Darul Uloom Deoband, Islamic University in India

Darul Uloom Deoband, Islamic University in India Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Deoband, Islamic University in India, College & University, Patharkandi, Karimganj.

📖 Islamic Scholar | Motivational Speaker
🕌 Spreading Quran & Sunnah with Wisdom
🎙️ Public Speaker | Educational Content Creator
🤝 Open for Ethical Brand Collaborations
📍 Based in India (Islamic Speaker)
🔒 Accept only Halal & Ethical Promotions

ماشااللہ یہ منظریہ صرف دو ہاتھوں کا ملنا نہیں، بلکہ علم، اخلاص، ادب اور محبت کا حسین امتزاج ہے۔ ایسے مناظر یاد دلاتے ہیں...
05/07/2026

ماشااللہ یہ منظر
یہ صرف دو ہاتھوں کا ملنا نہیں، بلکہ علم، اخلاص، ادب اور محبت کا حسین امتزاج ہے۔ ایسے مناظر یاد دلاتے ہیں کہ اہلِ علم کی حقیقی عظمت ان کے اخلاق، عاجزی اور ایک دوسرے کے احترام میں ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اکابر علماء کی عمر، صحت اور برکت میں اضافہ فرمائے، ان کے سایۂ شفقت کو امت پر قائم رکھے، اور ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اللّٰہ آپکو سلامت رکھے
03/07/2026

اللّٰہ آپکو سلامت رکھے

🚨 حادثۂ فاجعہ 🚨😭 انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت اقدس مولانا سیّد محمد سلمان حسینی ندوی صاحب رحمہ الل...
29/06/2026

🚨 حادثۂ فاجعہ 🚨
😭 انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت اقدس مولانا سیّد محمد سلمان حسینی ندوی صاحب رحمہ اللہ کا آج نمازِ فجر سے قبل اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یہ خبر اہلِ علم، متعلقین اور عقیدت مندوں کے لیے نہایت رنج و غم کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
🤲 دعا ہے کہ ربِّ کریم حضرت کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین، متعلقین اور شاگردوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
اللّٰهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله، واجعله من أهل الفردوس الأعلى. آمين. 🥀

28/06/2026
محرم کے جلوس میں ایک بندے کو علامتی "یزید"  بناکر جلوس میں شامل کیا گیا۔ باقی سارے علامتی طور پر اسے مار رہے تھے اگلے چو...
27/06/2026

محرم کے جلوس میں ایک بندے کو علامتی "یزید" بناکر جلوس میں شامل کیا گیا۔ باقی سارے علامتی طور پر اسے مار رہے تھے اگلے چوک میں چند حسینیوں نے یزید کو ڈنڈوں سے خوب پیٹا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔😃

یزید کو جب ہوش آیا تو اُس نے کہا میری دیہاڑی مجھے دو اور اگلے سال اپنے یزید کا انتظام کرلینا۔

مجھے نی بننا یزید وزید 😄

منقول

ملک محبت اور اخوت سے چلے گا، نفرت سے نہیں: مولانا ارشد مدنی مولانا ارشد مدنی کا بڑا وار، کہا: حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں،...
25/06/2026

ملک محبت اور اخوت سے چلے گا، نفرت سے نہیں: مولانا ارشد مدنی

مولانا ارشد مدنی کا بڑا وار، کہا: حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، اللہ کی حکمرانی ہمیشہ قائم رہے گی

پیران کلیئر سے قومی یکجہتی کا پیغام، مدارس و مساجد پر بلڈوزر کارروائیوں کو ناانصافی قرار دیا، ہندو مسلم بھائی چارے کے فروغ کا عہد

**پیران کلیئر/ہری دوار:** ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت کی سیاست، مدارس و مساجد پر جاری بلڈوزر کارروائیوں اور مسلمانوں کے خلاف پیدا کیے جا رہے ماحول پر جمعیۃ علماء ہند کے صدرِ محترم **مولانا سید ارشد مدنی** نے شدید اور دوٹوک ردِعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ:

*"کوئی بھی ملک نفرت کی بنیاد پر زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔ ملک محبت، اخوت، انصاف اور باہمی احترام سے چلتے ہیں، نفرت سے نہیں۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر ہمیشہ باقی رہنے والی حکومت صرف اللہ، اوم اور خدا کی ہے۔"*

یہ بات انہوں نے منگل کی شب **پیران کلیئر شریف** میں منعقدہ **جمعیۃ علماء اُترکھنڈ کے صوبائی مجلسِ عاملہ اجلاس** سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ریاست بھر سے ہزاروں علماء، سماجی کارکنان اور جمعیۃ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

ہمارے بزرگوں نے ملک کو آزادی دلائی، آج انہی کی یادگاریں منہدم کی جا رہی ہیں

مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ہندوستان کی تحریکِ آزادی کی روشن تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر اور علماء نے انگریز سامراج کے خلاف جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، پھانسی کے پھندوں کو گلے لگایا مگر کبھی معافی طلب نہیں کی۔

انہوں نے یاد دلایا کہ **شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسنؒ** نے انگریزوں کی غلامی کو حرام قرار دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ وہ ایسے ملک میں دفن ہونا بھی پسند نہیں کریں گے جہاں انگریزوں کی حکومت قائم ہو۔

مولانا مدنی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا:

*"جن مدارس سے آزادی کی شمع روشن ہوئی، جن مساجد اور علماء نے انگریزوں کے خلاف تحریک برپا کی، آج انہی مدارس اور مساجد کو بلڈوزروں سے منہدم کیا جا رہا ہے۔ کیا ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا یہی صلہ ہے؟"*

آزادی کی جدوجہد میں کون تھا اور کون نہیں، تاریخ اس کی گواہ ہے

اپنے خطاب میں انہوں نے تحریکِ آزادی میں مسلم علماء اور جمعیۃ علماء ہند کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 1857ء کی جنگِ آزادی سے لے کر ملک کی آزادی تک علماء ہمیشہ صفِ اول میں رہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ آج بعض عناصر مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا رہے ہیں، حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کے لیے علماء اور مسلمانوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔

انہوں نے کہا:

*"جو لوگ آج ہمیں غدار کہتے ہیں، انہیں اپنے ماضی پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ ہمارے بزرگوں نے جیلیں کاٹیں، پھانسی کے پھندے چومے، مگر انگریزوں کے سامنے کبھی سرِ تسلیم خم نہیں کیا۔"*

مدارس و مساجد پر بلڈوزر کارروائیاں ناانصافی ہیں

مولانا مدنی نے مختلف ریاستوں میں مدارس، مساجد اور مذہبی مقامات پر جاری بلڈوزر کارروائیوں کو ظلم اور ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین اور انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن اداروں نے ملک کی آزادی اور معاشرے کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا، آج انہی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نفرت کی سیاست ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے

مولانا مدنی نے کہا کہ آج ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک گھر نفرت کی بنیاد پر نہیں چل سکتا تو اتنا بڑا ملک کیسے چل سکتا ہے؟

انہوں نے کہا:

*"ہندوستان کی شناخت گنگا جمنی تہذیب ہے۔ یہاں محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی روایات صدیوں سے زندہ ہیں۔ اگر نفرت کا زہر پھیلایا گیا تو اس کا نقصان پورے ملک کو اٹھانا پڑے گا۔"*

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جس میں مسلمانوں کا نام لینا بھی بعض لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے، جس سے خوف اور بداعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندو مسلم اتحاد اور محبت کو فروغ دینے کی اپیل

اپنے خطاب کے اہم ترین حصے میں مولانا مدنی نے ہندو مسلم اتحاد، قومی یکجہتی اور باہمی محبت کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا:

*"حکومتیں اور سیاسی جماعتیں اپنا کام کرتی رہیں گی، لیکن عام ہندو اور مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا رشتہ مضبوط کرے۔ نفرت کا جواب نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے دیا جانا چاہیے۔"*

انہوں نے اجلاس میں شریک ہزاروں افراد سے ہاتھ اٹھوا کر عہد لیا کہ وہ اپنے ہندو بھائیوں کے ساتھ حسنِ سلوک، محبت اور احترام کا رویہ اختیار کریں گے اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

دہلی آتشزدگی کا ذکر، مسلم معاشرے کی انسان دوستی کو سراہا

مولانا مدنی نے دہلی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے سمیت مختلف مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشرے نے ہمیشہ مشکل حالات میں انسانیت، ہمدردی اور ایثار کی مثالیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت سب سے بڑا مذہب ہے اور اسی راستے پر چل کر ملک کو مضبوط اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں کئی اہم قراردادیں منظور

جمعیۃ علماء اُترکھنڈ کے صوبائی مجلسِ عاملہ اجلاس میں تنظیمی اور سماجی امور سے متعلق متعدد اہم قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں:

* تعلیمی فروغ کے لیے کوچنگ سینٹروں کا قیام۔
* مدارس کی ترقی اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات۔
* مساجد اور مذہبی مقامات کے تحفظ کا مطالبہ۔
* اوقاف کی جائیدادوں کے تحفظ اور ناجائز قبضوں کے خاتمے کی قرارداد۔
* ماحولیات کے تحفظ اور شجرکاری مہم کے فروغ کا فیصلہ۔
* ہندو مسلم اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا عزم۔

اجلاس میں مختلف مدارس سے عالمیت کی تکمیل کرنے والے طلبہ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا اور انہیں قوم و ملت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔

قومی پیغام کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر

جمعیۃ علماء اُترکھنڈ کا یہ اجلاس محض ایک تنظیمی اجتماع نہیں بلکہ ملک میں بڑھتی ہوئی سماجی دوریوں کے درمیان محبت، انصاف، آئینی اقدار اور قومی یکجہتی کی مضبوط آواز بن کر سامنے آیا۔

مولانا ارشد مدنی کے خطاب نے جہاں حکومتی پالیسیوں اور نفرت کی سیاست پر سخت سوالات اٹھائے، وہیں ہندو مسلم اتحاد، بھائی چارے اور انسانیت کے فروغ کا واضح پیغام بھی دیا۔

پیران کلیئر کی سرزمین سے بلند ہونے والی یہ آواز اب قومی سطح کی بحث کا حصہ بنتی دکھائی دے رہی ہے، جہاں ایک جانب اقتدار اور سیاست ہے تو دوسری جانب محبت، اخوت اور انسانیت کا آفاقی پیغام۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء اُترکھنڈ کے صدر مولانا حسین احمد قاسمی، صوبائی جنرل سکریٹری مولانا شرافت علی قاسمی، نائب صدر مفتی اکرام، مولانا عبدالرازق دہلی ،ضلع ہری دوار کے صدر مولانا عبدالواحد، ضلع دہرادون کے صدر مولانا عبدالمنان قاسمی، ضلع اُدھم سنگھ نگر کے صدر مولانا ضیاء الرحمٰن، ضلع نینی تال کے صدر مولانا مقیم، صوبائی میڈیا انچارج محمد شاہ نظر اور احتشام نظامی قاسمی مفتی تعظیم سمیت بڑی تعداد میں علماء و ذمہ داران موجود تھے۔

باادب با نصیب کتاب سے اقتباس والدین کا ادب اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللّٰه عنه کا واقعہطبقاتِ ابنِ سعد میں لکھا ہے کہ ح...
21/06/2026

باادب با نصیب کتاب سے اقتباس
والدین کا ادب اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللّٰه عنه کا واقعہ
طبقاتِ ابنِ سعد میں لکھا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں کھجور کے درختوں کی قیمت بہت بڑھ گئی یہاں تک کہ ایک درخت ایک ہزار درہم یا دینار میں بکنے لگا۔ ایک دن اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے ایک درخت کا تنا کاٹ کر اس کا مغز نکالا۔ لوگوں نے حیران ہو کر پوچھا کہ آپ اتنے قیمتی درخت کو کیوں ضائع کر رہے ہیں؟ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میری والدہ نے اس کی فرمائش کی ہے اور جس چیز کا حکم دیتی ہیں اس کی تعمیل کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ (تذکرۃ الصحابیات)
سلطان بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جو بھی مراتب عطا کیے وہ میری والدہ کی دعاؤں کے صدقے عطا کیے۔
پوچھا کہ وہ کیسے؟ فرمایا کہ لڑکپن میں ایک مرتبہ والدہ نے پانی مانگا۔ جب میں لے کر گیا تو والدہ سو چکی تھیں۔ میں پیالہ ہاتھ میں لے کر ساری رات کھڑا رہا۔ سردی اتنی شدید تھی کہ جسم کپکپا رہا تھا۔ جب والدہ کی آنکھ کھلی اور انہوں نے مجھے یوں کھڑے انتظار کرتے دیکھا تو خوش ہو کر بہت دعائیں دیں۔ ان دعاؤں کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے ولایت کے دروازے کھول دیے۔

❣️ امیر الھند حضرتِ اقدس مولانا سید محمد عثمان صاحب منصورپوری نور اللہ مرقدہ سابق صدر جمعیۃ علماء ھند و کارگزار مہتمم دا...
20/06/2026

❣️ امیر الھند حضرتِ اقدس مولانا سید محمد عثمان صاحب منصورپوری نور اللہ مرقدہ سابق صدر جمعیۃ علماء ھند و کارگزار مہتمم دارالعلوم دیوبند ❣️

❣️ محبوب العلماء والصلحاء حضرت اقدس مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث دارالعلو...
17/06/2026

❣️ محبوب العلماء والصلحاء حضرت اقدس مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند و نائب صدر جمعیۃ علماء ھند ❣️

نئے سال کا آغاز ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
16/06/2026

نئے سال کا آغاز
ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

Address

Patharkandi
Karimganj
788724

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Deoband, Islamic University in India posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Darul Uloom Deoband, Islamic University in India:

Shortcuts

Share