21/08/2025
سلام کا اہتمام اس قدر بھی کہ رہ نہ جائے۔
قدم روک لیں راہ میں کہ سنت بجا ہوجائے۔
سال رواں (۱۴۴۶۔۴۷ م ۲۰۲۵۔۲۶) دورۂ حدیث کا پہلا گھنٹہ بحر العلوم حضرت مولانا نعمت اللّٰہ صاحب اعظمی کا ہے اور دوسرا حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کا۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ، روزانہ حضرت بحر العلوم گھنٹے کے بعد جانے لگتے تو ادھر سے حضرت مدنی آرہے ہوتے اور دروازہ پر دونوں کی ملاقات ہوتی۔ ایک دوسرے کو سلام کرتے اور خیریت دریافت کرتے۔
مگر آج جب بحر العلوم جانے لگے
حضرت مدنی کو نہیں پایا۔
بحر العلوم نے پوچھا، تو کسی نے کہا کہ آہی رہے ہوں گے۔
تو(۹۰سالہ) یہ بزرگ درسگاہ کے باہر بیٹھ گئے اور طلباء سے کہا کہ، تم جاؤ جب حضرت آئیں گے تو میں سلام کرکے جاؤں گا۔
کافی دیر گزرنے کے بعد بھی جب حضرت نہیں آئے۔ تحقیق کی گئ تو پتہ چلا کہ، حضرت دہلی گئے ہوۓ ہیں آج نہیں آئیں گے۔ خبر مصدقہ نہیں تھی، تو حضرت وہاں سے اٹھے اور کہنے لگے کہ، چلو اس راستے سے چلتے ہیں جہاں سے حضرت آتے ہیں شاید راستے میں ملاقات ہوجائے۔
اللّٰہ اکبر!
اللهُمَّ وفّقنا للاقتداء بمشايخنا في حرصهم على السنة والآداب.
آمىن يا رب العالمين
✍️ وسیم اکرم