کے ناظم اعلی مفتی ذیشان قاسمی کا مفصل بیان ہوا مفتی صاحب نے قرآن کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر مسلمان کے دل میں قرآن کی عظمت کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ کوئی مسلمان قرآن کو کسی گندی جگہ میں یا اپنے بیٹھنے کی جگہ سے نیچے رکھنا پسند نہیں کرتا ہے تو جس کے سینے میں قرآن محفوظ ہے اور اس میں گندگی ہو یعنی دل کوبرےخیالات ،غیبت، چغلی،گانا اور دیگر لغویات کو رکھنا کیسے پسند کریگا اس لئے حفاظ کو چاہئے اپنے قلوب کو پاکیزہ رکھیں ورنہ گندگی کی وجہ سے قرآن سینوں سے نکل جائیگا نیز انہوں نے فرمایا کہ ہر مشکل کا حل قرآن میں موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس زمانے میں جو مشکلات در پیش ہیں ان کے حل کیلئے اسی وقت قرآن نازل ہوا ہے مفتی صاحب کے تقریر کے بعد اکابرین کے ہاتھوں آٹھ خوش نصیب طلبہ کو شال و نقد اور دیگر انعامات سے نوازا گیا اس پروگرام کی نظامت مدرسہ کے استاد مولانا محمد صادق مئوی نے انجام دیا اس پروگرام میں ولیدپور بھیرہ کے مدارس کے نظماء و صدور حضرات کے ساتھ جامعہ عزیزیہ کے استاد مفتی منظور احمد قاسمی، مولانا ابرار احمد قاسمی، مولانا معین اختر قاسمی نائب ناظم مدرسہ ہذا، مولانا ارشد قاسمی ناظم مدرسہ نئی بازار کرہاں کے علاوہ معززین و اراکین حضرات موجود تھے پروگرام سوا نو بجے سے شروع ہو کر پونے بارہ بجے مولانا ظہیر احمد ندوی مقیم دبئی کی پرسوز دعاء پر اختتام کو پہونچا
پروگرام کے بعد سارے حاضرین کیلئے ناشتہ کا انتظام کیا گیا تھا فورا دسترخوان لگایا گیا اور سبھی حضرات ناشتہ سے فارغ ہو کر دعاؤں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے رخصت ہوگئے۔

Address

Muhalla Bichalapura Walidpur Mau

276405

Opening Hours

Monday 07:00 - 11:30
14:00 - 17:00
Tuesday 07:00 - 11:30
14:00 - 17:00
Wednesday 07:00 - 11:30
14:00 - 17:00
Thursday 07:00 - 11:30
14:00 - 17:00
Saturday 07:00 - 11:30
14:00 - 17:00
Sunday 07:00 - 11:30
14:00 - 17:00

Telephone

+919044770236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrasa Jamia Arbia Rahmaniya Walidpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your university to be the top-listed University?

Share