الجامعة السلفية، بنارس، الهند

الجامعة السلفية، بنارس، الهند Al-Jamia-Tus-Salafiah (Markazi Darul-Uloom) Varanasi, India is a central institution of education. Instagram �

مرکزی دارالعلوم کے کچھ تازہ ترین تصویریں!کریڈٹ: شیخ اخلاق احمد سلفی حفظہ اللہ           #جامعہ  #سلفیہ
06/11/2025

مرکزی دارالعلوم کے کچھ تازہ ترین تصویریں!
کریڈٹ: شیخ اخلاق احمد سلفی حفظہ اللہ

#جامعہ #سلفیہ

محترم فارغین جامعہ سلفیہ بنارس وفقكم الله لكل خيرالسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہامید کہ آپ سب بخیر ہوں گے اور اپنی مادر...
14/10/2025

محترم فارغین جامعہ سلفیہ بنارس وفقكم الله لكل خير

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

امید کہ آپ سب بخیر ہوں گے اور اپنی مادر علمی میں گزرے ہوئے ایام کو اپنی یادوں میں سموئے ہوں گے۔ آج جامعہ آپ کی ترقی پر نازاں ہے۔ دعا کرتے ہیں کہ دنیا و آخرت کی بھلائی سے آپ ہمیشہ شر سار رہیں۔

ابنائے جامعہ مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔ ارادہ تھا کہ اسی سال ایک اجتماع کیا جائے، مگر وقت کی تنگی کو دیکھتے ہوئے یہ طے پایا کہ محدود پیمانہ پر خاص فیلڈ کے ابناء کو جامعہ میں مدعو کیا جائے۔

میری مرادان فضلاء سے ہے جو صحافت کے میدان میں کام کر رہے ہیں یا تصنیف و تالیف اور ترجمہ سے منسلک ہیں، اس لئے میں تمام ابنائے جامعہ سے گزارش کر رہا ہوں کہ اس فیلڈ میں کام کرنے والوں کے نام اور موبائل نمبر بذریعہ واٹس ایپ یا میل ارسال کرنے کی زحمت گوارا کریں اور صحافیوں و قلم کاروں سے خصوصی التجا ہے کہ اپنی معلومات جامعہ کو بذریعہ میں بہم پہنچائیں تا کہ جامعہ کی تاریخ کے لئے ان کا ریکارڈ جمع کیا جاسکے۔

مجھے امید ہے کہ جامعہ کے ابناء اپنی مادر علمی کی آواز پر لبیک کہیں گے اور جامعہ کو مزید بہتر بنانے میں ساتھ دیں گے۔ معلومات فراہم ہو جانے پر ایک اجتماع کا پروگرام بنے گا اور ہم سب کو باہم مشورہ کا موقع ملے گا۔ ان شاء اللہ تعالی اللہ تعالیٰ سب کو خوش و خرم رکھے اور جامعہ کی حفاظت فرمائے ، آمین

وہاٹس ایپ نمبر :
9431350537 (مولانا دل محمد سلفی صاحب)
Dil Mohammad Salafi

E-mail: [email protected]

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبداللہ سعود سلفی
ناظم اعلیٰ الجامعة السلفية، بنارس، الهند


جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس میں ایک اہم علمی پروگرام📌 موضوع: صحت و بیماری – بچاؤ اور علاج📅 تاریخ: 7 ستمبر 2025📍 ...
04/09/2025

جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس میں ایک اہم علمی پروگرام

📌 موضوع: صحت و بیماری – بچاؤ اور علاج
📅 تاریخ: 7 ستمبر 2025
📍 مقام: جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس

🩺 آج کے دور میں مختلف بیماریوں کا بڑھنا اور ان کے مہنگے علاج نے سب کو فکر مند کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں "بچاؤ علاج سے بہتر ہے" کے اصول پر روشنی ڈالنے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مفید رہنمائی فراہم کرنے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

👨‍⚕️ اس پروگرام میں نامور ماہرینِ طب و اساتذہ کرام شرکت کریں گے اور درج ذیل اہم موضوعات پر گفتگو فرمائیں گے:
1️⃣ صحت مند زندگی کے اصول – 35 سال کے بعد
2️⃣ حفاظتی صحت کے چند اسلامی اصول
3️⃣ اسلامی نقطۂ نظر سے صحت و بیماری
4️⃣ علاج کے نئے طریقے اور موجودہ تحقیقات
5️⃣ غیر متعدی امراض (Non Communicable Diseases) اور اسلامی رہنمائی

✨ خواتین کے لیے علیحدہ پردے کا انتظام ہوگا۔
📌 پروگرام کے اختتام پر پری چیک اپ کیمپ بھی منعقد ہوگا۔

🌿 آئیے، ہم سب مل کر اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی صحت کی فکر کریں۔
⏳ اس بامقصد اور مفید پروگرام کا حصہ ضرور بنیے۔

🔹 منتظم: جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس
🔹 ناظم: مولانا عبد اللہ سعود مدنی
🔹 ایڈمن رقیب الاسلام ابن رشید سلفی

#صحت #بیماری

جامعہ سلفیہ(مرکزی دارالعلوم) بنارس میں 79 واں جشنِ یومِ آزادی تصویروں کے آئینے میں...
15/08/2025

جامعہ سلفیہ(مرکزی دارالعلوم) بنارس میں 79 واں جشنِ یومِ آزادی تصویروں کے آئینے میں...

79 واں جشن یوم آزادی کی پُر مسرت گھڑی میں ہم تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جس دن ہمارے ملک ہندوستان کو غیر ملکی ...
15/08/2025

79 واں جشن یوم آزادی کی پُر مسرت گھڑی میں ہم تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
جس دن ہمارے ملک ہندوستان کو غیر ملکی تسلط سے آزادی ملی۔

ان تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، جن کی غیر معمولی جانی و مالی قربانیوں اور بے لوث کاوشوں کے بدولت ہندوستان کو انگریزوں کے دست ستم سے نجات ملی۔

اور ان تمام بزرگوں اور نوجوانوں کو بھی سلام جو آزادی کے مقصد کی حصولیابی کے لئے سیاسی و سماجی ہر اعتبار سے ہر ممکن کوشش کرتے آرہے ہیں۔

اللہ تعالی ہمارے آزاد بھارت کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے

اور ہر ناجیے سے اس کی حفاظت فرمائے۔

مولانا عبد الله سعود سلفي
ناظم اعلی
جامعہ سلفیہ، ریوڑی تالاب، وارانسی

إلى أسرة الفقيد الشيخ ربيع بن هادي عمير المدخلي رحمه الله ، وذويه، وتلامذته الأعزةالسلام عليكم ورحمة الله وبركاته ، ، ، ...
11/07/2025

إلى أسرة الفقيد الشيخ ربيع بن هادي عمير المدخلي رحمه الله ، وذويه، وتلامذته الأعزة

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ، ، ، وبعد:

ببالغ الحزن والأسى تلقينا نبأ وفاة العلامة ربيع السنة، وقامع البدعة، فضيلة الدكتور الشيخ ربيع بن هادي عمير المدخلي، ذلك الإمام العالم، الفذ، الورع الزاهد، ولا شك أن وفاته خسارة فادحة، ومصيبة عظيمة للأمة الإسلامية كلها، فقد كان رحمه الله من كبار علماء المسلمين، ورموز السلفيين، والفقهاء المعدودين في هذا العصر، وله جهود عظيمة في خدمة الكتاب والسنة على منهج سلف هذه الأمة، وله مؤلفات عديدة في الرد على الفرق الباطلة والتحذير من الدعوات الزائفة، وقد وقف الشيخ رحمه الله في وجه التيارات المنحرفة بكل شجاعة وحماس. فجزاه الله عن الإسلام أحسن الجزاء.

وكانت له علاقة خاصة وقوية بالجامعة السلفية، بنارس، وأبنائها، حيث أرسله إلى الجامعة في الهند سماحة الشيخ العلامة عبد العزيز بن عبد الله بن باز رحمه الله للتدريس فيها بأمر من الملك فيصل بن عبد العزيز رحمه الله فدرس فيها الشيخ من عام ١٩٦٨م إلى عام ۱۹۷۰م، وكان رحمه الله دائم التواصل مع الجامعة السلفية، ومسؤوليها، ومنسوبيها، متفقدا لأحوالها، ومحسنا إليها، ومقدما لها النصح والتوجيه مما يدل على شدة حبه لها، وقوة صلته بها، فجزاه الله خيرا وتقبل منه.

وبهذه المناسبة الأليمة أقدم أصالة عن نفسي ونيابة عن جميع منسوبي الجامعة بأحر التعازي وأصدق المواساة إلى أسرة الفقيد وذويه، وإلى كافة من كان يحبه في الله. سائلين الله المولى الكريم أن يرزقنا وإياهم الصبر والسلوان، ويجبر مصابنا، ويتغمد فقيدنا بواسع رحمته، وأن يسكنه فسيح جناته، وينعم عليه بعفوه ورضوانه، إنه سميع قريب مجيب الدعوات.

أخوكم في الله
عبد الله سعود السلفي
الأمين العام
للجامعة السلفية، بنارس الهند

رقيب الإسلام ابن رشيد السلفي۔

جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس، ہند کی تازہ ترین تصاویر! ✨دیدار کریں، آنکھ بھر لیں اور محبت بھیجیں۔علقمہ مبشر (Alqa...
07/01/2025

جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس، ہند کی تازہ ترین تصاویر! ✨
دیدار کریں، آنکھ بھر لیں اور محبت بھیجیں۔

علقمہ مبشر (Alqama Mubashshir) کی لینس کے ذریعے مادر علمی کی خوبصورتی کو دیکھیں۔

آپ کی آنکھیں اور دل دونوں مسرور ہوں گے۔ ❤️

_______________________________
.

اعلان داخله تعلیمی سال 2025-26ءالجامعة السلفية، بنارس، الهند (مرکزی دار العلوم) کا نیا تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے 10 او...
06/12/2024

اعلان داخله تعلیمی سال 2025-26ء

الجامعة السلفية، بنارس، الهند (مرکزی دار العلوم) کا نیا تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے 10 اور 11 شوال 1446ھ مطابق 9 اور 10 اپریل 2025 کو نئے طلبہ کا داخلہ امتحان ہوگا 9 اپریل کو تحریری اور 10 اپریل کو تقریری امتحان صبح 8 بجے ہوگا۔
تعلیم کا آغاز 14 اپریل 2025 سوموار سے ہوگا ان شاء اللہ۔
الجامعة السلفية ( مرکزی دارالعلوم ) بنارس میں نئے سال میں داخلہ کے امیدوار کی سہولت کے لیے داخلہ فارم 20/ نومبر 2024ء سے ایشو کیا جا رہا ہے۔ داخلہ کے لیے داخلہ فارم مبلغ (500) پانچ سو روپئے کا ڈرافٹ بذریعہ ڈاک بھیج کر یا براہ راست دفتر ادارة القبول والتسجيل ( شؤون الطلاب) سے بعد نقد ادائیگی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یا جامعہ کے ویب سائٹ:
(www.aljamiatussalafiah.org/admission or www.jsvaranasi.com/admission) ڈاؤن لوڈ کر کے مطلوبہ رقم کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ بھیجا جا سکتا ہے۔
امیدوار پر لازم ہے کہ وہ فارم مع جملہ مطلوبہ کا غذات ۱۵ فروری ۲۰۲۵ ء تک دفتر شؤون الطلاب میں جمع کر دیں، فارم وصول ہونے کے بعد امتحان داخلہ کے لیے مجاز طالب علم کو ایڈمٹ کارڈ (اجازت نامہ ) بھیجا جائے گا، داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے ایڈمٹ کارڈ اور منسلکہ کا غذات کی اصل کاپی لا نا ضروری ہے، اگر کسی طالب علم کے پاس سال رواں کی سند یا مار کشیٹ نہ ہو تو گزشتہ سال کی لگا سکتا ہے ، مگر اس کو سال رواں کے کاغذات فراہم ہونے کے بعد فورا جامعہ میں جمع کرنا ہوگا۔ داخلہ امتحان میں صرف وہی طلبہ شریک ہو سکتے ہیں جنہوں نے مقررہ وقت پر داخلہ فارم پُر کر کے جمع کر دیا ہو۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عالمیت و کلیات کے سال اول میں حسب گنجائش داخلہ ہوگا۔ حفظ اور متوسطہ میں صرف بنارس و قرب جوار کے بچوں کا ہی داخلہ لیا جائے گا۔ دور کے بچے اپنے اپنے علاقہ سے قریب جامعہ کی شاخ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
ڈرافٹ: (AL-JAMIA-TUS-SALAFIAH) کے نام ہونا ضروری ہے۔
مراسلت کا پته
DEPARTMENT OF ADMISSION AL-JAMIA-TUS-SALAFIAH JAMIA SALAFIA ROAD REORI TALAB, VARANSI - 221010 U.P. (INDIA)

Contact Timing: 8:00 AM 2:00 PM
(1-9305186195)
(2-8009942916)
(3-7309256128)

ادارة الجامعة السلفية مرکزی دارالعلوم) بنارس الهند

:
New Admission Entrance: 09, 10 April - 2025
Admission Form: 20 November - 2024
Last Date of Submission: 15 February - 2025
Class Start Date: 14 April - 2025

:
Hifz حفظ
[https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_Hifz_2025-26.pdf](https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_Hifz_2025-26.pdf)
Junior High School متوسطہ
[https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_JHS_2025-26.pdf](https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_JHS_2025-26.pdf)
Intermediate عالمیت
[https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_Inter_2025-26.pdf](https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_Inter_2025-26.pdf)
Graduation کلیات
[https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_UG_2025-26.pdf](https://aljamiatussalafiah.org/admission/Form_UG_2025-26.pdf)
_________________




 شیخ اسعد اعظمی حفظہ اللہاستاد جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارساحادیث صحیحہ سے نماز جمعہ میں سورہ جمعہ اور منافقون یا...
06/09/2024


شیخ اسعد اعظمی حفظہ اللہ
استاد جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس

احادیث صحیحہ سے نماز جمعہ میں سورہ جمعہ اور منافقون یا سورہ اعلیٰ اور غاشیہ کا ثبوت ہے.
بعض خطباء کبھی کبھی نہیں بلکہ اکثر اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور چھوٹی چھوٹی سورتیں یا بڑی سورتوں کی چند آیتیں پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں. یہاں تک کہ عوام کا مزاج ہی بدل گیا ہے اور اسی کو وہ صحیح سمجھنے لگے ہیں. اگر کوئی خطیب مذکورہ مسنون سورتیں پڑھتا ہے تو تعجب کرتے ہیں بلکہ ناگواری کا اظہار تک کر بیٹھتے ہیں. یہی نہیں بلکہ ایسے خطیب سے سوال جواب بھی کر بیٹھتے ہیں.
واضح رہے کہ اگر کسی وجہ سے کبھی کبھی مسنون سورتیں چھوڑ کر دوسری سورتیں یا آیتیں پڑھی جائیں تو کوئی حرج نہیں. حرج تب ہوتا ہے جب اسی کو معمول بنا لیا جائے.
7.01.2022

Address

B-18/1G, Jamiah Salafiah Marg, Reori Talab, Near Reori Talab Park, Opposite Lal Kotiya, Ashfaq Nagar
Varanasi
221010

Opening Hours

Monday 7am - 1pm
Tuesday 7am - 1pm
Wednesday 7am - 1pm
Thursday 7am - 11am
Saturday 7am - 1pm
Sunday 7am - 1pm

Telephone

+917021231145

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الجامعة السلفية، بنارس، الهند posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to الجامعة السلفية، بنارس، الهند:

Share