Kulliyah Aayesha Niswa Arabic College

Kulliyah Aayesha Niswa Arabic College Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kulliyah Aayesha Niswa Arabic College, Govandi.

🌼💥🌹کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی میں "سالانہ انعامی‌ مسابقہ جات" کا کامیاب انعقاد!🌹💥🌼عروس البلاد ممبئی کے مضافات میں وا...
02/01/2026

🌼💥🌹کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی میں "سالانہ انعامی‌ مسابقہ جات" کا کامیاب انعقاد!🌹💥🌼

عروس البلاد ممبئی کے مضافات میں واقع "کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی‌" تعلیم نسواں کے لئے مختص جماعت کا قدیم اور معروف ادارہ ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،‌انہیں دینی و عصری علوم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری جیسے سلائی، کڑھائی، مہندی ڈیزائن اور پکوان وغیرہ میں مہارت کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، ابتدائی درجات سے لے کر فضیلت تک کی تعلیم حاصل کرنے والی تمام بچیوں کی تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے مختلف وسائل و اسالیب اختیار کئے جاتے ہیں، چونکہ تعلیمی بیداری اور حوصلوں کی بلندی میں مسابقہ کا زبردست کردار ہے۔ اسی مناسبت سے سالہائے گزشتہ کی طرح رواں سال بھی سالانہ انعامی مسابقہ جات منعقد کرائے گئے، اس مسابقہ کی پہلی کڑی "آشا سماج کلیان کیندر ہال" میں منعقدہ اسپورٹس ایکٹیویٹیز تھی کہ جہاں طالبات نے لنگڑی ریس، آلو ریس، چمچ گوٹی اور جلیبی ریس ودیگر سرگرمیوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، بعدہ طالبات کی دینی علوم میں دلچسپی مزید سے مزید تر کرنے اور انہیں قرآنی آیات و احادیثِ نبویہ حفظ کرانے کے مفید تر منصوبے کے تئیں مسابقہ تلاوت کلام باری تعالیٰ و احادیث نبویہ منعقد کیا گیا، بعدہ طالبات کی قلمی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی غرض سے "مسابقہ مضمون نویسی" اور انکے مافی الضمیر کی ادائیگی میں بہتری لانے کے لئے "مسابقہ خطابت اور جنرل نالج" کا اہتمام کیا گیا۔

محترم قارئین!
تعلیم اور تربیت دونوں ایک دوسرے کے بغیر بے معنی ہیں، ہم کتنی بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں لیکن اگر اس کے ساتھ ہماری تربیت نہیں ہوتی ہے تو علم بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے، اسی طرح جو علمی مسابقے ہوتے ہیں، وہ ہماری شخصیات کو نکھارنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے ہر طالب علم کو چاہئے کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ساتھ ہی تقریری اور تحریروں مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بات جب طالبات کی ہو تو اہمیت مزید دوچند‌ ہوجاتی ہے وہ اس لئے کہ امور خانہ داری میں مہارت و تربیت ان کی زندگی کا‌‌ جزء‌ لاینفک ہے کیونکہ ہر لڑکی کو مستقبل میں فرائض امور خانہ داری سنبھالنا، گھر بار کے کام کاج دیکھنا، گھر کے معاملات چلانا اور انتظام خانہ کرنا ہے لہذا امور خانہ داری میں مہارت پیدا کرنا ہر طالبہ کے لئے سماجی، دینی اور صحت کے نقطہ نظر سے از حد ضروری ہے الحمدللہ طالبات کو امور خانہ داری میں مہارت دینے کے لئے گزشتہ یکم جنوری 2026ء بروز جمعرات "مسابقہ پکوان" منعقد کیا گیا جس میں طالبات کلیہ کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا، انہیں گروپ (الف) "کبشہ بنت عبیدرضی اللہ عنہا" گروپ (ب) "نسیبہ بنت کعب رضی اللہ عنہا" اور گروپ (ج)" صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہا" سے موسوم کیا گیا، طالبات نے بڑی محنت و جانفشانی سے انواع و اقسام کے پکوان پکاکر دیگر لوازمات کے ساتھ دسترخوان سجائے، پھر انہیں چھ معزز حکم صاحبان فضیلۃ الشیخ رشید سمیع سلفی حفظہ اللّٰہ (ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی)، فضیلۃ الشیخ اسلم صیاد سنابلی حفظہ اللّٰہ (نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی)، فضیلۃ الشیخ کمال الدین سنابلی حفظہ اللّٰہ (امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث ساؤتھ سینٹرل، ممبئی) فضیلۃ الشیخ سراج الحق عالیاوی حفظہ اللّٰہ (امام و خطیب مسجد اہل حدیث ٹیمکر محلہ، ممبئی)، فضیلۃ الشیخ فیض الرحمٰن رحمانی حفظہ اللّٰہ (امام و خطیب جامع مسجد اہل حدیث کاپڑیا نگر کرلا ویسٹ ممبئی)، فضیلۃ الشیخ ظہیر الدین ریاضی(امام و خطیب مسجد اہل حدیث دارو خانہ رے روڈ ایسٹ ممبئی)کے ذریعہ ٹیسٹ کیا گیا اور حسب ذائقہ، سجاوٹ اور صفائی ودیگر امور انہیں بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن سے سرفراز کیا گیا۔
اس اہم پروگرام کی مناسبت سے جملہ حکم صاحبان و معزز مہمانان گرامی کے سامنے صدر کلیہ شیخ ناصر ربانی حفظہ اللّٰہ نے "یوم پکوان" کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ عمومی طور پر طالبات علوم دینیہ سے متعلق یہ تصور عام ہے کہ انہیں امور خانہ داری میں وہ مہارت نہیں ہوتی ہے جو دیگر بچیوں کو حاصل ہے لہٰذا کلیہ نے اپنے قیام کے اول روز سے اس جانب خصوصی توجہ دی ہے بنابریں ہمارے یہاں ماہانہ پکوان ڈے منعقد کیا جاتا ہے نیز ہماری کوشش ہوتی ہے کہ قوم کی بچیاں علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ فراغت تک امور خانہ داری پر بھی مکمل دسترس حاصل کرلیں، بعدہ حکم صاحبان و معزز مہمانان نے اپنے گرانقدر تاثرات پیش کیا اور کلیہ کی مختلف سرگرمیوں پر اظہارِ اطمینان کیا فجزاھم اللہ عنا خیر الجزاء۔
اس موقع پر کلیہ کے تمام معلمین و معلمات کے علاوہ جماعت کے ذمہ داران و مہمانان خصوصی بھی موجود رہے جن میں امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث نارتھ ایسٹ شیخ جلال الدین فیضی، شیخ عبدالعلی سلفی، شیخ عبدالکریم علیگ سلفی، شیخ مشتاق احمد سلفی، شیخ محمد اشرف سلفی، شیخ ہارون رشید محمدی، شیخ عبدالعزیز رحمانی، شیخ عبدالاول فیضی، حافظ محمد صادق توحیدی، جناب عبداللہ صاحب، جناب شفیق چودھری صاحب، جناب ابوبکر صاحب، جناب محمد ممتاز سمانی صاحب، جناب صفی اللہ چودھری صاحب، جناب ضمیر اللّٰہ چودھری صاحب، جناب وصی الدین چودھری صاحب، جناب محمد وصی شیخ صاحب ودیگر حاضرین نے پروگرام کو خوب سراہا اور مستقبل میں تعاون کا یقین دلایا۔

اللّٰہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ رب العالمین اس ادارے کا مستقبل تابناک بنائے نیز دختران ملت اسلامیہ کی راہ میں پیش کردہ جملہ خدمات کو شرف قبولیت بخشے!
آمین!
تقبل یا رب العالمین!

کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی میں سالانہ مسابقہ جات!طالبات کلیہ کی مختلف صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نکھارنے کی غرض سے ح...
22/12/2025

کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی میں سالانہ مسابقہ جات!

طالبات کلیہ کی مختلف صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نکھارنے کی غرض سے حسب سابق رواں سال بھی سالانہ مسابقہ جات کا انعقاد ہورہا ہے لہٰذا طالبات سے شرکت کی درخواست ہے!

Get ready! The countdown to our Sports Competition has begun.”“A few days to go — let the games begin!”
19/12/2025

Get ready! The countdown to our Sports Competition has begun.”

“A few days to go — let the games begin!”

We are pleased to announce that the program will start from the  27th
19/12/2025

We are pleased to announce that the program will start from the 27th

💥کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی ایک اور کامیابی!💥الحمدللہ آج مورخہ 25/نومبر 2025ء بروز منگل آشا سماج کلیان ہال بیگن و...
25/11/2025

💥کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی ایک اور کامیابی!💥

الحمدللہ آج مورخہ 25/نومبر 2025ء بروز منگل آشا سماج کلیان ہال بیگن واڑی گوونڈی ممبئی میں منعقدہ دوسرے یک روزہ سائنس نمائش کہ جس میں گوونڈی کی 25 سے زائد اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے اپنے پروجیکٹ کے ساتھ حصہ لیا، میں کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی طالبات کو انکے بہترین پروجیکٹ کی بناء پر "انعام سوم" سے نوازا گیا جس میں پانچ ہزار روپئے نقد، ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ شامل ہے!
اس نمائش میں پی ڈبلیو یعنی "فزیکس والا" نامی ادارے کے معروف و نمایاں ماہرین سائنس بطور حکم شریک ہوئے، طالبات کلیہ کا اس نمائش میں پروجیکٹ کا تھیم یعنی مرکزی مضمون "استعمال شدہ پانی کو فلٹر کرکے از سر نو کیسے استعمال میں لایا جائے اور گندے پانی کے اثرات سے ماحول کو تحفظ کیسے فراہم کیا جائے" تھا جسے معزز مہمانان، حکم صاحبان و دیگر زائرین نے خوب سراہا!

طالبات کی اس اہم پیش رفت پر ادارہ طالبات اور انکے معلمین و معلمات کو مبارکباد پیش کرتا ہے نیز اللّٰہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہے کہ رب العالمین انہیں مستقبل میں مزید مثالی کارکردگی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے!
آمین!

منجانب:
ادارہ کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی

💥کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی غیر معمولی کارکردگی!💥🎊کلیہ کی ‌ایک ہونہار طالبہ نے گوونڈی پیمانے پر منعقدہ تقریری مسا...
08/11/2025

💥کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی غیر معمولی کارکردگی!💥

🎊کلیہ کی ‌ایک ہونہار طالبہ نے گوونڈی پیمانے پر منعقدہ تقریری مسابقے میں کیا اول پوزیشن حاصل!🎉🎊

کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی طالبات نے تعلیمی میدان کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، مختلف مسابقات تقریری ہو یا تحریری، خطابت کا شعبہ ہو یا صحافت کا، مقابلہ کشیدہ کاری ہو یا مضمون نویسی غرضیکہ ہر فن اور ہر ہنر میں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے فللہ الحمد والمنہ!
چنانچہ اسی کی ایک کڑی آج مورخہ 8/ نومبر 2025ء بروز سنیچر مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی صاحب کی طرف سے امبیڈکر گارڈن میں گوونڈی لیول پر منعقدہ تقریری مسابقے میں کلیہ کی ایک ہونہار طالبہ عزیزہ خدیجہ زبیر احمد صدیقی کا اول پوزیشن حاصل کرنا ہے کہ جس نے نہایت ہی مؤثر‌ و احسن انداز میں تقریر پیش کرکے ادارہ اور اپنے والدین کا نام‌ روشن کیا ہے اور ٹرافی 🏆، سرٹیفکیٹ 📜نیز پندرہ ہزار روپئے نقدی 💸اپنے نام کیا ہے!

اس اہم پیش رفت پر ادارہ طالبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے نیز مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہے کہ رب العالمین بچی کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے نیز ادارہ کو مزید استحکام و ترقی بخشے!
آمین!
تقبل یا رب العالمین!

منجانب:-
ادارہ کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی

16/10/2025

اعلان وفات

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ خبر دی جارہی ہے کہ آج مورخہ 16/اکتوبر 2025ء بروز جمعرات صدر کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی شیخ ناصر ربانی کی بیٹی کی ساس بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون!
آپ تمامی احباب سے‌ مرحومہ کے لیے خصوصی‌‌ دعا کی درخواست ہے کہ رب العالمین انکی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے نیز لواحقین و متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے!
آمین!
تقبل یا رب العالمین!

الملتمس:-
ادارہ کلیہ عائشہ للبنات
گوونڈی ممبئی

*💥کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی طرف سے تعلیمی مظاہرہ و تقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد!💥*گوونڈی ممبئی میں 2013ء سے دخ...
16/09/2025

*💥کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی کی طرف سے تعلیمی مظاہرہ و تقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد!💥*
گوونڈی ممبئی میں 2013ء سے دختران ملت اسلامیہ کی تعلیمی و تربیتی رہنمائی کے لئے قائم شدہ ادارہ "کلیہ عائشہ للبنات" کی طرف سے گزشتہ دنوں مورخہ 14/ستمبر 2025ء بروز اتوار از دوپہر 2 بجے تا 5/بجے شام بیگن واڑی سگنل کے قریب لب روڈ واقع "آشا سماج کلیان" نامی وسیع و عریض ہال میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔

▶️ پروگرام کا آغاز کلیہ کی ایک طالبہ منتشاء عرفان احمد کی تلاوت کلام باری تعالیٰ سے ہوا، جس کا عافیہ امانت اللّٰہ اور اقصی رحمت اللہ نے بالترتیب اُردو اور انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا پھر حمد باری تعالیٰ اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا گیا، اس کے بعد طالبات نے اردو، عربی، ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کیں، جملہ طالبات نے بڑی بے باکی اور عمدگی کے ساتھ اپنے اپنے موضوع کی وضاحت کی اور سامعین و سامعات سے داد تحسین و نقدی انعامات وصول کئے، اسی طرح حالات نظم و اشعار، اقوال زریں اور حالات حاضرہ سے متعلق اہم مسائل پر مکالمات بھی پیش کیا جسے عوام نے خوب سراہا۔

🎙️⏭️ نظامت کے فرائض کلیہ کی ایک ہونہار طالبہ خدیجہ زبیر احمد صدیقی سلمہا اللّٰہ نے انجام دیتے ہوئے تمہیدی کلمات پیش کیا۔

بعدہ کنوینر مجلس *شیخ پرویز عالم عطاء اللّٰہ رحمانی مدنی* (استاذ کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی) نے کلیہ کی سالانہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کی نیز ذکر کیا کہ ادارہ ہذا مسلم بچیوں کے تئیں غیر معمولی کوششیں کررہا ہے کہ انہیں ارتداد، تشکیک و دہریت کے فتنوں سے بچاکر انکے ایمان و عقیدے اور فکر و ذہن کی حفاظت ہوسکے لہٰذا بحیثیتِ مسلم ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارہ ہذا کا حتی الامکان تعاون کرے۔

⏩ ان کے بعد صدر کلیہ *شیخ ناصر ربانی* نے تشریف لائے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے بیان کیا کہ آج کی اس پر رونق بزم میں ہم جن‌ عالی مقام علماء اور مہمانان عظام کا استقبال کر رہے ہیں وہ امت مسلمہ کا مخصوص طبقہ ہے، وہ دین محمدی کے محافظ و نگہبان اور علوم نبوت کے شارح اور ترجمان ہیں۔‌ آپ نے کلیہ کے روڈ میپ کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہماری پوری کوشش ہیکہ جلد ہی ادارہ میں بارہویں کی تعلیم فراہم کی جائے بنابریں آپ تمامی حضرات اس اہم پیش رفت کے لئے آگے بڑھیں تاکہ یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہو اور قوم کی بچیاں بآسانی اپنوں کے بیچ رہ کر پُرامن فضا میں مکمل پردے کے ساتھ اپنی علمی تشنگی بجھا سکیں۔

صدر کلیہ کے بعد معزز مہمان *حافظ ناصر رحمت اللہ شیخ رحمانی* کو دعوتِ اسٹیج دیا گیا آپ نے سامعین و سامعات کے سامنے "تعلیم نسواں کی اہمیت" پر روشنی ڈالی نیز ذکر کیا کہ آج کے پر آشوب دور میں ہمیں اپنی بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ نسل نو کی صحیح تربیت ہوسکے۔

موصوف کے بعد *جناب ابو عاصم اعظمی صاحب* (رکن اسمبلی مانخورد شیواجی نگر و صدر سماج وادی پارٹی ممبئی و مہاراشٹر) کو دعوتِ اظہار خیال دیا گیا، آپ نے فرمایا کہ کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی کے اس پروگرام میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے، الحمدللہ بچیوں کے تعلیمی مظاہرے سے دل خوشی سے سرشار ہے نیز آپ نے مستقبل میں ادارہ کو ہر طرح کا تعاون پیش کرنے کی خوش خبری سنائی۔

محترم اعظمی صاحب کے بعد مقامی کارپوریٹر *رخسانہ ناظم صدیقی* صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دینی و عصری علوم پر مشتمل ایک بہترین ادارہ ہے، عرصہ دراز سے ادارہ ہذا سے میری وابستگی ہے، الحمدللہ کلیہ کی کارکردگی اطمینان بخش و قابل تحسین ہے۔
⏸️ وقت کی تنگ دامانی کے باعث بعض مختصر تاثراتی کلمات ہی پر اکتفا کیا گیا چنانچہ *شیخ اسلم صیاد سنابلی* (نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی) نے اس خالص علمی پروگرام پر انتہائی مسرت و شادمانی کا اظہار کیا، بعدہ *شیخ سراج احمد عالیاوی* حفظہ اللّٰہ نے بھی قیمتی پند و نصائح سے نوازا۔

اس اہم پروگرام میں ممبئی و مضافات کے مؤقر علماء و معزز مہمانان نے بھی شرکت فرمائی جن میں شیخ صفی الرحمٰن سنابلی، جناب نعیم خان(حج کمیٹی آف انڈیا)، شیخ عبدالعزیز رحمانی، شیخ محمد جاوید مدنی، شیخ کلیم احمد سلفی، شیخ محمد اسماعیل سلفی، شیخ رشید ودود سلفی، شیخ عبداللہ سلفی، شیخ حافظ محمد صادق توحیدی، شیخ ظہیر الدین ریاضی، شیخ عبدالحلیم سراجی، شیخ ثناء اللّٰہ سنابلی، شیخ امانت اللّٰہ سلفی، شیخ سلمان عبدالرشید جامعی، شیخ عنایت اللّٰہ رحمانی، شیخ شمشاد احمد رحمانی، شیخ محمد یعقوب رحمانی، شیخ عبدالمجید رحمانی، شیخ عبدالواسع رحمانی، شیخ شاہ عالم رحمانی، شیخ عبدالباسط سراجی، مولانا عارف ثاقبی، فیصل شیخ، سمیع بھائی، وصی بھائی، رفیع احمد، عبدالحفیظ اکمل، امجد بھائی، خالد بھائی، شبلی بھائی، مشتاق بھائی اور عتیق الرحمٰن وغیرہم قابل ذکر ہیں فجزاہم اللّٰہ عنا خیر الجزاء!۔

آخر میں ناظم کلیہ *حافظ عامر رحمانی* نے مختلف مسابقات کے نتائج کا اعلان کیا چنانچہ اول، دوم، سوم اور امتیازی نمبرات لانے والی طالبات کو ٹرافی،‌میڈل اور کتب کی صورت میں معزز مہمانان کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پورے کلیہ میں دسویں مہاراشٹر بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ زینب بنت محمد کلیم صدیقی کو رخسانہ ناظم صدیقی صاحبہ کے بدست خصوصی انعام دیا گیا۔

اسی طرح ادارہ نے اپنے تمام اساتذہ و معلمات کی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی خدمت میں ایک ایک شیلڈ بطور ہدیہ تشکر پیش کیا۔

یوں یہ باوقار مجلس ناظم کلیہ *حافظ محمد عامر رحمانی* کے دعائیہ کلمات پر پایہ تکمیل کو پہنچا۔

اللّٰہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ رب العالمین اس ادارے کو مستقبل میں مزید ترقی عطا فرمائے نیز قوم و ملت کی راہ میں پیش کردہ خدمات کو قبول فرمائے!
آمین!
تقبل یا رب العالمین!

🌸 معزز مہمانانِ گرامی! 🌸آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔آپ کی موجودگی سے یہ پروگرام مزید رونق افروز ہوگ...
14/09/2025

🌸 معزز مہمانانِ گرامی! 🌸
آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔
آپ کی موجودگی سے یہ پروگرام مزید رونق افروز ہوگا۔
لہٰذا آپ ضرور تشریف لائیں اور ہماری خوشی میں شریک ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین

مکرمی احباب!کل "کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی" کے اس اہم پروگرام میں کہ جو طالبات کلیہ کی مختلف مسابقات اور سرگرمیوں می...
13/09/2025

مکرمی احباب!
کل "کلیہ عائشہ للبنات گوونڈی ممبئی" کے اس اہم پروگرام میں کہ جو طالبات کلیہ کی مختلف مسابقات اور سرگرمیوں میں شرکت پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے نیز انکی عمومی محنتوں کی ستائش کے لئے منعقد ہونے جارہا ہے، میں شرکت کی درخواست ہے امید کہ ہماری اس دعوت پر لبیک کہتے ہوئے محفل کو اپنی حاضری سے رونق بخشیں گے وجزاکم اللّٰہ خیراً وبارک فیکم

ان شاءاللہ! 14 ستمبر بروز اتوار کلیہ عائشہ للبنات میں عظیم تعلیمی مظاہرہ و جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوگا، ضرور تشریف لائ...
13/09/2025

ان شاءاللہ! 14 ستمبر بروز اتوار کلیہ عائشہ للبنات میں عظیم تعلیمی مظاہرہ و جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوگا، ضرور تشریف لائیں۔

Address

Govandi
400043

Telephone

+919022480507

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kulliyah Aayesha Niswa Arabic College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Kulliyah Aayesha Niswa Arabic College:

Share