ISF SALU Media cell

  • Home
  • ISF SALU Media cell

ISF SALU Media cell To solve the problems of students

11/05/2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں طلبہ کے دو مختلف گروپس کے درمیان کشیدگی۔
صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور مجیب خان شنبانی اور نائب صدر شعیب احمد اوٹہی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے کشیدہ صورتحال کو پر امن بنایا۔

دونوں رہنماؤں نے تمام طالبہ کو پرامن تعلیم پر فوکس ادارے کے بہتری اور آپس میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔

باشعور قیادت ہمیشہ نفرت کے بجائے امن، تصادم کے بجائے مکالمے اور انتشار کے بجائے اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔

11/05/2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے طلبہ کو ذاتی بنیادوں پر ہراساں کرنے اور مین گیٹ پر روک کر امتحانات میں شرکت سے محروم کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو نہایت تشویشناک عمل ہے۔
کسی بھی طالبعلم کو پیپر دینے سے روکنا اس کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے اور طلبہ کو بلا رکاوٹ امتحانات میں شرکت یقینی بنائی جائے۔
اگر کسی بھی طالبعلم کے تعلیمی مستقبل کو نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری سیکیورٹی آفیسر سلیمان شر پر عائد ہوگی۔
ہم تمام متعلقہ اداروں، اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر طلبہ کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

لطیف یونیورسٹی انتظامیہ کا دوہرا معیار ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ایک طرف ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبات فوری ط...
07/05/2026

لطیف یونیورسٹی انتظامیہ کا دوہرا معیار ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ایک طرف ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرکے احتجاج ختم کروایا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب ایک متاثرہ طالبہ مکمل میرٹ اور ڈپارٹمنٹ میں آٹھ نشستیں موجود ہونے کے باوجود گزشتہ تین ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔
انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے متاثرہ طالبہ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ خاموش ہو جائے، لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ظلم، ناانصافی اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے ایسے رویے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ تعلیمی اداروں میں جب طلبہ خصوصاً طالبات کو مسلسل مایوسی، ذہنی دباؤ اور ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آتے ہیں، جن کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔
ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن متاثرہ طالبہ کو انصاف دلانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی دباؤ یا دھمکی کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ان شاء اللہ کل بھرپور پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
منجانب: انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی

03/05/2026

کل تمام باشعور طلبہ سے گزارش ہے کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف دلانے تک اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھیں۔
آئیں حق اور سچ کی آواز بنیں اور ظلم کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔

کل کون کون ہمارا ساتھ دے گا؟ ✊

03/05/2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ زولاجی پریویس سائیڈ کی بقایا آٹھ نشستوں پر اہل طلبہ کے داخلے مکمل ہونے تک زولاجی کے امتحانات مؤخر کیے جائیں، تاکہ متاثرہ طلبہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے

02/05/2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں MS/MPhil اور PhD پروگرامز کے لیے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
🗓️ آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ: 4 مئی
📄 ہارڈ کاپی میں دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ: 6 مئی
📝 انٹری ٹیسٹ کی تاریخ: 14 مئی

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور انتظامیہ کی طلبہ کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔زولاجی ڈیپارٹمنٹ میں آٹھ سیٹس خا...
30/04/2026

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور انتظامیہ کی طلبہ کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
زولاجی ڈیپارٹمنٹ میں آٹھ سیٹس خالی ہونے کے باوجود بہی اہل طلبہ کو داخلہ نہ دینا انتظامیہ کی نااہلی اور
زیادتی کا واضح ثبوت ہے
وائس چانسلر ڈاکٹر یوسف خشک نے آج ہر صورت متاثرہ طالبات کے داخلے کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، مگر افسوس کہ تاحال اس حوالے سے کوئی عملی پیش رفت یا رابطہ نہیں کیا گیا۔
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) واضح کرتی ہے کہ وہ متاثرہ طلبہ کو انصاف دلانے تک کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
لہٰذا اعلان کیا جاتا ہے کہ بروز سوموار آئی ایس ایف کی جانب سے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ایڈمیشن لالا آمر درانی کے خلاف یونیورسٹی کے اندر اور پریس کلب پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
جاری کردہ:
ندیم احمد بوزدار سیکرٹری اطلاعات سالو خیرپور ISF

29/04/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے ہاسٹل اور ادارے کے اندر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور طلبہ کو درپیش مسائل کے خلاف احتجاج کے حوالے سے آئی ایس ایف پریذیڈنٹ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور مجیب خان شنبانی کا موقف۔

تمام انصافینز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایس ایف کی جانب سے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ایڈمیشن کی غلط پالیسیوں ...
27/04/2026

تمام انصافینز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دن قبل آئی ایس ایف کی جانب سے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ایڈمیشن کی غلط پالیسیوں کے باعث ایڈمیشن سے محروم طلبہ کے حق میں وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے سامنے ایک پُرامن احتجاج کیا گیا تھا۔
جس کے بعد رجسٹرار صاحب نے آئی ایس ایف قیادت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ وائس چانسلر سے ملاقات کر کے ان جائز مطالبات کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تہی۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تاحال طلبہ کے ایڈمیشن کے مسائل حل نہیں ہو سکے۔
لہٰذا ان مسائل کے حل کے لیے کل صبح وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاج کی کال دی جاتی ہے۔ تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ کل صبح 10:30 بجے آئی ایس ایف اسٹال پر پہنچ جائیں۔
شکریہ۔
جاری کردہ٫ سیکرٹری اطلاعات ندیم احمد بوزدار سالو خیرپور

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سکھر ڈویژن کے صدر آصف بلوچ کی جانب سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی نئی کابینہ کا باضابطہ نوٹ...
21/04/2026

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سکھر ڈویژن کے صدر آصف بلوچ کی جانب سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی نئی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
امید ہے کہ تمام دوست چیئرمین عمران خان کے وژن، حقیقی آزادی کی جدوجہد اور طلبہ کے حقوق کی جنگ میں ہر اول دستہ ثابت ہوگی۔ انشاءاللہ یہ کابینہ اس عظیم درالعلوم کی بہتری، ترقی و مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ✌️

Address

Khairpur Mir's

03013244633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF SALU Media cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your university to be the top-listed University?

Share