29/12/2023
الحمدللہ ثم الحمد آج سے تقربیا 6 مہینے پہلے گورنمنٹ پرائمری سکول بیروٹ میں 25 مئی کو سنٹر بیروٹ کے ریٹائرڈ اساتذہ کرام کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ سنٹر بیروٹ کے اساتذہ کی ایک غیر سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیم بنائی جائے گی جو کہ اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔ کمیٹی کا عمل جولائی میں عمل میں لایا گیا اور الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ اب ہم اس قابل ہیں کہ اپنے اساتذہ کی خدمت کر سکیں۔ میری سنٹر بیروٹ کے اساتذہ (مرد و خواتین ) سے بالخصوص اور سرکل بیروٹ کے اساتذہ سے بالعموم درخواست ہے کہ آئیے ہمارے ساتھ شامل ہوں، ہمارے منشور کو پڑھیں اور اس میں مزید بہتری کی تجاویز دیں۔ آئیے ہم ساتھ مل کر اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنائیں۔
منجانب آپ کا بھائی
ذیشان ذاکر