06/09/2026
واقعی، جب بچے کی تربیت اچھی ہو تو اس کی جھلک ہر جگہ نظر آتی ہے۔ انسان جہاں بھی جاتا ہے، اپنے اخلاق، انداز اور کردار سے پہچانا جاتا ہے۔
بڈگام سے آیا ہوا یہ ننھا سا بچہ جس طرح ہر مقرر کی بات نہایت توجہ سے سنتا اور باقاعدگی سے لیکچر لکھتا رہا، اسے دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔
واللہ! ایسے بچوں کو دیکھ کر امید بڑھتی ہے کہ ہماری نئی نسل علم، ادب اور شعور کی طرف بڑھ رہی ہے۔
یہ صرف ایک بچے کی عادت نہیں، بلکہ اس کے گھر کی اچھی تربیت کی خوبصورت تصویر ہے۔ ماشاءاللہ۔