24/08/2026
سپیریئر کالج جلال پور جٹاں میں طالبات کے لیے آٹھویں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد
سپیریئر کالج جلال پور جٹاں میں طالبات کے لیے آٹھواں اورینٹیشن پروگرام آج نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں طالبات، والدین اور کالج فیکلٹی نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں صدرِ تقریب کے فرائض پروفیسر احمرین اختر نے سرانجام دیے اور طالبات و والدین کو کالج کے تعلیمی ماحول، سہولیات اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے جامع تعارف پیش کیا۔
پرنسپل سپیریئر کالج جلال پور جٹاں، جناب سید طیب شاہ نے طالبات اور والدین کو پورے سال کے تعلیمی کیلنڈر، کورس آؤٹ لائن، تعلیمی سرگرمیوں اور اہم ہدایات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
فیمیل کیمپس کوآرڈینیٹر پروفیسر زاہدہ پروین نے اپنی فیکلٹی کا تعارف پیش کیا اور طالبات کی تعلیمی رہنمائی و معاونت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 15 ٹاپ طالبات میں خصوصی تحائف بھی تقسیم کیے گئے، جبکہ خصوصی طالبہ کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔
پروگرام کے اختتامی مرحلے میں جماعتِ اسلامی گجرات کے سیکرٹری پروفیسر رانا عمر صدیق نے طالبات اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے تربیت، کردار سازی اور والدین کی ذمہ داریوں کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کا اختتام پُروقار انداز میں ہوا۔ اس موقع پر والدین کی سہولت کے لیے معلومات، ٹرانسپورٹ اور کتب کے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے گئے، جہاں والدین اور طالبات کو ضروری رہنمائی اور سہولیات فراہم کی گئیں۔
یہ شاندار اورینٹیشن پروگرام سپیریئر کالج جلال پور جٹاں کی طالبات کے روشن، کامیاب اور باکردار مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔