جامعة الهدى الإسلامية، كولكاتا

  • Home
  • India
  • Howrah
  • جامعة الهدى الإسلامية، كولكاتا

جامعة الهدى الإسلامية، كولكاتا come to our high school for higher education

01/02/2026
ہوڑہ (کولکاتا) مغربی بنگال کی معروف تعلیمی وتربیتی دانش گاہ جامعہ الہدی الاسلامیہ میں 28جنوری 2026 سے سالانہ امتحان نہای...
29/01/2026

ہوڑہ (کولکاتا) مغربی بنگال کی معروف تعلیمی وتربیتی دانش گاہ جامعہ الہدی الاسلامیہ میں 28جنوری 2026 سے سالانہ امتحان نہایت پرسکون وپر وقار ماحول میں جاری وساری ہے اور 10 فروری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا ان شاء اللہ، اللہ تعالی تمام طلبہ کو علم نافع کے ساتھ کامیابی و کامرانی سے سرفراز فرمائے. آمین

جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب (پریس ریلیز)26 جنوری 2026 کو جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ  مغرب...
28/01/2026

جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ میں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب
(پریس ریلیز)26 جنوری 2026 کو جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ مغربی بنگال میں ستہترواں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جامعہ کے مدیر التعلیم مولانا عالمگیر تابش تیمی کے بدست مبارک پرچم کشائی ہوئی اور جامعہ کے طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا، پھر مدرسہ پلس کے طلبہ کمال الدین اور زاہد حسین نے اردو اور انگلش میں ’’آزادی ہند میں مسلمانوں کا کردار‘‘ اور ’’ ہم یوم جمہوریہ کیوں مناتے ہیں‘‘ کے موضوع پر مختصر تقریر کی، پھر مولانا محمد عالمگیر تابش تیمی نے مختصر خطاب کیا جس میں انھوں نے سب سے پہلے تمام لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکبادی اور بتایا کہ آزادی ہند کے بعد قانون سازی ہوئی ، بابا بھیم راؤ امبیڈ کر کی سر کردگی میں ملک کے ہر طبقہ کا پاس و لحاظ رکھتےہوئے قوانین ودساتیر کو مرتب کیا گیااور 26 جنوری 1950 کو اس ہندوستانی آئین و دستور کا نفاذ عمل میں آیا، اسی کی خوشی اور جشن کے طور پر یوم جمہوریہ کی تقریب منائی جاتی ہے، یہ حقیقت ہے کہ ملک کی آزادی، اس کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں ہمیشہ سراول دستہ کے طور پر کام کیا ہے، مسلمانوں نے اسے سونے کی چڑیا بنایا، جنگ آزادی میں جانی ومالی قربانیاں پیش کر کے خواب آزادی کو شرمندۂ تعبیر کیا، قانون سازی کی ضرورت پڑی تو اس میں بھی حصہ لیا،اور آج بھی مختلف پلیٹ فارم سے ملک کی تعمیر وترقی کے لیے ہندستانی مسلمان کوشاں ہیں، بلکہ آج ملک کی ترقی کے لیے تعلیم کی بہت اشد ضرورت ہے، آپ طلبہ کل کے معمار قوم و ملت ہیں، اچھی تعلیم حاصل کریں اور ملک کی تعمیر میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنائیں۔
اسی مناسبت سے مدیر جامعہ مولانا ذکی احمد مدنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک میں مختلف ادیان و مذاہب، رنگ ونسل اور لسان وزبان کے لوگ رہتے ہیں، اور سب یوم جمہوریہ کا جشن مناتے ہیں، یوم جمہوریہ کا یہ پیغام ہے کہ ہمارا ہندستانی دستور تمام باشندگان وطن کو یکساں حق فراہم کرتاہے، جان کی حفاظت، مال کی حفاظت، آزادئ رائے کا حق اور مذہبی آزادی کا حق فراہم کرتاہے،ہمیں اپنے دستور کی پاسداری کرنی چاہیے، نیز جس طرح سے تمام باشندگان وطن نے ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ اور قدم سے قدم ملا کر ہندوستان کو انگریزی سامراج کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانے کے لیے مسلسل ایک سو سال سے زائد عرصہ تک تگ و دو اور جد و جہد کی، جس میں خاص طور سے مسلمان اور ان میں بھی علما کے طبقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کی جہد پیہم کے نتیجے میں آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، ٹھیک اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم مل جل کر ملک اور وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنائیں، یہ ہمارا وطن ہے اور وطن سے محبت فطری ہوتی ہے، آدمی دنیا کے جس کونے میں جائے، وہ جتنے آرام و آشائش اور دنیوی رعنائیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہو لیکن اس کا دل اپنے وطن کے ساتھ معلق رہتا ہے، اور اسے حقیقی سکون اپنے ملک اور وطن میں ملتا ہے، ہمیں وطن سے محبت جتلانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی وطن کی آزادی، قومی یکجہتی اور ملک کی سالمیت و تحفظ کے لیے اپنی کوششیں صرف کئے ہیں اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنی حصہ داری بنائی ہے اور آئندہ بھی اس کی سالمیت و ترقی کے لیے قربانیاں پیش کرتے رہیں گے ،ہم اپنے ملک کی خدمت کریں گےاور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں گے. اخیر میں تمام حاضرین کے درمیان شیرینی کی تقسیم ہوئی۔

جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ میں حفاظ وفارغین کی تکریم وتقسیم انعامات کی شاندار تقریب کی اخباری رپورٹ
23/01/2026

جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ میں حفاظ وفارغین کی تکریم وتقسیم انعامات کی شاندار تقریب کی اخباری رپورٹ

جامعہ الہدی الاسلامیہ میں حفاظ و فارغین کی تکریم اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریبجامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ ( کولکاتا) ...
22/01/2026

جامعہ الہدی الاسلامیہ میں حفاظ و فارغین کی تکریم اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب
جامعہ الہدی الاسلامیہ ہوڑہ ( کولکاتا) مغربی بنگال کا ایک ممتاز دینی وتعلیمی ادارہ اور اقامتی وتربیتی دانش گاہ ہے جہاں طلبہ کو شرعی و عصری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ خطابتی، ثقافتی اور علمی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے مختلف مقابلہ جات کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان مسابقوں میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو نقدی انعامات کے ساتھ کتابوں اور توصیفی اسناد سے نوازا جاتا ہے، جامعہ الہدی الاسلامیہ اور اس کے فعال و متحرک شعبہ معہد زید بن ثابت لتحفیظ القرآن الکریم سے سند فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کی تکریم و عزت افزائی کی جاتی ہے، اسی مقصد کی برآری کے لیے آج مورخہ 18 جنوری 2026 کو ’’تکریمی اجلاس برائے حفاظ و فارغین و تقسیم انعامات‘‘ نائب صدر جامعہ جناب سکندر حنیف صاحب کی زیر صدارت نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس کا آغاز طالب عبد اللہ شیخ کی تلاوت سے ہوا، طالب شباب انور نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا، پھر طلبہ نے تلاوت قرآن کریم (ترتیل،حدر و تدویر)، اردو، عربی، انگلش اور بنگلہ میں مختلف موضوعات پر اپنی تقاریر کے نمونے اور الوداعی نظم پیش کیے نیز طالب عبد الرحمن منصور نے فارغین کی نیابت کرتے ہوئے جامعہ سے فراغت کی خوشی اور جدائی کے غم پر مشتمل اپنے درد بھرے کلمات پیش کیا ، پھر مہمان ذی وقار شیخ عبد السلام عمری مدنی / حفظہ اللہ ڈائریکٹر ایسپائر کالج آف اکسیلنس چنئی کا استقبال نائب صدر جامعہ و صدر اجلاس جناب سکندر حنیف صاحب نےبذیعہ مومنٹو و ہدایا کیا ، پھر تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں مسابقہ حفظ قرآن کریم جو پانچ زمرے ناظرہ قرآن،پانچ پارے، دس پارے پندرہ پارے، اور مکمل قرآن پر مشتمل تھا ، کے ہر زمرے میں اول سے چہارم تک پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو صدر محمد ظفیر راہی رحمہ اللہ ایوارڈ کے ماتحت گراں قدر نقدی انعام اور توصیفی اسناد سے نوازا، گیا، سالانہ تقریری انعامی مسابقہ کے مختلف مراحل اور مختلف زبانوں میں اول سے سوم تک پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو صدر محمد حنیف رحمہ اللہ ایوارڈ کے تحت علمی کتابوں اورنقدی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ نیز انجمن نادی الطلبہ کےتمام اراکین کو ان کی سال بھر کی کار کردگی کو دیکھتے ہوئے صدر محمد حنیف ایوارڈ کے تحت کتابوں سے نوازا گیا، اس کے بعد شعبٔہ حفظ سے سند ِفراغت حاصل کرنے والے اور تین مجلس میں پورا قرآن سنانے والے طلبہ کو الہدی ایجوکیشنل ایوارڈ کے تحت نقدی انعامات اور ہدایا کے ذریعہ تکریم کی گئی، جبکہ جامعہ سے سند فضیلت حاصل کرنے والے طلبہ کو مدیر جامعہ کی طرف سے مرکز المنہاج کا مکمل سیٹ تقریبا پندرہ ہزار روپےکی کتابوں کے ساتھ دیگر ہدایا و تحائف سے نواز گیا اور ان کی تکریم وعزت افزائی کی گئی۔ واضح رہے کہ اسی مناسبت سے جامعہ کی تعمیر وترقی میں اہم رول و کردار ادا کرنے والے کولکاتا الہدی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی و جامعہ کے اراکین کی مومنٹو کے ذریعہ عزت افزائی کی گئی۔
تقسیم ایوارڈ کے بعدمہمان ِذی وقار مولانا عبد السلام عمری مدنی /حفظہ اللہ نے پرمغز خطاب کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ طلبہ کو سجانے اورسنوارنے میں طلبہ کی ذاتی محنت کے ساتھ اساتذہ کی کوشش و محنت، ادارہ کے ذمہ داران کی قربانیاں اور اراکینِ جامعہ کا اہم کردار ہوتا ہے، ان کی جانفشانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج آپ کو فراغت کی سند دی جارہی ہے، یہ صرف سند نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے جو آپ کے کندھے پر آرہی ہے، اس کی روشنی میں آپ خود بھی زندگی بسر کریں گےاور دوسروں کو بھی صحیح راہ دیکھائیں گے۔ پھر صدرِ مجلس جناب سکندر حنیف صاحب نے مختصر اور مفید نصیحتوں سے نوازا ۔ انھوں نے طلبہ کی کارکردگی اور علمی و تقریری مظاہرہ پر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ۔نیز انھوں نےعلم کی اہمیت ومقام بیان کرنے کے ساتھ مدارس اسلامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اساتذۂ جامعہ خصوصا مدیر جامعہ مولانا ذکی احمد مدنی/حفظہ اللہ کی کوششوں اور کارکردگیوں کو سراہا اور ان کو دعاؤں سے نوازا، اور حفاظ و فارغین جامعہ کو مبارکبادی پیش کی اور اپنی بے محبت کا اظہار فرمایا۔اخیر میں مدیر جامعہ مولانا ذکی احمد مدنی نے اپنی مختصر مگر قیمتی، موثر اور جامع خطاب سے نوازا ، جس میں انھوں نے صمیم قلب سے پہلے اللہ کا شکریہ ادا کیا پھر مہمانِ ذی وقار مولانا عبد السلام مدنی/حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کیا ،جنھوں نے سفر کی صعوبتوں کو برداشت کر کے اس تکریمی اجلاس میں شرکت فرمائی اور اساتذہ و طلبہ کی عزت افزائی کی، پھر انھوں نےطلبہ کی کامیابی کا سہرا اساتذہ کے سر ڈالتے ہوئے ان کی محنتوں اور کوششوں کو سراہا، نیز اس تکریمی اجلاس و تقسیم ِصدر محمد ظفیرراہی ایوارڈ، و صدر محمد حنیف ایوارڈا ور الہدی ایجوکیشنل ایوارڈ کی تقریب میں جلوہ افروز تمام اراکینِ جامعہ و احبابِ جماعت اور مہمانان شرکاء ، کارکنان اوردیگر عملہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور حفاظ و فارغین کو نصیحت کرتے ہوئے انھوں نے مدینہ یونیورسٹی کےاپنے استاد کی نصیحت دہراتے ہوئے کہا کہ جس نے طالب علمی کے زمانے میں آپ کی کفالت کی ہے وہی آگے کی زندگی آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔اس تکریمی اجلاس میں قرب و جوار اور بہار وجھارکھنڈ کے بہت سارے افراد و گارجین حضرات اور تمام طلبہ و اساتذہ اور اراکین سوسائٹی نے شرکت کی اور تناول ماحضر بھی فرمایا، یہ پروگرام الحمد اللہ بہت کامیاب رہا۔

Address

Munshidanga
Howrah
711403

Opening Hours

Monday 7:45am - 3pm
Tuesday 7:45am - 3pm
Wednesday 7:45am - 3pm
Thursday 7:45am - 3pm
Friday 7:45am - 3pm

Telephone

+918777054275

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعة الهدى الإسلامية، كولكاتا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to جامعة الهدى الإسلامية، كولكاتا:

Share