05/06/2024
اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی میں داخلے جاری
حیدرآباد، 5 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیاءکے تحت تعلیمی سال 2024-25 کے لیے حیدرآباد، لکھنو اور سری نگر کیمپس کے لیے ایم اے فارسی میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.edu.inپر دستیاب ہیں۔آن لائن (online ) پر کردہ درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30جون مقرر ہے۔ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں صدر شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا کے بموجب کسی کالج سے گریجویشن یا مانو کے منظور شدہ مدارس سے مماثل ڈگری کامیاب طلبہ ایم اے فارسی میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ مانو کی جانب سے مدارس کی تسلیم شدہ فہرست یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ایم اے فارسی دو سالہ ریگولر کورس ہے جو4 سمسٹرس پر مشتمل ہے۔ اس کا نصاب عصری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ طلبہ کو فارسی زبان کے ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ ایم اے کی تکمیل کے بعد طلبہ تحقیق و تدریس کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری شعبہ جات میں اعلیٰ عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ شعبہ فارسی کے فارغ التحصیل کئی طلبہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اعلیٰ مشاہرہ پر بر سرکار ہیں۔ دورانِ تعلیم طلبہ کے لیے شاندار لائبریری، ہیلتھ سنٹر، طلباءو طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ کشادہ ہاسٹلس، جدید ترین کمپیوٹر لیاب، وائی فائی انٹرنیٹ سے لیس خوبصورت وسیع و عریض پر سکون کیمپس، کھیل کود کے لیے وسیع پلے گراﺅنڈس، کی سہولیات موجود ہیں، جو ان کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بناتی ہیں۔شعبہ فارسی و مطالعات وسط ایشیا مانو حیدرآباد کیمپس میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ مزید تفصیلات کیلئے مندرجہ ذیل فون نمبرات 9441928045 ،9844963518 ،9933119692 پر آفس کے اوقات کار میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
Circular: MANUU Website content updation of All Departments/Sections (Teaching/Non-Teaching) Prospectus 2024-25 Admission to UG Programmes through CUET Final Revised Notification and Time-Table of (ODL) Diploma-Certificate-UG-PG Semester Exams Scheduled in April/May-2024 Prospectus 2024-25 Admission...