یاران تجوید القرآن اکبرپور ملکی سمستی پور بہار

  • Home
  • India
  • Samastipur
  • یاران تجوید القرآن اکبرپور ملکی سمستی پور بہار

یاران تجوید القرآن اکبرپور ملکی سمستی پور بہار قدیم طلبہ سے باہم رابطہ اور اپنے ادارے کی تمام حالات سے

08/10/2023
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہامید کہ مزاج گرامی بخیر وعافیت ہوںالحمدللہ اس سال کے صدقہ فطر کا اعلان امارت شرعیہ کی جا...
07/04/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کہ مزاج گرامی بخیر وعافیت ہوں
الحمدللہ اس سال کے صدقہ فطر کا اعلان امارت شرعیہ کی جانب سے کیا جا چکا ہے جسکی مکمل تفصیل دین ذیل ہے۔ کوشش کریں کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ہوسکے ہم اپنے رب کی رضا کے لئے خرچ کرنے والے بنے جو ہم تمام کے لئے نجات کا ذریعہ ہو آمین

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہوسطانیہ امتحان جسکی تاریخ ملتوی کردی گئی تھی اس کا اعلان آگیا ہے تیار ہوجائیں امتحان دین...
11/03/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
وسطانیہ امتحان جسکی تاریخ ملتوی کردی گئی تھی اس کا اعلان آگیا ہے تیار ہوجائیں امتحان دینے کے لئے

وہ موجِ تبسّم شگفتہ شگفتہ ، وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابیوہ سُنبل سے گیسو سنہرے سنہرے ،وہ مخمور آنکھیں گلابی گلابیکفِ دست...
14/02/2022

وہ موجِ تبسّم شگفتہ شگفتہ ،
وہ بھولا سا چہرہ کتابی کتابی
وہ سُنبل سے گیسو سنہرے سنہرے ،
وہ مخمور آنکھیں گلابی گلابی

کفِ دست نازک حنائی حنائی ،
وہ لب ہائے شیریں شہابی شہابی
وہ باتوں میں جادو اداؤں میں ٹونا ،
وہ دُزدیدہ نظریں عقابی عقابی

کبھی خوش مزاجی ، کبھی بے نیازی،
ابھی ہوشیاری ، ابھی نیم خوابی
قدم بہکے بہکے نظر کھوئی کھوئی ،
وہ مخمور لہجہ شرابی شرابی

نہ حرفِ تکلّم ، نہ سعیِ تخاطب ،
سرِ بزم لیکن بہم ہم کلامی
ادھر چند آنسو سوالی سوالی ،
اُدھر کچھ تبسّم جوابی جوابی

وہ سیلابِ خوشبو گلستاں گلستاں ،
وہ سروِ خراماں بہاراں بہاراں
فروزاں فروزاں جبیں کہکشانی ،
درخشاں درخشاں نظر ماہتابی

نہ ہونٹوں پہ سرخی ، نہ آنکھوں میں کاجل ،
نہ ہاتھوں میں کنگن ، نہ پیروں میں پائل
مگر حُسنِ سادہ مثالی مثالی ،
جوابِ شمائل فقط لاجوابی

وہ شہرِ نگاراں کی گلیوں کے پھیرے ،
سرِ کوئے خوباں فقیروں کے ڈیرے
مگر حرفِ پُرسش ، نہ اِذنِ گزارش ،
کبھی نامُرادی کبھی باریابی

یہ سب کچھ کبھی تھا ، مگر اب نہیں ہے
کہ آوارہ فرہاد گوشہ نشیں ہے
نہ تیشہ بدوشی ، نہ خارہ شگافی ،
نہ آہیں ، نہ آنسو ، نہ خانہ خرابی

کہ نظروں میں اب کوئی شیریں نہیں ہے ،
جدھر دیکھیئے ایک مریم کھڑی ہے
نجابت ساپا ، شرافت تبسّم ،
بہ عصمت مزاجی ، بہ عفّت مآبی

جو گیسو سنہرے تھے اب نُقرئی ہیں ،
جن آنکھوں میں جادو تھا ، اب باؤضو ہیں
یہ پاکیزہ چہرے ، یہ معصوم آنکھیں ،
نہ وہ بے حجابی ، نہ وہ بے نقابی

وہ عشقِ مجازی حقیقت میں ڈھل کر
تقدّس کی راہوں پہ اب گامزن ہے
جو حُسنِ نگاراں فریبِ نظر تھا ،
فرشتوں کی صورت ہے گِردوں جنابی

وہ صورت پرستی سے اُکتا گیا ہے ،
خلوصِ نظر اور کچھ ڈھونڈتا ہے
نہ موجِ تبسّم ، نہ دستِ حنائی ،
نہ مخمور آنکھیں گلابی گلابی

نہ دُزدیدہ نظریں عقابی عقابی ،
نہ مخمور لہجہ شرابی شرابی
نہ سُنبل سے گیسو سنہرے سنہرے ،
نہ لب ہائے شیریں شہابی شہابی

محترم اقبال عظیم
ِِِِِِِِِِِِِِ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہماہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے
02/02/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماہ رجب کا چاند نظر آگیا ہے

وسطانیہ امتحان جوکہ 09/01/2022 سے ہونے والا تھا وہ کرونا وبا کی بنا ملتوی ہوگیا ہے اگلے اعلان کا انتظار کریںشکریہ
06/01/2022

وسطانیہ امتحان جوکہ 09/01/2022 سے ہونے والا تھا وہ کرونا وبا کی بنا ملتوی ہوگیا ہے اگلے اعلان کا انتظار کریں
شکریہ

02/01/2022

کل سے مولوی اور فوقانیہ کا امتحان شروع ہو رہا ہے تمام امتحان دینے والے طلبہ و طالبات امتحان ہال میں ماسک لیکر ہے جائیں بنا ماسک کے ممکن ہے داخلہ کی اجازت ہی نہ ملے
شکریہ

30/12/2021

حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ

30/12/2021

اللہ ہم سب کو قرآن کی سمجھ عطا فرمائے آمین

29/12/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ تمام کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ فوقانیہ اور مولوی کا امتحان اپنے مقررہ وقت یعنی 03/01/2022 کو ہی ہوگا
کل کے بعد اپنا اپنا ایڈمٹ کارڈ جہاں سے فارم بھرا ہے وہاں سے حاصل کرلیں۔

عالم سال اول اور دوم اور فاضل کا پروگرام
14/12/2021

عالم سال اول اور دوم اور فاضل کا پروگرام

20/11/2021

تکبر کرنے والوں کی کبھی عزت نہیں ہوتی
بالکل صحیح کہا ہے

Address

Samastipur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when یاران تجوید القرآن اکبرپور ملکی سمستی پور بہار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to یاران تجوید القرآن اکبرپور ملکی سمستی پور بہار:

Share