PMAS Arid Agriculture University Attock

PMAS Arid Agriculture University Attock Sub Campus Attock It is a non-official page for PMAS Arid Agriculture University Rawalpindi Sub Campus Khushab

07/05/2026
06/05/2026

🇵🇰 Commemoration of Marka-e-Haq 🇵🇰

Join us in celebrating courage, resilience, and national pride!
PMAS-AAUR is organizing a Walk for Marka-e-Haq to honor the success and sacrifices for our beloved country.

📅 7th May 2026
⏰ 11:30 AM
📍 Main Campus

Let’s walk together for unity, strength, and patriotism!

Rifat Hayat
05/05/2026

Rifat Hayat

*بارانی زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس اٹک میں شجرکاری مہم، سرسبز ماحول اور ماحولیاتی شعور کے فروغ کا عزم**شجرکاری موسمیاتی ...
01/05/2026

*بارانی زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس اٹک میں شجرکاری مہم، سرسبز ماحول اور ماحولیاتی شعور کے فروغ کا عزم*

*شجرکاری موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کا سب سے مؤثر عملی ذریعہ ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان*

*ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا*

پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے سب کیمپس اٹک میں یکم مئی 2026ء کو ایک بھرپور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا، سرسبز ماحول کا فروغ اور سماجی ذمہ داری کے عزم کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ و فیکلٹی ممبران، ضلعی انتظامیہ، ماحولیاتی اداروں کے نمائندگان، طلبہ اور مختلف سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ شجرکاری موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور فضائی معیار بہتر بنانے کا مؤثر اور عملی ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور ماحول دوستی کا شعور اجاگر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارانی یونیورسٹی تحقیق، تعلیم اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز کے ذریعے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے قومی اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک جناب راؤ عاطف رضا نے کہا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور شہری آبادی میں اضافے کے پیش نظر شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو پاکستان کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے درخت لگانے اور ان کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں کے اشتراک سے ایسے پروگرامز آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں۔

یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر مقررین نے ملکی ترقی میں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مزدور اپنی محنت اور لگن سے معاشرے کی بنیادیں مضبوط کرتے ہیں، اسی طرح شجرکاری کے ذریعے ماحول کا تحفظ ایک خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔ یومِ مزدور اور شجرکاری مہم کا امتزاج خدمت، ذمہ داری اور قومی ترقی کے مشترکہ پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں اساتذہ، طلبہ، انتظامی عملے اور مہمانوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور پودے لگائے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شجرکاری سرگرمیوں کو مسلسل جاری رکھا جائے گا اور روزمرہ زندگی میں ماحول دوست طرزِ عمل اپنایا جائے گا۔

Some of AI generated logos
01/04/2026

Some of AI generated logos

Address

PMAS AAUR Unofficial
Attock City

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00

Telephone

+92454713867

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMAS Arid Agriculture University Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to PMAS Arid Agriculture University Attock:

Share