Bridge Course

Bridge Course Bridge Course is +2 level Course for Deeni Madaris students
طلباء مدارس کیلے بارہ? A.M.U starts first batch for this purpose in 2013-14.

Bridge Course is one the latest innovative ideas by A.M.U (Aligarh Muslim University). This course is only for those, who have passed their Aalimiyat or Fazilat from any Madarsa in India. Where 45 students from all over the India taking their studies.
برج کورس اے۔ایم۔یو (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کی طرف سے ایک جدید پہل ہے.
یہ کورس ان طلباء کیلے ہے جنہوں نے ہندوستان کے کسی بھی مدرسے سے عالمیت یا فض

یلت کی ہو۔
اے۔ایم۔یو میں اس مقصد کے لئے ۲۰۱۳میں پہلا بیچ شروع ہوچکا ہے.جہاں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے ۴۵ طلباء زیر تعلیم ہیں۔

18/11/2021
*AMU Bridge Course**علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں برج کورس کے فارم بھرے جارہے ہیں.**برج کورس کا تعارف:* برج کورس علی گڑھ مس...
19/06/2021

*AMU Bridge Course*

*علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں برج کورس کے فارم بھرے جارہے ہیں.*

*برج کورس کا تعارف:* برج کورس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ایک بہترین Department ھے، جس کو سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ صاحب نے 2013 میں شروع کیا، یہ کورس مسلسل کئی سالوں سے فارغین مدارس کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی جیسے عظیم دانش گاہ کے مین اسٹریم میں انٹرنل شپ کے ساتھ داخلہ کی سہولت فراہم کر رہا ھے،

*فوائد:* برج کورس کی تکمیل کے بعد اپنے فارغین کو سینیئر سیکینڈری (Intermidiate) کی مارکشیٹ دیتا ھے جس کے ذریعہ فارغین برج کورس بی اے آنرس(B.a hons) ، بی ایس ڈبلیو (B.sw) ، بی اے ایل ایل بی (B.A.LLB)، بی اے فارین لینگویج ( B.A foreign Language) و بین المسالک المذاہب مفاہمہ مینجمنٹ میں انٹرنل شپ کے ساتھ داخلہ جاتی امتحان کے بعد بسہولت داخلہ لے سکتے ھیں ـ

*رہنمائے برج کورس، ٹیلی گرام لنک:👇*
https://t.me/Aimsf_India/240

*تیاری کے لئے PDFs: 👇*
https://t.me/Aimsf_India/237
https://t.me/Aimsf_India/207

*گزشتہ سال کا پیپر:👇*
https://t.me/Aimsf_India/238

*ALL INDIA MADARSA STUDENTS FORUM-AIMSF*

رہنمائے برج کورس (AMU) برائے فارغین مدارس ۲۰۲۱-۲۲.pdf

For entrance result 2019 20 click this link
25/06/2019

For entrance result 2019 20 click this link

برج کورس مقابلہ جاتی امتحان کے ہال ٹکٹ درج ذیل شیڈول کے مطابق تقسیم ہوں گے۔

برج کورس میں آن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ15مئی2019فارغین مدارس کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ کا سن...
30/04/2019

برج کورس میں آن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ15مئی2019
فارغین مدارس کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ کا سنہری موقع
اب وہ دن گئے جب یہ سمجھاجاتاتھاکہ مدارس کے فارغین دنیاکے اسٹیج پر کلیدی رول انجام نہیں دے سکتے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں برج کورس کاتجربہ ایک نئے تعلیمی نظام کی نویدجانفزابن کرسامنے آیاہے۔چھ سال پہلے قائم ہونے والے برج کورس نے کامیابیوں کے ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کوجنم دیاہے۔دیوبند،ندوہ،فلاح،اصلاح،اشرفیہ،عارفیہ،جمداشاہی،جامعۃ الصالحات اورجامعۃ البنات وغیرہ کے فارغ طلبہ وطالبات جدیددانشگاہوں کے ان کورسوں میں زیرتعلیم ہیں کہ آپ کوحیرت ہوگی۔برج کورس کے فارغین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تینوں کیمپسز،علی گڑھ،ملاپورم اورمرشدآبادمیں قانون کی اعلی تعلیم میں منہمک ہیں۔اس کورس کے ذریعہ علما وعالمات کی ایک بڑی تعدادانگریزی زبان وادب کے شعبوں میں پہنچی ہے۔BSW،ہوٹل مینیجمنٹ،بزنس مینیجمنٹ،معاشیات اوردیگرسماجی علوم میں برج کورس کے فارغین اپنی سبقت کے جھنڈے گاڑے ہوئے ہیں۔اسپانی،فرانسیسی اوردوسری زبانیں جہاں روزگارکے بے پناہ امکانات ہیں یہ شعبے بھی ہمار ے فارغین سے پٹے پڑے ہیں۔ماہرین اس تعلیمی تجربہ پرحیران ہیں اوریونیسکوسنجیدگی سے اس کا مطالعہ کرہی ہے۔ اورمغرب کی بعض جامعات میں برج کورس تحقیقی مطالعہ کا موضوع ہے۔
اس یک سالہ کورس کی فیس بہت کم رکھی گئی ہے۔کئی سالوں سے کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ طلبہ کے لیے شیروانی اورطالبات کے لیے عبایایااسکارف فراہم کیاجاتاہے۔ برج کورس کے فارغین کو+2کے مساوی سرٹیفیکیٹ سے نوازاجاتاہے۔
داخلے کے لیے ضروری تعلیمی استعداد: نوفارغ شدہ علماء، جنھوں نے کسی بھی حکومتی بورڈ سے عا لمیت پاس کیا ہو اور ساتھ میں اس بات کا ثبوت ہو کہ انھوں نے کسی بھی مدرسہ سے عا لمیت کا کورس باقاعدہ مکمل کرلیا ہے، یا یونیورسٹی کے ذریعہ منظور شدہ مدرسہ سے عا لمیت/ فضیلت کی سند حاصل کی ہوداخلہ کا فارم بھرسکتے ہیں۔ امیدوار کی عمر23 سال سے زیادہ نہ ہو۔ داخلہ کل ہند سطح کے مقابلہ جاتی تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔ خواہشمند طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ
https://dt.amucontrollerexams.com/oaps/user پرجاکر آن لائن فارم ُپر کرسکتے ہیں۔
آئن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ 15مئی2019ہے اورمقابلہ جاتی تحریری امتحان14 جون2019کوہوگا
امیدواران اپنے ہال ٹکٹ تاریخ امتحان سے دوروز قبل دفتربرج کورس سے بنفس نفیس حاصل کرسکتے ہیں

فارغین مدارس کے لیے عصری علوم کے حصول کا سنہری موقععلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فاغین مدارس کے لیے ۲۰۱۳ء میں قائم کئے گئے ...
06/04/2019

فارغین مدارس کے لیے عصری علوم کے حصول کا سنہری موقع
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فاغین مدارس کے لیے ۲۰۱۳ء میں قائم کئے گئے یک سالہ برج کورس میں ۲۰۔۲۰۱۹ء کے لیے داخلے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔اس کے مطابق آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۱۵؍ مئی ۲۰۱۹ء ہے۔برج کورس انتظامیہ کے مطابق تحریری مقابلہ جاتی داخلہ امتحان ۱۴؍ جون ۲۰۱۹ء کو ہوگا اور پھر انٹرویو کے بعد داخلہ کے لیے کامیاب امیدواران کی لسٹ جاری کی جائے گی۔
فارغین مدارس کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اس کورس سے فائدہ اٹھاکرسوشل سائنزکے کسی بھی مضمون میں گریجویشن کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔ اس کورس کا بنیادی مقصد بیدار مغز اور خداترس علماء وعالمات کی ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو انگریزی زبان پر قدرت کاملہ کے ساتھ عہد جدید کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہو۔ اور طلباء وطالبات انگریزی زبان وادب ، انفارمیشن ٹکنالوجی، مختلف سماجی وعمرانی علوم کے ساتھ نقد ونظر کے طریقوں اور غوروفکر کے عصری تقاضوں سے واقف ہوں۔ واضح رہے کہ برج کورس کے فارغین جن کی تعداد تقریباً پانچ سو ہوگئی ہے، ان میں درجنوں طلباء وطالبات انگریزی زبان وادب ودیگر مغربی زبانوں، سماجی علوم کے مختلف مضامین کے علاوہ شعبۂ قانون اور بزنس مینجمنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس کورس کے کامیاب مستفید ین کو برج کورس ۔ سینئر سکینڈری اسکول سر ٹیفکیٹ (آرٹس اور سوشل سائنس) دیاجاتاہے جس کی بنیادپر وہ بی اے میں داخلہ امتحان میں بیٹھنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔فارغین مدارس زندگی کے مختلف میدانوں میں سرگرم اورفعال کرداراداکرنے کے لائق اوراہل بننے کے لیے ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے تمام مسالک ومشارب کے فارغین وفارغات زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلہ فارم پُرکریں اور ملک وملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ امیدہے کہ ارباب مدارس اپنے طلباء وطالبات کو اس کورس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ داخلہ کی تفصیلات یونیورسٹی سائٹ www.amu.ac.inپر دیکھی جاسکتی ہیں۔برج کورس میں داخلہ فارم پُر کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں:
https://dt.amucontrollerexams.com/oaps/user

Bridge Course at AMU invites applications for admission for the 2019- 2020 batch. Candidates can fill in their online ap...
25/03/2019

Bridge Course at AMU invites applications for admission for the 2019- 2020 batch.

Candidates can fill in their online application forms that are available on the AMU Controller Exam website, or follow the link provided for the same, on the AMU Bridge Course website at

A candidate will be eligible to apply for admission to the Bridge Course if he/ she has already obtained an oriental equivalence to +2 namely Shahada Aalimiyah from any provincial/ national recognized Board or an AMU recognized Madrasa. In case name of the Madrasa does not appear in the list of AMU....

19/05/2018

تحریری مسابقے کا اعلان
گرشتہ سال کی طرح اس باربھی برج کورس کے طلبہ کی تحریروں پر مشتمل مجلہ ’داستان رہ نوردشوق ‘‘عن قریب ہی شائع ہوگا۔اس طلبائی مجلہ ’میں شرکت کے لیے برج کورس کے سبھی سابق پانچوں بیچوں کے طلبہ کومطلع کیاجاتاہے کہ وہ اس تحریری مسابقے میں شریک ہوسکتے ہیں۔
مقابلہ کے اس مضمون کا عنوان ہوگا’’برج کور س میں میری رودادسفر‘‘
واضح رہے کہ اس مجلہ میں برج کورس کے سبھی سابق طلبہ کی نمائندگی ہوگی ۔اس لیے ان سبھی کواس میں لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔جوطلبہ بھی اپنی تحریریں اس مجلہ میں شامل کرواناچاہتے ہیں وہ دس جولائی 2018تک اپنے مضامین برج کور س کے دفترمیں جمع کراسکتے ہیں۔معیاری مضامین کوگراں قدرانعامات سے نوازاجائے گاجن میں اول دوم سوم کے علاوہ تشجیعی انعامات بھی ہوں گے ۔
مقابلہ میں شریک طلبہ براہ کرم درج ذیل امورپر توجہ کریں:
۱۔مقالہ مختصراورجامع ہو
۲۔زبان وبیان کی صحت کا خاص خیال رکھیں
۳۔اگرکسی دوسرے مصنف کی بات نقل کی جارہی ہے تواس کا پوراحوالہ دیں اورمسلمہ اصولوں کے مطابق محولہ عبار ت کومضمون کے عام متن سے ممیزکریں۔
۲۔برج کورس میں آنے کے بعدیہاں ہوئے تجربہ واستفادہ پر ہی ترکیز کریں،برج کورس سے پہلے کی غیرضروری تفصیلات سے گریزکریں
۳۔ایم اے اوربی اے کرنے والے طلبہ برج کور س میں آنے والے نئے طلبہ کی اس پہلوسے رہنمائی کااہتمام ضرورکریں کہ وہ برج کور س کرنے کے بعدکون سے کورسز کا انتخاب کریں جن سے ان کوبسہولت باعزت روزگارکی فراہمی ممکن ہوسکے ۔
کمپوزشدہ یاہاتھ سے لکھے ہوئے خوش خط مضامین بھی قابل قبول ہوں گے ۔

بحکم ڈائرکٹر برج کورس
پروفیسرراشدشاز

Address

Aligarh

Telephone

+919758182030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bridge Course posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Bridge Course:

Share