Imam Muhammad Qasim al-Nanawtawi International Institute of Islamic Thought

  • Home
  • India
  • Deoband
  • Imam Muhammad Qasim al-Nanawtawi International Institute of Islamic Thought

Imam Muhammad Qasim al-Nanawtawi International Institute of Islamic Thought At IMQIIIT scholars explore the anthropologic, cognitive and psychodynamic impacts of ‘Ulum al Qasmi’ and the thoughts of the later generations of Ulama.

Visit us at islamicthought.edu.in In the same town of Deoband, where Imam Al-Nanawtawi had begun Deoband Islamic intellectual movement in 1866, by the grace of Allah SWT another Islamic Think-tank has been established after the vary name of the founder of Darul Uloom Deoband. Al-Nanawtawi’s movement became post-colonial India’s first Sunni Islamic intellectual revolution. We foresightedly see this

institute is the renaissance of Islamic intellectualism and Islamic thought in Indian subcontinent. DIIT is a dream of Dr. Atif Suhail Siddiqui, which comes true with the support of ulama and scholars; it aims to introduce the thoughts and revolutionary literature of Deobandi Ulama to the Islamic/Arab and the Western communities of the scholars. Worldwide scholar community and especially those inspired by Al-Nanawtawi’s Deoband movement are wholeheartedly welcome for their intellectual contribution. Deoband Institute of Islamic Thought offers post-graduate study programs and research in Islamic Thought.

24/02/2026
25/06/2020

کیا خان صاحب بریلوی نے علمائے دیوبند کے خلاف دئے فتاوی سے رجوع کیا تھا؟

کے متعلق جو فتویٰ سیدی پیر مہرعلی شاہ ؒ نے دیا ہے کہ علماء دیوبند اہل سنت کا عظیم فرقہ ہیں یا پیر شرقپوری ؒ نے ان حضرات کے نوری وجود ہونے کو تسلیم کیاہے یا خواجہ غلام فرید ؒ نے اکابرین دیوبند مولوی رشیداحمد گنگوہی اور مولوی محمد قاسم نانوتوی کے ولی کامل ہونےکا ‏فتوی ” مقابیس المجالس ” میں دیاہے واقعی ان بزرگان دین کی کتابوں میں یہ فتاویٰ جات مسطور ہیں اورصحیح ہیں باقی سیدی #اعلیٰ_حضرت_فاضل_بریلوی ؒ کا فتوی کفر لاعلمی کی بناپر تھا جب علماء دیوبند کی کتب المہند وغیرہ جیسی کتابیں منظر عام پر آئیں تو ‏اعلی حضرت فاضل بریلوی نے اپنے فتویٰ کفر سے رجوع فرماکر تمھید الایمان اورسبحان البوع وغیرہ میں صاف الفاظ میں لکھ دیاکہ حاشاللہ۔ حاشاللہ۔ ہزار بار حاشاللہ۔ میں ہرگز ان علماء دیوبند کی تکفیر نہیں کرتا یعنی مولوی رشید احمد گنگوہی اورمولوی خلیل احمد اور مولوی اشرف علی تھانوی وغیرہ ‏کو تو مسلمان ہی جانتا ہوں اورمولوی اسماعیل دہلوی پر بھی کفر کا فتویٰ نہیں دیتا ‏یہ اعلیٰ حضرت بریلوی کا وہ آخری فتوی ہے جس پر مہر حق ثبت کرتے ہوئے سیدی وسندی قبلہ مولوی احمد سعید شاہ صاحب کاظمی نے الحق المبین میں فتویٰ دیاہے کہ ہمارےاکابرین علماء بریلوی نے کبھی بھی علماء دیوبند کو نہ کافر کہا اور نہ کسی کتاب میں ان کو کافر لکھا ہے بلکہ ‏ہم ان کو سنی علماء ہی مانتے ہیں ▪️
(دارالافتاء جامعہ فیضیہ رضویہ کچہری روڈ احمد پورشرقیہ ضلع بہاولپور)

حبیب احمد کی وال سے شکریہ کے ساتھ

31/08/2019

اسلامی نیا سال ۱۴۴۱ ھ تمام اہل اسلام کو مبارک ہو۔

01/01/2019

Are Religious Differences against Social Anthropology?
By Atif Suhail Siddiqui, DIIT President and Yale University Fellow, USA

Atheist, agnostics, antagonists and proponents of religious pluralism argue that God has not made any difference and distinction between man and man. Man is created with same blood color, skin and feelings. We are unable to distinguish men based on their color and blood; that means religious division is obscure and manmade. They argue that when we make a difference between man and man based on religious persuasion and their faith we harm social anthropology and common human social fabric. But, this perception is deceitful and creates confusion in innocent minds because distinction and difference persists in human life. Throughout the world each person is known with his distinct qualities and characteristics. The entire social and cultural human anthropology is based on ethnic, racial and even national grounds. These distinctions exist permanently and are known to us from the time the human history is available. The base and foundation of social and cultural anthropology rest on these distinctions and differences. Racial and ethnic distinctions are natural and undeniable quality of humanity. So, why is there a question mark on religious identity of individuals and why is religious identity believed adversary to the human anthropology and social fabric of man?
Like ethnic, racial and national differences religious distinction has also become natural and an undeniable part of human identity. Though all humans have similar color of blood and skin yet they are divided on a very natural ground.
God tested man with His guidance through single faith disseminated to humanity. This faith disseminated through the chain of God's chosen messengers and prophets who came to each community, group of people, people of all skins, ethnics and nations. Thus, God did not differentiate men while He sent His chosen people. He taught His knowledge to entire humanity without any difference of ethnicity, color, race, etc. But man distorted unity of God's religion.
Man who distorted message of God or rejected Divine message, they created their own religions and sets of beliefs. In fact, they created differences between humanity on religious grounds. Messenger of God Muhammad (صلى الله عليه وسلم) denied distinction based on religious grounds by saying: كل مولود يولد على الفطرة (each newborn is born on inherent faith). According to this narration faith is one and natural. This natural faith exists in human nature; it rejects all false gods and deities and instinctually surrenders to his Creator. But, parental guidance, surroundings, cultural and religious environment and social circle deviate them from inherent and instinctive faith and thus, man follows parental and communal set of beliefs instead of God's religion, he unwillingly creates false distinction and difference. This is why God has spoken in Quran about the differences and distinctions, which are natural and manmade both:, يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ - 49:13 "O mankind, indeed We have created you from male and female and made you peoples and tribes that you may know one another. Indeed, the most noble of you in the sight of Allah is the most righteous of you. Indeed, Allah is Knowing and Acquainted."
The above verse clearly and very beautifully answered this deceitful notion. This verse is talking about natural distinction among humans despite one color of blood and skin. Also this is talking about the deceitful denial of distinction on religious grounds widely propagated by atheists, agnostics, antagonists and religious pluralists. "Most noble of you in the sight of Allah is the most righteous," that means distinction is based on nobility, which is defined by God. This nobility is preached to entire humanity even before the natural distinction which evolved gradually. From day one till today God defined nobility and without distinction this nobility exists, those who rejected this nobility they created their own principles, cults and religions. This is a big rebellion against God and is a false distinction, which man has created. Thus, instead of God or His religion man himself is responsible for this rebellious distinction. He deviated from single natural faith, which exists from day one and did not differentiate between men. Man's denial of God's religion is the man cause of this difference.

مسلکی امتیاز اور نفرت کو کم کرنے اور سادہ لوح عوام اور فرقہ بریلوی کے غیر ذمہ دار مولویوں اور مفتیوں کے لیے یہ فتوی لمحۂ...
29/08/2018

مسلکی امتیاز اور نفرت کو کم کرنے اور سادہ لوح عوام اور فرقہ بریلوی کے غیر ذمہ دار مولویوں اور مفتیوں کے لیے یہ فتوی لمحۂ فکریہ ہے۔

27/08/2018

سب سے پہلے مشیت کے انوار سے،
نقش روئے محمدﷺ بنایا گیا
پھر اسی نقش سے مانگ کر روشنی ،
بزم کون ومکاں کوسجایا گیا
وہ محمد بھی،احمدبھی،حامدبھی،محمودبھی ،
حسن مطلق کاشاہد ومشہودبھی
علم وحکمت میں وہ غیرمحدودبھی ،
ظاہرا امّیوں میں اٹھایا گیا
کس لئے ہو مجھے حشرکا غم اے قاسم!
میرا آقا ہے وہ میرا مولا ہے وہ،
جن کے قدموں میں جنت بسائی گئی ،
جن کے ہاتھوں سے کوثر لٹایا گیا

۔۔۔بانی دارالعلوم دیوبند حجۃ الاسلام امام محمدقاسم نانوتوی ؒ

07/08/2018

Those who are interested in the intellectual discourse of Imam Muhammad Qasim Al-Nanawtawi may listen Dr Atif Suhail Siddiqui's lecture live from Diyanat Islamic Center, Lanham, MD, on Aug 7, 2018 Tuesday at 2.00PM EDT (11.30IST). The lecture shall be live at the page Atif Suhail Siddiqui.

28/07/2018

کیا تحذیرالناس قادیانیوں کے لیے تریاق ہے؟

بانئ دارالعلوم دیوبند وارث علوم ولی اللہی حجۃ الاسلام امام محمد قاسم نانوتوی قدس سرہ العزیز کی معرکۃ الارا تصنیف تحذیرالناس کا موضوع ختم نبوت ہے۔ اور یہ کتاب ختم نبوت پر حرف آخرہے، یعنی اس کتاب میں ختم نبوت پر وہ تمام دلائل پیش کردیے گیے ہیں جس کے بعد اب اور کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ امام محمد قاسم نانوتوی فاضل دہلویؒ نے اپنے مشہور فلسفیانہ کلامی انداز میں اس کتاب میں ختم نبوت پر کلام فرمایا ہے۔ جس کو سمجھنا ہرکس و ناکس کے بس کی بات نہیں ہے۔ چونکہ اس کے مندرجات انتہائی عمیق ہیں اور خالص فلسفیانہ ہیں تو حقیقتا کوئی شخص اپنی کم علمی کی وجہ سے اسکو نہ سمجھ سکے تو اسمیں امام عالی مقامؒ کا قصور نہیں بلکہ سمجھنے والے کی سمجھ کا قصور ہے۔ اور اپنی کم فہمی اور علمی کمزوری کے اسی قصور کی وجہ سے ایک طبقہ اس کتاب کے بلند پایہ مندرجات کو سمجھنے سے قاصر رہا اور اس طبقے نے انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام زمانہ مجدد ملت امام محمد قاسم نانوتویؒ پر ختم نبوت کے عقیدے کے انکار کا خیانت پر مبنی الزام عائد کردیا۔ یہ قصہ بلکل ایسا ہی جیسے شیعہ صحابہ رضی اللہ عنھم پر بہتان اور کفر کی تہمت لگاتے ہیں.

امام نانوتویؒ سے بغض رکھنے والوں نے اسی شیعی طریقے کو اختیار کرتے ہوئے امام اہلسنت حجۃ الاسلام امام محمد قاسم النانوتویؒ کے ساتھ اسی دجل و مکر سے کام لیا جس سے شیعہ آج تک صحابہ بالخصوص شیخین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے خلاف کر رہے ہیں، طوالت کے خوف سے صرف ایک مثال پر اکتفاء کروں گا کہ واقعہ قرطاس کو لیکر شیعوں نے امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خلاف کس قسم کے الزامات عائد کیے ہوئے ہیں اور اسکے لیے شیعوں نے دلائل بھی پیدا کیے ہوئے ہیں۔ یہی معاملہ امام ولی اللہ کے علمی وارث حجۃ اللہ فی الارض شیخ الاسلام والمسلمین امام محمد قاسم النانوتوی قدس سرہ العزیزکے ساتھ کیا گیا، جس کا اعتراف بریلویوں کے چوٹی کے علماء میں سے مولانا خلیل الرحمن صاحب اور مہرعلی شاہ گولڑی نے تو کھل کر کیا ہی ہے۔

امام نانوتوی علیہ الرحمہ پر ختم نبوت کے انکار کا الزام جس بددیانتی کے ساتھ لگایا ہے وہ واقعی بہت افسوس ناک ہے، سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ امام علیہ الرحمہ نے مناظرہؑ عجیبہ میں اپنے مسلک اور ختم نبوت کے متعلق عقیدے کو واضح کر دیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر طرح سے اخری نبی ہیں اور جو انکے بعد کسی اور نبی کی آمد کا عقیدہ رکھے وہ کافر ہے، امام کی یہی وضاحت ختم نبوت کے عقیدے کے متعلق کافی ہے۔ دوسری بات امام عبد الحی فرنگی محلیؒ کو جب تحذیر الناس کے مندرجات پر اعتراض کا علم ہوا تو انہوں نے امام نانوتوی علیہ الرحمہ و رضوان پر براہ راست کفر کا فتوی نہیں لگا دیا تھا۔ بلکہ انہوں نے امام سے خط و کتابت کی اور یہی خط و کتابت مناظرہؑ عجیبہ کے نام سے شائع ہوئی، جس کے آخری خط میں امام فرنگی محلی نے ختم نبوت پر امام نانوتویؒ کے عقیدہؑ ختم نبوت کی تصدیق کی، اس کے برخلاف امامؒ پر ختم نبوت کے عقیدے کے انکار کا الزام لگانے والے حضرات کے منھ سے کبھی بھی مناظرہؑ عجیبہ کا تذکرہ نہیں سنا گیا، بلکہ یہ حضرات جب امام عالی مقامؒ کی تحذیر کو لیکر غیر علمی انداز میں اور انتہائی غیر ذمہ داری کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں تو امام نانوتویؒ اور فرنگی محلیؒ کے درمیان ہوے تحذیر کے مندرجات پر خط و کتابت کا تذکرہ تک نہیں کرتے، بلکہ ان لوگوں میں سے 99 فیصد افراد کو شاید اسکا علم بھی نہی ہوگا کیوں کہ انہیں کبھی حقیقت بتائی ہی نہیں گئی ہے۔

اسکے علاوہ تاویل بھی کوئی چیز ہوتی ہے اور موقف کی وضاحت میں تاویل کی بہت اہمیت ہے۔ اگر بالفرض مان بھی لیا جائے کہ تحذیر میں کسی تحریر سے خدانخواستہ ختم نبوت کے انکار کا کوئی شبہ پیدا ہورہا ہو تو مصنف سے ہی یہ پوچھا جائیگا کہ کیا واقعی آپکا یہ عقیدہ ہے؟ جیسا کہ دیانت داری اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ امام عبد الحیؒ نے امام نانوتویؒ سے اس انتہائی حساس موضوع پرانکی وضاحت طلب کی تھی۔ اسکے بعد اگر اسکا مصنف یا اسکے تمام متبعین اس عقیدے سے انکار کردیں اور اسکی تاویل کریں تو انصاف کیجے کہ کیا اس مصنف اور پوری جماعت پر کفر کا فتوی لگانا جائز ہو جائیگا؟ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ عقیدہؑ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے علمائے اہلسنت والجماعت نے جس قدر کام کیا ہے وہ لامثال ہے، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپنے جہل اور حسد یا بغض کی بنیاد پر ختم نبوت پر حرف آخر کتاب تحذیر الناس کو انتہائی غیر ذمہ داری کے ساتھ ختم نبوت کا منکر بتا کر غیر ذمہ دار حضرات نے اسے قادیانیوں کے لیے مواد کے طور پر فراہم کیا ہے۔

اگر تاویل کا دروازہ بالکل بند ہے تو ابن عربی کے اس قول کو جو قادیانی سیاق سباق سے ہٹا کر پیش کرتے ہیں 'النبوّۃ ساریۃٌ الیٰ یوم القیامۃ فی الخلق و ان کان التشریع قد انقطع۔ فالتشریع جزءٌ من اجزاء النبوّۃ۔‘ آپ کیا اس پر تاویل نہیں کریںگے؟ اسکے سیاق سباق کو نہیں دیکھیں گے؟ یا فورا ابن عربی پر کفر کا فتوی چسپاں کر دیں گے۔ ہمارے پاس علماءے متقدمین کے اقوال میں سے ایسے متعدد اقوال ہیں جو کہ بظاہر ختم نبوت کا انکار کرنے والے ہیں اور قادیانی دجل کے ساتھ اپنے حق میں انکا استعمال کرتے ہیں، اور ان میں سب سے اہم جو قادیانی پیش کرتے ہیں وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا کا قول در منثور سے نقل کرکے پوری دنیا کو گمراہ کرتے ہیں، 'قولوا خاتم النبيين ولا تقولوا لا نبي بعده;، کیا نعوذوباللہ بغیر تحقیق ام المومنینؓ کو ختم نبوت کا منکر قرار دے دیا جائیگا؟ جب کہ مکمل وضاحت اس روایت کے ساتھ اس طرح سے ہے'فَإِنَّهُ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدْلا وَإِمَامًا مُقْسِطًا ، فَيَقْتُلُ الدَّجَّالَ ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ ، وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا'، اس طرح دجل و مکر سے کام لیکر کسی کے بھی قول کو نعذوباللہ ختم نبوت کے منکر کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے اور قادیانی اسی قسم کے دجل و مکر کرتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر امام نانوتویؒ کی ختم نبوت سے متعلق اپنی خود کی وضاحت، امام فرنگی محلیؒ جیسے محدث کی تحقیق اور پھر امام کے عقیدے پر تصدیق اور پھر دارالعلوم دیوبند اورپوری جماعت دیوبند کی وضاحت کے باوجود آخر مخالفین مجدد اور امام زمانہ کی تکفیر پر کیوں مصر ہیں؟ بہرحال امام قدس سرہ العزیز کی معرکۃ الارا تصنیف تحذیرالناس ختم نبوت پر حرف آخر ہے اور اگر کوئی اس کتاب کے ساتھ دجل کرکے اس کتاب کے اقتباس کتربیونت کے ساتھ اپنی بدعقیدگی کو تقویت دینے کے لیے پیش کرے تو اس سے اس کتاب کا مصنف پوری طرح سے بری ہے۔ جیسے کہ کوئی فویل اللمصلین کہہ کر نماز کا انکار کردے۔

بقلم ڈاکٹر عاطف سہیل صدیقی*

*ڈاکٹر صدیقی دیوبند انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ کے بانی و صدر ہیں اور فی الحال امریکہ کی مشہور ییل یونیورسٹی کے شعبۂ مذاہب میں بحیثیت رسرچ فیلو امام نانوتوی علیہ الرحمہ کے علم کلام پر کام کر رہے ہیں۔

Address

Qasimpura Road, Shahr Tayyib
Deoband
247554

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imam Muhammad Qasim al-Nanawtawi International Institute of Islamic Thought posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Imam Muhammad Qasim al-Nanawtawi International Institute of Islamic Thought:

Share