Jamia Darul Uloom Usmania, Pirkoh North Dera Bugti

Jamia Darul Uloom Usmania, Pirkoh North Dera Bugti جامعہ دارالعلوم، ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی
مالی تعاون کےلئے ایزی پیسہ اکاؤنٹ۔بنام شاہنواز 03337350417۔
19030106820661 میزان بینک

اجنبی مہمان کی رہائش کی سہولت نہیں ۔
طلباء کے رشتہ دار کا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔قیام صرف ایک رات کی اجازت ہے ۔جامعہ میں قیام کی وجہ بتانا لازمی ہے ۔کھانا اور ناشتہ جامعہ کی طرف سے ہوگا۔دس بجے کے بعد باہر جانے کی اجازت نہیں ۔کسی بھی وقت مقامی سیکورٹی ادارے سیکورٹی پیش نظر مہمانوں کے متعلق پوچھ گچھ کرسکتے ہیں

21/08/2026

تیم بچوں کے چہروں پر خوشیاں سجانا اور ان کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنا ہی اصل انسانیت ہے۔ عبدالرزاق بیلی صاحب کی اُمہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ آمد اور بچوں کے ساتھ محبت و اپنائیت کا ایک انمول لمحہ!
ٹیگز:

19/08/2026
18/08/2026

03) اپنے محبوب (صلی اللہ علیہ و سلم) کو پہچانیے!
---------------------------------



















14/08/2026

یومِ آزادی پاکستان 2026ء

14 اگست ہمیں اُن عظیم قربانیوں، جدوجہد اور عزم کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں جہاں سیاسی قیادت نے اہم کردار ادا کیا، وہیں علماء و مشائخ نے بھی مسلمانوں کی دینی، فکری اور قومی رہنمائی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اپنے خطابات، تحریروں اور عوامی رابطے کے ذریعے مسلمانوں میں آزادی، اتحاد اور ایک الگ اسلامی تشخص کا شعور بیدار کیا۔

آج کا دن ہمیں صرف ماضی کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے ہی نہیں، بلکہ اُن قائدین، علماء، مشائخ اور کارکنانِ تحریکِ پاکستان کے عزم، اخلاص اور جدوجہد سے سبق حاصل کرنے کی بھی دعوت دیتا ہے جنہوں نے ایک آزاد وطن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں اور زندگیاں وقف کر دیں۔ یومِ آزادی ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ پاکستان کی آزادی ہمارے لیے ایک عظیم امانت ہے، جس کی حفاظت، تعمیر اور ترقی کے لیے ہمیں علم، کردار، اتحاد، دیانت اور خدمتِ وطن کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی
آئیے عہد کریں کہ ہم علم، کردار، اتحاد اور خدمت کے ذریعے پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

پاکستان زندہ باد
جشنِ آزادی مبارک

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَجب موت سعادت بن جائے پہلی تصویر کل صبح 9 بجے اور دوسری دبئی ایئرپورٹ پر حالت ...
13/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جب موت سعادت بن جائے

پہلی تصویر کل صبح 9 بجے اور دوسری دبئی ایئرپورٹ پر حالت احرام میں بیٹھے ہوئے کی ہے

لائلپور کالونی لال ملز چوک کے رہائشی میرے ماموں عبد الطیف عرف باو جو کہ پرائیویٹ سکولوں میں کتابیں سپلائی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ چار روز قبل 8 اگست کو اچانک عمرہ کی خواہش کا اظہار کیا فوری طور پر اپنا اور بیٹے ارسلان کا پاسپورٹ بجھوایا کہ جیسے ہی عمرہ ویزہ لگتا اگلی ہی دستیاب فلائٹ سے فوری روانہ کروادیا جائے۔ پس دونوں باپ بیٹے کا سفر کل بروز منگل صبح 11 بجے فیصل آباد ائیرپورٹ سے فلائی دبئی کی پرواز کے زریعے شروع ہوا۔ فلائٹ دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی رات گئے جدہ پہنچے۔ بیٹے ارسلان کے مطابق ابا جی نے جدہ سے مکہ کا سفر بہت بے چینی میں کیا۔ بار بار وقت دیکھتے اور باہر دیکھتے کہ کتنا سفر باقی رہ گیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور سے جلدی پہنچنے کی بار بار التجاء کرتے رہے۔ میں نے پوچھا کہ طبیعت تو ٹھیک ہے۔ کہتے طبیعت بالکل فٹ ہے بس اللہ کے گھر کا دیدار جلد از جلد کرنا چاہتا ہوں۔ ارسلان کے مطابق آج بروز بدھ 12 اگست کی علی الصبح تہجد کے وقت ہوٹل پہنچتے ہی ایک منٹ بھی آرام نہی کیا بس سامان رکھا اور فوری طور پر حرم پاک پہنچنے کی کوشش کی۔ میں نے کہا بھی کہ ابا جان کچھ دیر آرام کرلیں۔ تھکاوٹ ہوگئی ہے نماز فجر کے بعد عمرہ کریں گے۔ لیکن وہ کہتے کہ مجھے سکون نہی مل رہا بس مطاف پہنچنا ہے

ہوٹل قریب تھا لہذا تیز تیز قدموں سے چل کر حرم مقدس پہنچے تو بے چینی میں اضافہ ہوگیا اونچی آواز میں کلمات کی ادائیگی شروع کردی اور میرا ہاتھ مضبوطی سے تھام کر باب عمرہ سے داخل ہوئے اس وقت ان کے ہاتھ لرز رہے تھے جسم کانپ رہا تھا اور پسینہ سے شرابور تھے۔ میں نے بڑی مشکل سے روک کر آب زم زم پلایا اور تیز چلتے چلتے مطاف پہنچے۔۔۔

ارسلان کے مطابق مطاف پہنچتے ہی جب کعبتہ اللہ پر پہلی نظر پڑی تو والد محترم اس نظر کی تاب نہ لا سکے اور اللہ اکبر کبیرا استغفرُللہ استغفرُللہ کہتے ہوئے پہلے اوندھے منہ ہوکر دو زانوں بیٹھ گئے پھر ان کی طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی اور بے ہوش ہوگئے۔ اچانک پیدا ہونے والی ایمرجنسی صورتحال میں بہت گھبرا گیا اور میں ان کو سنبھال ہی رہا تھا کہ خودبخود ہی موقع پر سیکیورٹی اور طبی عملہ آگیا انہوں نے ریسکیو کرتے ہوئے موت کی تصدیق کردی ۔ میں ایسے عالم میں روتے ہوئے ایک نظر کعبتہ اللہ کو دیکھوں پھر والد صاحب کو دیکھوں ۔۔ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ اچانک کیا ہوگیا۔۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

حاجی عبدالاطیف صاحب کی نماز جنازہ حرم مکی میں ادا کرکے مکہ میں ہی تدفین کی جائے گی

پوسٹ دیکھنے والوں سے فاتحہ خوانی کی درخواست ہے
تحریر محمد صغیر احمد صاحب

Address

جامعہ دارالعلوم عثمانیہ، پیرکوہ، ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی
ضلع ڈیرہ بگٹی
80101

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923337350417

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Darul Uloom Usmania, Pirkoh North Dera Bugti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share