Allama Iqbal Medical College Alumni Association UK

Allama Iqbal Medical College Alumni Association UK Doctors working in UK , graduated from Allama Iqbal Medical College Lahore Pakistan

26/04/2026
جانے والے تیرے قدموں کے نشاں باقی ہیں🥲🥲🥲🥲  وہ طبیب، جو دوسروں کو زندگی بخشتا اور مریضوں کو شفا دیتا تھا، آج اسی جناح ہسپ...
24/03/2026

جانے والے تیرے قدموں کے نشاں باقی ہیں🥲🥲🥲🥲
وہ طبیب، جو دوسروں کو زندگی بخشتا اور مریضوں کو شفا دیتا تھا، آج اسی جناح ہسپتال میں دل کے دورے کے باعث اس جہانِ فانی سے کوچ کر گیا۔ ڈاکٹر احمد حسن رانجھا کے انتقال کی خبر نے دلوں کو مغموم اور فضا کو سوگوار کر دیا ہے۔ اقبالین کمیونٹی کی آنکھیں اشکبار ہیں اور دل ایک گہرے کرب سے گزر رہے ہیں۔
ڈاکٹر احمد نہ صرف ایک معالجِ حاذق تھے بلکہ ادب و شعر کی دنیا کا ایک درخشاں ستارہ بھی تھے۔ ان کی شخصیت علم، فن اور دردِ دل کا حسین امتزاج تھی۔ AIMCAUK/گلوبل اقبالیان مشاعرہ )GIOکے اسٹیج پر جب وہ اپنے خیالات کو لفظوں کا پیرہن عطا کرتے تو محفل پر ایک سحر طاری ہو جاتا۔ ان کا کلام محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ احساسات کی ایک زندہ دنیا تھا جو سننے والوں کے دلوں میں اتر جاتی تھی۔

وہ ایک قادرالکلام افسانہ نگار تھے جن کی تحریروں میں زندگی کی گہرائی، انسانی جذبات کی شدت اور مشاہدے کی سچائی جھلکتی تھی۔ ان کے افسانے اور سفرنامے “ڈیلی جنگ” اور ادبی جریدے “ادبیات” میں باقاعدگی سے شائع ہوتے رہے اور قارئین کے دلوں کو مسخر کرتے رہے۔ حال ہی میں بھارت کے سفر پر ان کے لکھے گئے سفرنامے بھی بے حد مقبول ہوئے اور ان کی ادبی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت بنے۔

علامہ اقبال میڈیکل کالج کے زمانے میں وہ “شاہین” -09 ۔2008کے چیف ایڈیٹر رہے اور سخنور لٹریری سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے ادبی سرگرمیوں کو نئی جہت دی۔ وہ اپنے دور کے ان چند خوش نصیب لوگوں میں شامل تھے جنہیں بیک وقت طب اور ادب دونوں میدانوں میں عزت و مقام نصیب ہوا۔

پیشہ ورانہ زندگی میں وہ لاہور کے جناح ہسپتال اور ڈاکٹرز ہسپتال میں بطور کنسلٹنٹ فزیشن خدمات انجام دیتے رہے، جہاں انہوں نے بے شمار جانوں کو نئی امید اور زندگی عطا کی۔ مگر آج وہ خود خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اپنے چاہنے والوں کو غم کی ایک نہ ختم ہونے والی کہانی سونپ کر۔

ان کی جدائی ایک ایسا خلا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ ان کی یادیں، ان کا کلام اور ان کی مسکراہٹ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ اس عظیم اقبالین، فرشتہ صفت انساں کو اپنی بے پایاں رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ آمین۔
( چاھتوں کے دیس سے۔۔۔ حیات تبسم گجر ، ۲۴ مارچ، ۲۰۲۶،لندن)

Dear Junior Iqbalians,If you’re currently seeking a new job or planning to switch roles within the UK, the AIMCAUK Annua...
31/07/2025

Dear Junior Iqbalians,

If you’re currently seeking a new job or planning to switch roles within the UK, the AIMCAUK Annual Dinner presents a valuable opportunity to connect with your seniors who can guide and support you in this journey.

Don’t miss this chance to network and open doors for your future!

👉 Book your ticket now at:

Allama Iqbal Medical College (AIMCAUK) - a prestigious institution dedicated to medical education and research.

Address

Info@aimcauk. Org
Nantwich

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Iqbal Medical College Alumni Association UK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Allama Iqbal Medical College Alumni Association UK:

Share