Mohammad Safwan Qasmi

Call Directions Website Contact the university

Mohammad Safwan Qasmi Islamic videos ke liye please follow me on Facebook

15/09/2026

استاذ الأساتذة حضرت مولانا محمد سعید صاحب قاسمی دیوریاوی دامت برکاتہم شیخ الحدیث مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کانپور جامعہ قاسمیہ للبنات کولا چھاپر کے افتتحاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوے، اللہ تعالی حضرت دامت برکاتہم کا سایہ عاطفت ملتِ اسلامیہ پر تا دیر قاٸم و داٸم رکھیں آمین
محمد صفوان دیوریاوی
خادم التدریس مدرسہ امدادیہ اشرفیہ فیض العلوم سنہولا رام نگر دیوریا
2 ربیع الثانی 48 ھ ۔

20/08/2026

الحَمْدُ ِلله، احقر اپنے استاذ حضرت مولانا ابرار احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء ضلع دیوریا و ناظم مدرسہ امدادیہ اشرفیہ فیض العلوم سنہولا رام نگر ضلع دیوریا کے ساتھ جمعیت علماٸے ہند کے تحت منعقدہ ” ہندو مسلم اتحاد کانفرنس“ ٹانڈہ ضلع امبیڈ کر نگر کے لیے روانہ ہو رہا ہے، عزیزم مولوی ابوذر غفاری خان سلمہ، عزیزم کلام الدین سلمہ اور ایڈوکیٹ جناب محمد حسن خان صاحب بھی شریکِ سفر ہیں،
نیز دوسری گاڑی سے حضرت مفتی مہر الدین صاحب قاسمی ناٸب صدر جمعیت علماء دیوریا، حافظ کفایت اللہ صاحب خازن جمعیت علماء دیوریا، ماسٹر ضمیر اللہ صاحب ناٸب سکریٹری جمعیت علماء دیوریا اور ماسٹر منظور صاحب بھی پروگرام ھذا میں شرکت کے لیے رواں دواں ہیں،
اللہ تعالی اس 11 نفری قافلے کو عافیت کے ساتھ منزل تک پہونچاٸیں اور اپنے اکابر کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق بخشیں آمین
محمد صفوان دیوریاوی۔
20 اگست 2026ء
بمطابق 6 ربیع الأول 47ھ

28/07/2026

जिंदगी बंदगी के लिए है, Must watch! By Muhammad Safwan Qasmi

19/07/2026

नदी और दरख्तों के खामोश पैगाम,
Qudrat ke Shahkar Manazir
By Muhammad Safwan Qasmi

08/07/2026

* * طلبہ ہمارے اپنے ہیں * *
از محمد صفوان دیوریاوی
خادم مدرسہ امدادیہ اشرفیہ فیض العلوم سنہولا رام نگر ضلع دیوریا یو_پی
24 مارچ 2026 ء کی شب کھانے کے دوران موباٸل کی گھنٹی بجی، عشاء کے بعد یاد کرنے والا یہ ایک طالبِ علم ساتھی تھا، فون اٹھانے پر معلوم ہوا کہ وہ ساتھی اپنے ساتھیوں کا نماٸندہ بن کر کہہ رہا ہے کہ” مفتی صاحب! ہم فلاں فلاں جابر بھاٸی ( کولا چھاپر ) کی دعوت کھانے کے بعد آپ کے یہاں چاٸے پینا چاہتے ہیں“
ہم نے لبیک کہا، سارے ساتھیوں کو مدعو کیا، یہ ہمارے اپنے ہیں، یہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کا سرمایہ ہیں، نہ جانے کل کون کس مقام پر فاٸز ہوگا؟ بھلا ایک گنہگار اپنے نیکو کار دوستوں کو کیسے فراموش کر سکتا ہے؟ آٸیے! آٸیے!
ابھی پڑھنے کا زمانہ ہے، انداز بھی طالبِ علمانہ ہے، باہم بے تکلفی اور کیف و مستی میں ڈوبی تعبیرات تقریبا شعار کا درجہ رکھتی ہیں، ہم مدرسے کے وقت میں بھی سختی بقدرِ ضرورت کرتے ہیں، تنبیہ کے بعد دوسرے وقت میں دل جوٸی کو لازمی درجہ دیتے ہیں، مدرسہ سے باہر دل لگی اور قدرے بے تکلفی بھی رکھتے ہیں گویا سارے طلبہ ہمارے دوست ہوتے ہیں، کیوں کہ دل لگی سے دل کی لگی کا پہونچانا آسان ہو جاتا ہے، کچھ قریب ہو کر سمجھانے سمجھنے کا سلسلہ سہل ہو جاتا ہے،
یہ قلم کہاں بھٹک گیا؟
خیر! ہمارے مہمان طلبہ گھر آٸے، ابو جان نے ہماری شادی کے لیے پلنگ اور سنگار دان اسی دن قُبیلِ مغرب منگواٸی تھی، پلنگ بھی سیٹنگ کے مرحلے سے ہنوز گزرا تھا، ہم نے موقع کو غنیمت سمجھ کر انہیں عزیزوں سے پلنگ کا افتتاح کرایا،
طلبہ یہ منظر دیکھ کر بہت خوش ہو رہے تھے، قدرے مہمان نوازی کے بعد ہم نے جنابِ دل خیر آبادی کا پسندیدہ کلام ”مجبوری میں کام نہ آٸے کچھ جانے پہچانے لوگ“ پڑھنے کو کہا، عزیزی محمد سیف سلمہ (لچھمی پور) نے اسے بخوبی پڑھا جس کا لنک 👇 پیشِ خدمت ہے،
https://youtu.be/uTxzEAlza8Y?si=Dz4H7jL01CeZG72p
بعد ازاں وداع کا وقت آیا تو عزیزم محمد کامران سلمہ ( رام کولہ ) نے بے تکلفانہ ولاگ تیار کیا، اس ولاگ میں ہمیں شادی کی پیشگی مبارکباد دی، ہم نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ مدرسہ سے باہر عزیز طلبہ سے دل لگی دل کی لگی میں مٶثر ہوتی ہے، اسی کا ایک نمونہ عزیزِ موصوف کی بے تکلفی بھی ہے،
اس ولاگ میں جن دو ساتھیوں کو سالہ کہا گیا ہے وہ گاٶں کے اعتبار سے برادرِ نسبتی ہونے والے تھے، تاہم اس لب و لہجہ میں ان کے بے تکلف ساتھی ہی انہیں ایسا کہہ سکتے ہیں،
خیر ولاگ دیکھے! طلبہ کی بے تکلفی اور خوش گواری پر مسکراٸیے! اور اس گنہگار کو اپنی نیک دعاٶں میں یاد رکھیے!
🥰
21 محرم 48 ھ
بمطابق 7 جولاٸی 26ء
بروز منگل
@फ़ॉलोअर्स

07/07/2026

तमाम दुनिया खफा है हमसे. . . Short Clip Best Naat By Muhammad Safwan Qasmi

Mukammal Naat Sunne ke liye Niche 👇link par click karen,
https://youtu.be/9sps-UN5vRo?si=a37t9w-f3KKlD0Aw
Jazak Allah
@फ़ॉलोअर्स

Address

Deoria

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohammad Safwan Qasmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Mohammad Safwan Qasmi:

Shortcuts

Share