Darul Uloom Sabeelur Rashad

Darul Uloom Sabeelur Rashad Renowned South Indian Islamic University. This Islamic University is Run by Hakeemul Millat, Ameer e Shariat Mufti Ashraf Ali Baqavi Qasimi Damat barakatuhum .

It has completed 50 years of its renowned existence & celeberated Golden jubilee on 5th 6th 7th may 2011. The graduates of this institute are serving the community in defferent parts of the world including trinidad& tobago , malaysia , USA, Soudi Arabia, Srilanka etc

15/08/2025
*مادر علمی دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور*جہاں علم وعمل کا سمندر ہے وہی طلبہ کی صحت وچستی کا سیل رواں بھی ہے مدرسہ کا وسیع...
08/08/2025

*مادر علمی دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور*

جہاں علم وعمل کا سمندر ہے وہی طلبہ کی صحت وچستی کا سیل رواں بھی ہے مدرسہ کا وسیع وعریض میدان طلبہ سے شاداں وفرحاں رہتا ہے رشادی طلبہ کرکٹ سے اپنی چستی اور طاقت و قوت میں اضافہ کرتے رہتے ہیں ہر دل عزیز کرکٹ یہاں راج کرتا ہے سال بھر مختلف سیریز ہوتے ہیں سہ رخی سیریز ملکی سیریز ریاستی سیریز رشادی بمقابلہ طلبہ سیریز کلاس کلاس سیریز ان سب سیریز میں دلچسپ اور پر لطف سیریز سبیل کپ(ورلڈ کپ) سے موسوم سیریز ہے یہ سیریز سنہ 2006 میں شروع کی گئی جو ہر سال بلا ناغہ خوب زور وشور سے جاری ہے اس سیریز میں ہر جماعت (حفظ' فارسی تا افتاء ) ایک ایک ٹیم حصہ لیتی ہے اس طرح آٹھ ٹیموں کا ایک عظیم الشان میلہ لگتا ہے جس کو دیکھنے اور سراہنے اکثر طلبہ میدان کا رخ کرتے ہیں کرکٹ کے شیدائی جھوم جھوم کر اپنی اپنی کلاس کی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں تو وہی جو نامور کھلاڑی کچھ خراب کھیل جائیں تو ساری کلاس انڈین میڈیا کی طرح ان پر پھٹ پڑتی ہے اس سیریز میں ہارنے والے اگلے سال شہسوار بننے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں تو جیتنے والے بے تاج بادشاہ کی طرح ایک سال اپنا سکہ رائج کردیتے ہیں سنہ 2006 سے امسال تک کے فاتحین کے اسماء اور ان کی اس فتح کے وقت کی کلاس تاریخی ابواب میں کچھ اس طرح مرتب ہیں

ہنسی میں کٹتی تھیں راتیں خوشی میں دن گزرتا تھا
کرکٹ ماضی کا افسانہ نہ تم بھولے نہ ہم بھولے

2006 مجیب الرحمان ٹمل ناڈو جماعت پنچم

2007 محمد مظہر مہاراشٹر جماعت دوم

2008 معراج الدین کرناٹک جماعت ششم

2009 عبد الماجد حیدرآباد جماعت ششم

2010 عبد الاحد آندھرا پردیش جماعت سوم

2011 ابوبکر کرناٹک جماعت ششم

2012 نوشاد آندھرا جماعت چہارم

2013 عبد الرزاق کرناٹک جماعت ہفتم

2014 محتشم باللہ کرناٹک جماعت ششم

2015 محمد مزمل کرناٹک جماعت ہفتم

2016 نیاز احمد کرناٹک جماعت ہشتم

2017 اشرف علی آندھراپردیش جماعت سوم

2018 محمد مصعب کرناٹک جماعت دوم

2019 محمد حنیف آندھراپردیش جماعت پنچم

2020 محمد ہاشم کرناٹک جماعت ہفتم

2021 محمد فیض اللہ آندھراپردیش جماعت ششم

2022 دلاور حسین بنگلور جماعت چہارم

2023 محمدسمیع اللہ ایچورکرناٹک جماعت چہارم

2024 محمد رضوان بنگلور کرناٹک جماعت پنجم

*2025 محمد سلیمان میسور کرناٹک جماعت چہارم*

کئی نا آشنا چہرے حجابوں سے نکل آئے
نئے کردار ماضی کی کتابوں سے نکل آئے

*نوٹ: کمنٹ باکس میں سب اپنی اپنی یادیں بتاسکتے ہیں آپ کی کون سی کلاس کس کلاس سے فائنل جیتی آپ کتنے بار جیتے ان میچوں میں کس کی کارگردگی کیسی رہی آپ نے گیند یا بلے سے کیا جلوے بکھیرے وغیرہ وغیرہ*

*2025 امسال کے فاتح جماعت چہارم کی ایک تصویر سے لطف اٹھائیں..*

06/08/2025
﷽وقف قانون کے خلاف انسانی زنجیر حضرت امیر شریعت کرناٹک دامت برکاتہم کا خصوصی پیغام اراضی وقف کے بارے میں مرکزی حکومت نے ...
03/07/2025


وقف قانون کے خلاف انسانی زنجیر
حضرت امیر شریعت کرناٹک دامت برکاتہم کا خصوصی پیغام
اراضی وقف کے بارے میں مرکزی حکومت نے جو قانون بنایا ہے ، اس کےخلاف پورے ملک میں مسلمان آواز اٹھا رہے ہیں ، ہر جگہ جلسے اور میٹنگیں ہورہی ہیں ،جن میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوکر حکومت وقت کو پوری قوت و طاقت سے یہ باور کرارہے ہیں کہ یہ قانون بدلا جائے ، ہم اس کوقبول نہیں کریں گے اور اس ناراضگی کا اظہار مختلف طریقوں سے کیا گیا ہے اور اب کل بروز جمعہ 4جولائی 2025 بعد نمازِ جمعہ انسانی زنجیر بناکر یہ بتادیں کہ ہم سب زنجیر کی طرح متحد ہیں ، ایک ہیں ، اس سیاہ قانون کے خلاف ہم سب مضبوط ہوں گے ۔ زنجیر اس طرح بنتی ہے کہ ہر ایک اپنے داہنے ہاتھ سے دوسرے کے بائیں ہاتھ کو پکڑے اور اپنے بائیں ہاتھ سے دوسرے کے داہنے ہاتھ کو پکڑے ، اس طرح زنجیر بنتی چلی جائے گی۔ نماز جمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلنے کے بجائے مسجد کے صحن میں یا میدان ہو تو اس میں انسانی زنجیر پندرہ منٹ کے لئے بنائیں ورنہ مسجد کے اندر ہی بنالیں۔ نعرہ بازی یا اور کوئی شور شرابہ کیے بغیر سکون سے اپنے اتحاد کااظہار کریں ۔ راستہ میں زنجیر بنانا حکومت سے منع ہے اور یہ قانون صرف شہر بنگلور کی حد تک ہے ۔ کرناٹک کے دوسرے شہروں میں نہیں ہے ۔ وہاں مسجد سے باہر بھی چیخ و پکار اور شور شرابہ کےبغیر جمعہ کے بعد اپنی اپنی مسجد کے سامنے ۱۵ منٹ کے لئے انسانی زنجیر بنائیں ۔ احتیاط بہت ضروری ہے اس کا خصوصی لحاظ کیا جائے۔ صغیر احمد رشادی
03-07-2025

31/03/2025

Address

Arabic College, Rashad Nagar
Bangalore
560045

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Sabeelur Rashad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Darul Uloom Sabeelur Rashad:

Share