Darul uloom Sabilur rashad

Darul uloom Sabilur rashad Darul uloom sabilur rashad is an Islamic University located in cheeradari babareshi road micro way b

Darul uloom sabilur rashad is an Islamic University located in cheeradari babareshi road micro way baramulla.

06/11/2025
پیارے نبی صلعم کی پیاری باتیںدارالعلوم سبیل الرشاد کی شایع کردہ کتاب" پیارے نبی صلعم کی پیاری باتیں" چھپ کر آئی ھے . کتا...
31/10/2025

پیارے نبی صلعم کی پیاری باتیں

دارالعلوم سبیل الرشاد کی شایع کردہ کتاب
" پیارے نبی صلعم کی پیاری باتیں" چھپ کر آئی ھے .
کتاب اسلام کی بنیادی تعلیمات پر مشتمل احادیث کا منتخب مختصر مجموعہ ھے .

مختصر احادیث کو ترتیب دینے کا بنیادی مقصد نوعمر بچو وبچیوں کیلیے مختصر انداز اور آسان اسلوب میں تعلیماتِ نبوی کی روشنی میں ذہن سازی کی جائے اور نبی کریم کی سنتوں اور اسوۂ کی اہمیت و افادیت بچپن سے ہی ذہن نشین کرالی جائے .
دلنشین پیرایے میں ان کی تربیت کی جائے اور
ان کی سیرت وکردار سنوار نے میں مددگار ثابت ہو .

نبی کریم کے کلام میں انتہائی جامعیت ھے.
عن زيد بن ثابت، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «نضر الله امرأ سمع منا حديثا، فحفظه حتى يبلغه، فرب حامل فقه إلى من هو أفقه منه، ورب حامل فقه ليس بفقيه. (ابو داود)

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ (آباد و شاد ) رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیا کیونکہ بہت سے حاملین فقہ ایسے ہیں جو فقہ کو اپنے سے زیادہ فقہ و بصیرت والے کو پہنچا دیتے ہیں، اور بہت سے فقہ کے حاملین خود فقیہ نہیں ہوتے ہیں.

نئی نسل کی ذہن سازی اور کردار سازی پیدائش کے وقت سے ہی نومولود کے ایک کان میں تکبیر اور دوسرے میں اقامت کے ذریعہ شروع ہوجاتی ہے۔ اُس کے کوئی بھی لمحہ سیکھنے کے عمل سے شعوری ہویالاشعوری طور خالی نہیں رہتا چاہے.اس لئے ہر وقت اور ہر لمحہ میں چوکنا رہنا ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہترین ساخت اور فطرت پر پیدا فرمایا ہے اور اس میں دین اسلام کو قبول کرنے کی پوری پوری صلاحیت اور استعداد رکھ دی ہے. جسے بروئے کار لا کر انسان اپنے آپ کو درست کرنے یا بگاڑنے اور دیگر اشخاص اور آس پاس ماحول کے مفید یا مضر اثرات کو قبول یا رد کرنے کی لیاقت رکھتا ہے.

بچپن سے ہی اس فطرتِ سلیمہ کی حفاظت اور ترقی کا بند وبست کا خیال نا کیا گیا, تو انسان خواہشات کی پیروی میں مگن ہو کر باطل عقائد و نظریات سے متأثر ہوجاتا ہے اور رفتہ رفتہ منفی ماحول اور
بیرونی اثرات کی وجہ غیر فطری عقائد ونظریات اور غیرشرعی طرزِ عمل کا خوگر ہوکر فطرت (اسلام) سے دور ہو جاتا ہے .

فطرتِ سلیمہ کی حفاظت, نشو نما اور فطرت کو بگاڑنے والے خارجی عوامل ,گرد و پیش کے ماحول سے بچنے کیلئے خالقِ فطرت کی ہدایات اور اس کے فرستادہ نبیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا واحد پناہ گاہ ھے .
بچوں کی فطری استعداد کی آبیاری کیلئے قرآن کریم کی تعلیمات اور معلم انسانیت کی سنتوں کو مشعلِ راہ بنانے کے بغیر کوئی چارہ نہیں .
نو عمر بچوں کی ذہنی ساخت اور قوتِ استعداد کو مدِنظر رکھتے ہوتے علماء کرام نےہر دور میں.
آسان اسلوب میں دینی تعلیمات کا بند وبست کیا.

موجودہ پُر فتن دور کے نظامِ تعلیم میں بچوں کیلئے دینی وتربیت کا کوئی معقول نظم ھے , نا ہی مسلمان گھرانوں میں دینی تعلیم و تعلم کاماحول ھے. ایسے میں نسلِ نو کی ابتدائی دینی تعلیم و تربیت کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ھے. مکاتب میں کسی حد تک اس ضرورت کو پورا کرنے کو کوششیں ہورہی ھے .
لیکن منظم نظام اور نتیجہ خیز مواد ونصاب کی فراہمی میں مزید بہتری کی ضرورت ھے .

دینیات, عقائد ,عبادات ,معاملات , اخلاق و کردار اور معاشرتی آداب پر مشتمل ایسا جامعہ نصاب مرتّب کرنے کی ضرورت ھے ,جو مسلم بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہو .
اس حوالے سے انفرادی اور اداریاتی سطح پر اگرچہ کچھ قابل ستائش کام ہوا بھی ھے لیکن ابھی بہت کام باقی ھے .

وقتِ فُرصت ہے کہاں، کام ابھی باقی ہے
نُورِ توحید کا اِتمام ابھی باقی ہے.

زیر نظر رسالہ "مختصر احادیث" مدارس کے ابتدائی درجات ,حفظ, ناظرہ ,اعدادیہ اور مکاتب کے نوخیز طلباء وطالبات کی عمر اور ذہنی سطح کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ھے .

دو سو احادیث کے اس مجموعہ میں ایمانیات ,عبادات ,تعلیم و تعلم ,اخلاقیات. معاملات, معاشرتی آداب , حقوق وفرئض اور آخرت کی جواب دھی سے متعلق مختصر مگر جامعہ احادیث کا ترتیب وار اندراج کیاگیاھے. ہر موضوع کے حوالے سے ایک سے زائد احادیث کا انتخاب کیا گیا , تاکہ اسلامی تعلیمات کا بنیادی وجامع تصور بچوں کے سامنے آئے .
اختصار کو بنائے رکھنے کیلئے صرف ایک حوالے پر اکتفاء اور کسی بھی قسم کی تشریح وتوضیح سے قصداً احتراز کیاگیا ھے.
تاکہ احادیث کو زبانی یاد کرنے میں سہولیت ہو اور
معصوم ذہنوں پر غیرضروری بوجھ بھی
نا پڑے .
اس مبارک کام کی تکمیل رفیقِ محترم مولانا عبدالحفیظ رشادی صاحب کی مخلصانہ معاونت ,حضرت الاستاذ مولانا غلام محمد قاسمی صاحب زاد مجدہ ناظم اعلیٰ دارالعلوم سبیل الرشاد بارہ مولا کی مشفقانہ مشوروں اور نظرِ عنایت سے ممکن ہوپائی .
فجزاہم اللہ تعالیٰ خیر الجزاء.

اللہ تعالیٰ صاحب کلام, خیر الانام ,معلم انسانیت کے مقدس تعلیمات کے صدقے اس مجموعہ احادیث کو شرفِ قبولیت بخش کر خیر و ہدایت کا ذریعہ بنادے . آمین !
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّٰهِ بِعَزِيز

مفتی محمد اشرف ملک

(نوٹ) کتاب دارالعلوم سبیل الرشاد چیراداری بارہمولا کے علاوہ مکتبہ مظفر مائسمہ سرینگر .
مولانا عبدالحفیظ رشادی صاحب
امام مسجدِ بلال شروانی کالونی خواجہ باغ بارہمولا
کے یہاں دستیاب ھے.

11/08/2025

مضامین رزقِ حلال کا حصول فرض ہے noukeqalam 11 Aug 2025 7 Views 14 min read ✍️:. مفتی محمد اشرف ملک / بارہمولہ اسلام  مکمل نظامِ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں ہر پہلو  سے کامل رہنمائی ف....

29/05/2025

مضامین عشرہ ذی الحجہ میں بال، ناخن وغیرہ کاٹنے کا حکم noukeqalam 29 May 2025 10 Views 6 min read ✍️:. مفتی محمد اشرف ملک سمع سعيد بن المسيب، يحدث عن أم سلمة، أن النبي صلى الله عليه وسلم ...

27/02/2025

تازہ برف باری کے مناظر دارالعلوم سبیل الرشاد چیراداری بارہمولہ کشمیر سے۔

03/09/2024

NoukeQalamNews - Sach Har Dam, Har Haal

26/08/2024

NoukeQalamNews - Sach Har Dam, Har Haal

25/08/2024

NoukeQalamNews - Sach Har Dam, Har Haal

24/08/2024

NoukeQalamNews - Sach Har Dam, Har Haal

Address

Babareshi Road, Microway, Cheeradari , Baramulla
Baramulla
193101

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul uloom Sabilur rashad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Darul uloom Sabilur rashad:

Share