26/08/2026
12 ربیع الاول 1448 ہجری بہ مطابق 26 اگست 2026ء: بین الاقوامی سیرت کانفرنس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر شعبہ ڈاکٹر محمد سعید شیخ صاحب نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس کا عنوان " نسل نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار: سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں " تھا۔ کانفرنس جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف خان، متعدد وفاقی وزراء سمیت عالم اسلام کے ممتاز علما، شیوخ اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور مقررہ موضوع پر خطبات پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔