ادھورا عشق

ادھورا عشق یہ آنکھیں تیری دید کہ فاقوں سے مریں گی ۔۔۔

24/03/2022

وہ غزل والوں کا اسلوب سمجھتے ہوں گے
چاند کہتے ہیں کسے خوب سمجھتے ہوں گے

اتنی ملتی ہے مری غزلوں سے صورت تیری
لوگ تجھ کو مرا محبوب سمجھتے ہوں گے

میں سمجھتا تھا محبت کی زباں خوشبو ہے
پھول سے لوگ اسے خوب سمجھتے ہوں گے

دیکھ کر پھول کے اوراق پہ شبنم کچھ لوگ
ترا اشکوں بھرا مکتوب سمجھتے ہوں گے

بھول کر اپنا زمانہ یہ زمانے والے
آج کے پیار کو معیوب سمجھتے ہوں گے
M@V!!..M@Lik

24/03/2022

فون پر بوسے وہ لیتی تھی مرے
ہونٹ بن جاتے تھے میرے گال پر

آج تک چھو کے اُسے دیکھا نہیں
ہم گلے ملتے تھے لیکن، کال پر

M@V!!..M@Lik

24/03/2022

گرچہ سو بار غم ہجر سے جاں گزری ہے
پھر بھی جو دل پہ گزرتی تھی کہاں گزری ہے

ہوش میں آئے تو بتلائے ترا دیوانہ
دن گزارا ہے کہاں رات کہاں گزری ہے

ایسے لمحے بھی گزارے ہیں تری فرقت میں
جب تری یاد بھی اس دل پہ گراں گزری ہے
M@V!!..M@Lik

24/03/2022

وہ لوگ ہی قدموں سے زمیں چھین رہے ہیں
جو لوگ میرے قد کے برابر نہیں آتے .

اک تم ، کہ تمہارے لیے میں بھی،، میری جاں بھی،
اک میں، کہ مجھے تم بھی میسر نہیں آتے
جس شان سے لوٹے ہیں گنواکر دل و جاں ہم
اس طور سے تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
کوئی تو خبر لے میرے دشمن جان کی
کئی روز سے مرے صحن میں پتھر نہیں آتے
دل بھی کوئی آسیب کی نگری ہے محسن
جو اس سے نکل جاتے ہیں مڑ کر نہیں آتے
محسن نقوی

24/03/2022

کوفہ والوں کو بتاتے نہیں دل کی حالت
جیسے لاہور میں رستہ نہیں پوچھا جاتا

رحمان فارس

یہ آنکھیں تیری دید کے فاقوں سے مریں گی
24/03/2022

یہ آنکھیں تیری دید کے فاقوں سے مریں گی

😔
24/01/2022

😔

09/12/2021

تیرے بغیر گزارہ نہیں کسی صورت
اْسے یہ بات بتانے سے بات بگڑی ہے
💔💔💔💔

یوں ہی نہیں مہکا ہوا پھولوں کا تبسم اے بادِ صبا باغ میں وہ آئے ہوئے ہیں__💎💎💎M@V!!..
09/11/2021

یوں ہی نہیں مہکا ہوا پھولوں کا تبسم
اے بادِ صبا باغ میں وہ آئے ہوئے ہیں__
💎💎💎
M@V!!..

تم نے دیکهے نہیں فرصت سے خدوخال ان کے   جب وہ تصویر میں ہوتے ہیں، بہت بولتے ہیں😍
03/11/2021

تم نے دیکهے نہیں فرصت سے خدوخال ان کے
جب وہ تصویر میں ہوتے ہیں، بہت بولتے ہیں😍

29/10/2021

اور جب تمھاری یاد آتی ہے نا
تب میں خود کو دنیا کا مجبور ترین انسان سمجھتا ہوں

18/10/2021

یعنی میں ترے ہجر میں بینائی گنوا لوں؟
یعنی میں بنوں ثانیءِ یعقوب؟ بہت خوب

عبدالوہاب عبدل

Address

Baghnotar
Abbottabad

Telephone

+13126017994

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ادھورا عشق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share