Government Boys Post Graduate college Bagh

Government Boys Post Graduate college Bagh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Boys Post Graduate college Bagh, College & University, Bagh, Azad kashmir, Bagh.

ٹریفک قوانین، منشیات اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج ب...
03/02/2026

ٹریفک قوانین، منشیات اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں ٹریفک قوانین ، منشیات اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ جناب پروفیسر کرم داد کیانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایس ایس پی ضلع باغ سردار ریاض مغل تھے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر دلشاد ارِیب نے ادا کیے۔ مہمان خصوصی ایس ایس پی ضلع باغ سردار ریاض مغل نے اپنے خطاب میں طلبہ کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ون ویلنگ کے نقصانات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نقصانات منشیات اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے حوالے سے نوجوانوں میں پیدا ہونے والے مسائل اور اس کے تدارک کے لیے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے ان مسائل میں نوجوان جس تیزی سے الجھ رہے ہیں اس سے بچنے کی صورت صرف اور صرف قوانین پر عملدرآمد میں ہے۔

پرنسپل ادارہ جناب پروفیسر کرم داد کیانی نے اپنے خطاب میں ضلعی پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس اہم موضوع پر گفتگو اور آگاہی کے حوالے سے ایس ایس پی اور ڈی ایس پی باغ ذاتی طور پر یہاں تشریف لائے ۔ نوجوانوں کو آگاہی فراہم کی اور قوانین پر عملدرآمد کی تلقین کی۔ پرنسپل ادارہ نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قوانین پر بہر صورت عمل کریں۔ تبھی ہم باوقار قوم کے طور پر سرخرو ہو سکتے ہیں۔

اس تقریب میں پروفیسر سید احسن علی گردیزی ، پروفیسر محمد شوکت خان، پروفیسر راجا محمد اشفاق، پروفیسر مدثر سعید، پروفیسرعدنان خورشید، پروفیسرمظہر حسین، پروفیسرشہزاد خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مفتی سید فرحان گردیزی نے نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے انتقال پر دعائے مغفرت کی اور اختتامی دعا سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔
03-02-2026

گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں دہشت گردی کے اسباب، اثرات اور اس کے حل کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس س...
02/02/2026

گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں دہشت گردی کے اسباب، اثرات اور اس کے حل کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سیشن کی صدارت پرنسپل ادارہ جناب پروفیسر کرم داد کیانی نے کی۔ مفتی فرحان گردیزی، پروفیسر احسان اللہ اور پروفیسر دلشاد ارِیب نے دہشت گردی کی تاریخ، دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کے اسباب و واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ازلی دشمن کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کی شدید مذمت کی۔ صدر تقریب پرنسپل ادارہ جناب پروفیسر کرم داد کیانی نے اپنے خطاب میں پاکستان میں دہشت گردی کے اس ناسور کے خاتمے کے لیے نوجوان نسل میں تعلیم اور شعور کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت اور شعور کے ذریعے اس ناسور سے بچا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدگی سے نوجوان نسل میں اس طرح کے سیشنز کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروفیسر شوکت خان، پروفیسر مدثر سعید، پروفیسر مظہر حسین اور دیگر نے بھی اس سیشن میں شرکت کی۔ اس سیشن کے اختتام پر پروفیسر احسان اللہ نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

A peaceful and beautiful view of our college after snowfall. ❄️🤍
26/01/2026

A peaceful and beautiful view of our college after snowfall. ❄️🤍

اسلم راجا گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کی اولین کلاس کے طالب علم رہے۔ انہوں نے باغ سے اپنے پہلے شعری مجموعے "کونپ...
22/01/2026

اسلم راجا گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کی اولین کلاس کے طالب علم رہے۔ انہوں نے باغ سے اپنے پہلے شعری مجموعے "کونپل کا بدن" کے ساتھ ادبی دنیا میں شہرت حاصل کی۔ ان کی بعد کی تخلیقات کو حیات میں اشاعت کا موقع میسر نہ آ سکا۔
ان تخلیقات کو ہمارے کولیگ، معروف شاعر و ادیب پروفیسر دلشاد ارِیب نے آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی کے تعاون سے "گلِ نغمہ" کے نام سے مرتب کر کے شائع کروایا۔
اس شاندار ادبی کاوش پر صاحبِ تالیف پروفیسر دلشاد ارِیب صاحب اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے منتظمین کو گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کے جملہ سٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔

16/01/2026

پروفیسر احسان اللہ صاحب کے والد گرامی صوبیدار ریٹائرڈ راجہ محمد ابراہیم خان انتقال کر گئے ہیں
انا للہ وانا الیہ راجعون

نماز جنازہ کل 17جنوری ہفتہ ڈھائی بجے مرکزی قبرستان کھاویں دھوندار باغ میں ادا کیا جائے گا

Government Boys Post Graduate College, Bagh has successfully completed its fifth batch of BS Commerce.Heartiest congratu...
07/01/2026

Government Boys Post Graduate College, Bagh has successfully completed its fifth batch of BS Commerce.
Heartiest congratulations to all the students on achieving this important milestone.
Special appreciation to the top three position holders for their outstanding academic performance.
We wish all graduates a bright and successful future ahead. 🎓✨


fans

05/01/2026

خبر غم !
پروفیسر راجہ آصف صاحب کے والد محترم پرنسپل (ر) راجہ علی افسر صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ان کی نماز جنازہ آج بروز پیر پوسٹ گریجویٹ کالج (بوائز) باغ بوقت 11:30 بجے ادا کی جائے گی۔

ان اللہ وانا الیہ راجعون۔

Remembering the Father of the Nation 🇵🇰On this Youm-e-Quaid, we pay tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, whose v...
25/12/2025

Remembering the Father of the Nation 🇵🇰

On this Youm-e-Quaid, we pay tribute to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, whose vision, determination, and leadership gave us an independent homeland.
May we continue to follow his principles of Unity, Faith, and Discipline.
Government Boys Post Graduate College Bagh AJK

A refreshing view of Government Boys Post Graduate College Bagh after rainfall 🌧️
23/12/2025

A refreshing view of Government Boys Post Graduate College Bagh after rainfall 🌧️

19/12/2025
*رئیسُ الاحرار چوھدری غلام عباسؒ**تحریکِ آزادیٔ کشمیر کا ناقابلِ فراموش کردارتحریکِ آزادیٔ کشمیر کی تاریخ میں چند نام ای...
18/12/2025

*رئیسُ الاحرار چوھدری غلام عباسؒ*
*تحریکِ آزادیٔ کشمیر کا ناقابلِ فراموش کردار

تحریکِ آزادیٔ کشمیر کی تاریخ میں چند نام ایسے ہیں جو محض افراد نہیں بلکہ عہد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ رئیسُ الاحرار چوھدری غلام عباسؒ کا شمار انہی درخشاں شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اصولی سیاست، نظریاتی استقامت اور قومی غیرت کی ایسی مثال قائم کی جو آج بھی مشعلِ راہ ہے۔
چوھدری غلام عباسؒ 1904ء میں جموں کے ایک معزز کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے۔ ۔ طالب علمی کے دور ہی میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا تھا، جو آگے چل کر ڈوگرہ راج کے خلاف منظم جدوجہد کی صورت اختیار کر گیا۔
1931ء کی تحریکِ کشمیر نے ریاست جموں و کشمیر کی سیاست کو نئی جہت دی۔ چوھدری غلام عباسؒ ان رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے اس تحریک کو وقتی احتجاج کے بجائے مستقل سیاسی جدوجہد میں بدلنے کی کوشش کی۔ ڈوگرہ حکومت کے جابرانہ قوانین کے خلاف آپ کی آواز واضح اور بے باک تھی۔
1932ء میں قائم ہونے والی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قیام میں چوھدری غلام عباسؒ کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ بعد ازاں آپ اس جماعت کے صدر منتخب ہوئے۔ مسلم کانفرنس کشمیری مسلمانوں کے سیاسی حقوق، مذہبی آزادی اور قومی تشخص کی ترجمان بنی۔
1939ء میں مسلم کانفرنس کے نیشنل کانفرنس میں انضمام کے فیصلے پر چوھدری غلام عباسؒ نے اصولی اختلاف کیا۔ آپ نے مسلم کانفرنس کو بحال کر کے یہ پیغام دیا کہ اکثریتی مسلم شناخت کا تحفظ کسی سیاسی مفاہمت پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔
قیامِ پاکستان کے موقع پر چوھدری غلام عباسؒ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ریاست جموں و کشمیر کا فطری اور جغرافیائی الحاق پاکستان کے ساتھ ہے۔ اسی مؤقف کی پاداش میں 1947ء میں آپ کو گرفتار کیا گیا اور طویل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، مگر آپ کے حوصلے پست نہ ہوئے۔
آپ کی اصول پسندی، قربانی اور استقامت کے اعتراف میں آپ کو "رئیسُ الاحرار" کے خطاب سے نوازا گیا۔ یہ لقب محض اعزاز نہیں بلکہ آپ کی پوری سیاسی زندگی کا خلاصہ ہے۔
چوھدری غلام عباسؒ 18 دسمبر 1967ء کو اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے، مگر ان کی جدوجہد آج بھی تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے فکری رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ اقوام ایسے ہی رہنماؤں کے دم سے زندہ رہتی ہیں جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔
آپ کی مخلصانہ زندگی ہماری نوجوان نسل کو یہ واضح پیغام دیتی ہے کہ کشمیری غیور مسلمانوں کی منزل کیا ہے؟اور ہم نے جبرواستعداد کے خلاف پاکستان کیساتھ ملکر مشترکہ جدوجہدکرنی ہے تانکہ آنے والی نسلیں آزادی کی سانس لیتی رہیں۔

تحریر:

مفتی سرویدعباسی چشتی فاضل ہائیر اسلامک یونیورسٹی بھیرہ شریف و مدرس گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں ضلع جہلم ویلی آزادکشمیر ۔

Address

Bagh, Azad Kashmir
Bagh
12500

Telephone

05823960002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Boys Post Graduate college Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Government Boys Post Graduate college Bagh:

Share