Tarteel ul Quran Online Academy

Directions Website

Tarteel ul Quran Online Academy Norani Qaida Namaz Hanfi , Quran Nazra , Hifz with Tajweed,Tarjama,Tafseer,Deeni Information.

26/06/2026
26/06/2026

*‏تمام ننھی بچیوں کی ماؤں کے نام درد بھری گزارش!*

‏خدا کے لیے جاگ جائیں!
‏یہ وہ زمانہ نہیں رہا جہاں ہر گلی محفوظ اور ہر چہرہ قابل اعتبار ہے۔ درندے اب جنگلوں نہیں،انسانوں کے روپ میں گلیوں میں گھوم رہے ہیں۔
‏اپنی ننھی بچیوں کو اکیلے دکان پر چیز لینے کے لیے مت بھیجیں، گلیوں اور محلوں میں بنا نگرانی کھیلنے کے لیے مت جانے دیں۔
‏شوہر کو دکان پر بھیجیں یا خود جائیں۔آپ کی عمر 35 یا 40 سال ہے، اگر آپ خود (شدید ضرورت کو)دکان تک چلی جائیں گی (پردے کے ساتھ )تو کوئی قیامت نہیں آ جائےگی لیکن اگر آپکی معصوم بچی کسی درندہ صفت انسان کے ہتھے چڑھ گئی تو آپ کی پوری زندگی قیامت بن جائے گی۔!

‏اپنے بچی کی اسکول انتظامیہ کو خبردار کریں کہ جب تک ہم والدین یا ہمارا نامزد کردہ بندہ نہ آئے، ہماری بچی کو اسکول سے باہر نہ جانے دیا جائے۔ بچی صرف اسی شخص کے حوالے کی جائے جس کا اندراج پہلے سے آپ نے کروا رکھا ہو۔!

‏روزانہ اپنےبچی سے بات کریں۔ اس سے پوچھیں کہ آج کیا ہوا؟ کس سے بات ہوئی؟ کون ملا؟ گارڈ نے کیا بات کی؟ ڈرائیور کیا کہہ رہا تھا؟ نچیوں کو اس بات کا عادی بنائیں کہ وہ دن بھر کی کہانی فر فر آپ کو بتائیں۔ کیونکہ خاموش بچے اکثر شکار بن جاتےہیں۔!

‏اگر آپ بچوں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس استعمال کرتی ہیں تو ڈرائیور کی مکمل چھان بین کریں۔ اس کا شناختی ریکارڈ، فون نمبر، گاڑی نمبر اور دیگر تفصیلات اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اسے خبردار کریں کہ اس کی تمام معلومات متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہیں کیونکہ جب ایک شخص کو کان ہوں کہ اس پر نظر رکھی جا رہی ہے تو اس کا دماغ درست رہتا ہے۔

‏یاد رکھیں! دنیا کا کوئی حفاظتی نظام سو فیصد ضمانت نہیں دے سکتا، لیکن احتیاط غفلت سے ہزار گنا بہتر ہے۔

‏اپنے بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری کسی اور پر مت چھوڑیں۔اپنی مصروفیات، سستی یا بے فکری کو اپنی بچیوں کی سلامتی پر ترجیح مت دیں۔ آج محتاط رہیں تاکہ کل پچھتاوے کی آگ میں نہ جلنا پڑے۔
‏اپنے بچوں کی حفاظت کریں، کیونکہ ان کی دنیا آپ ہیں، اور آپ کی دنیا وہ ہیں۔

تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے عزیز و اقارب اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے

عورت کے لیے قبرستان جانے کا حکمسوالمیرے والدین کا انتقال پچھلے  سال چھ  مہینے کے اندر ہوا ہے، ہم تین بہنیں ہیں، بھائی کو...
26/06/2026

عورت کے لیے قبرستان جانے کا حکم
سوال
میرے والدین کا انتقال پچھلے سال چھ مہینے کے اندر ہوا ہے، ہم تین بہنیں ہیں، بھائی کوئی نہیں، میں قبرستان جانا چاہتی ہوں، مجھے اجازت ہے کیا؟

جواب
اگر کوئی عورت کسی خاص قبر پر یا قبرستان اس لیے جائے کہ اس کا غم تازہ ہو، اور وہاں جا کر بلند آواز سے رونا دھونا کرے جیسا کہ عورتوں کی عادت ہوتی ہے تو اس عورت کے لیے قبرستان زیارت کے لیے جانا اور وہاں تلاوت کرنا اور وقت گزارنا جائز نہیں ہے، خواہ اپنے شوہر، والدین یا کسی رشتہ دار کی ہی قبر کیوں نہ ہو۔ حدیث مبارک میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے۔

اور اگر کوئی بوڑھی عورت، عبرت و نصیحت حاصل کرنے یا تذکرہ آخرت کے لیے قبرستان جائے تو اس شرط کے ساتھ اجازت ہے کہ بے پردگی نہ ہو اور وہاں بلند آواز سے رونا اور جزع فزع نہ کرے۔ لیکن عورتوں میں صبر کا مادہ کم ہوتا ہے، اس لیے بوڑھی عورتوں کا بھی قبرستان نہ جانا ہی بہتر ہے۔ اور جوان عورت کے لیے مذکورہ شرائط کے ساتھ جانا بھی مکروہ ہے۔

اور اگر کسی قبر پر عرس، قبر پرستی یا دیگر منکرات وغیرہ ہوتے ہوں تو وہاں مرد و عورت دونوں کے لیے جانا منع ہے۔

لہٰذا آپ صبر سے کام لیں اور گھر سے ہی قرآن کریم، درود شریف، اور نفلی صدقات وغیرہ کے ذریعہ اپنے والدین کے لیے ایصالِ ثواب کرتی رہیں، صبر میں آپ کا فائدہ ہے اور ایصالِ ثواب میں والدین کا۔

بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث قدسی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جب میں کسی مومن بندہ کے کسی پیارے عزیز کی جان قبض کرتا ہوں پھر وہ ثواب کی امید پر صبر کرے تو اس صبر کے بدلہ میں میرے پاس جنت کے سوا کوئی بدلہ نہیں۔

🌙 آج 10 محرم (یومِ عاشوراء) اور شبِ جمعہ بھی ہے 🤍یہ رات عبادت، دعا، ذکر اور درودِ پاک سے آباد کرنے کی ہے۔اپنی زبان کو در...
26/06/2026

🌙 آج 10 محرم (یومِ عاشوراء) اور شبِ جمعہ بھی ہے 🤍
یہ رات عبادت، دعا، ذکر اور درودِ پاک سے آباد کرنے کی ہے۔
اپنی زبان کو درود سے تر رکھیے، دل کو استغفار سے روشن کیجیے، اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیجیے۔
💖 اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ ﷺ 🌹
شبِ جمعہ کی برکتیں اور یومِ عاشوراء کی یاد ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا موقع دیتی ہیں۔
ان مبارک ساعتوں کو غفلت میں نہ گزاریں۔ 🤲

26/06/2026

*✍️ یوم شہادت 10 محرم الحرام*
*نواسہِ رسولﷺ امامِ عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ*
*حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمدِ مصطفٰی ﷺ کے نواسے، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے تھے۔*

*عاشورا کے دن نواسہِ رسول، جگر گوشہ بتول، امامِ عالی مقام، حضرت سیِّدُنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے رُفَقا (ساتھیوں) کے ہمراہ باطل کی بیعت سے انکار کر کے کربلا کے تپتے میدان میں گلشنِ اسلام کی آبیاری کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا*

*اپنے ناناﷺ کا وعدہ وفا کر دیا*
*گھر کا گھر سب سپردِ خدا کر دیا*
*نوش کر لیا جس نے شہادت کا جام*
*اُس حسین ابنِ حیدر پہ لاکھوں سلام*

*کردی صبرو رضا کی رقم داستاں*
*اس جواں عزم تیور پہ لاکھوں سلام*
🌹🌹🌸🌺🌸🌹🌹
*⊰❉⊱۝⊰❉⊱••╗*
*ایصال ثواب کا طریقہ ایک مرتبہ سورة فاتحہ، ٣ تین مرتبہ سورةاخلاص ٣تین مرتبہ درود شریف اول و آخر پڑھ کر ان کے بارگاہ میں ایصال ثواب کریں 🤲🏻*
*╚••⊰❉⊱۝⊰♦️♦️⊰❉⊱۝⊰❉⊱••╝*

26/06/2026

بچوں کی حفاظت کے لیۓ ضروری اقدامات

Address

Allu Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarteel ul Quran Online Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share