Department of Iqbal Studies, The Islamia University of Bahawalpur

Department of Iqbal Studies, The Islamia University of Bahawalpur The Department offers BS,M.Phil,PhD & Post-Doctrate in Iqbal Studies.

بہ شکریہ ڈائریکٹوریٹ تعلقاتِ عامہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
13/11/2025

بہ شکریہ ڈائریکٹوریٹ تعلقاتِ عامہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

Public Defence of PhD Scholar Iqbal Studies, Mr. Muhammad Zulqarnain Jawad
19/10/2025

Public Defence of PhD Scholar Iqbal Studies, Mr. Muhammad Zulqarnain Jawad

بہاول پور(پ ر)اقبال کی فکر کا مرکز نوجوان ہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کو کلام اقبال سے استفادے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ...
07/08/2025

بہاول پور(پ ر)اقبال کی فکر کا مرکز نوجوان ہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کو کلام اقبال سے استفادے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد نے 79 ویں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے "قرآتِ کلامِ اقبال" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعبہ فارسی, شعبہ اقبال اسٹڈیز اور آئی۔ یو ۔بی لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے قرأت کلام اقبال کی تقریب کا انعقاد اسلامک لرننگ آڈیٹوریم، دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی کی صدر میمونہ امین نے حاصل کی، جبکہ اقبال کا نعتیہ کلام، اقبال سٹڈیز کے طالب علم محمد انور نے پیش کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری آئی یو بی لٹریری سوسائٹی زارا ثمین نے انجام دئیے۔ استقبالیہ خطاب میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر سیال شعبہ اقبال سٹڈیز نے کلام اقبال کی افادیت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال شاعرِ فردا ہیں اور ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد نے "خودی کا سر نہاں" ترنم کے ساتھ پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ رمشا حفیظ ایگزیکٹو ممبر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی سوسائٹی نے شکوہ و جواب شکوہ تحت اللفظ پیش کیا جس سے محفل پر سکوت طاری رہا۔شعبہ سول انجینئرنگ سے زارا ثمین اور شعبہ اقبال اسٹڈیز سے فیضان ایوب نے کلام اقبال تحت اللفظ پیش کیا۔ صدر شعبہ فارسی کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر مسرت واجد نے کلام اقبال کو معاشرے کے تمام افراد کے لیے ضروری قرار دیا انہوں نے کہا کہ اقبال نے عورتوں ، مردوں اور بچوں سب کے لیے لکھا ہے، لیکن ان کی فکر کا مرکز نوجوان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اقبال کے فارسی اشعار بھی پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مظہر حسین شعبہ تاریخ و مشیر آئی۔یو۔ بی لٹریری سوسائٹی نے فکر اقبال کا تاریخ پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ خطبہ اِلہٰ اباد اقبال کی دور اندیشی کا کمال ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے خطبات کو سمجھنے اور جدید فکر اپنانے کی ضرورت پر ضرور دیا۔ آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔

بہاول پور (پ ر)علامہ محمد اقبال پاکستان کا وہ فکری سرمایہ ہیں کہ جن پر ہم بلاشبہ فخر کرسکتے ہیں۔ ان کی شاعری اور کلام می...
24/05/2025

بہاول پور (پ ر)علامہ محمد اقبال پاکستان کا وہ فکری سرمایہ ہیں کہ جن پر ہم بلاشبہ فخر کرسکتے ہیں۔ ان کی شاعری اور کلام میں ہرزمانے کے مسائل کا حل موجود ہے اور ہم اس سے کماحقہ استفادہ کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجنئیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے شعبہ اقبال اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالرز کے تحقیقی سیمینارز کے صدارتی خطاب میں کیا۔ڈاکٹر محمد اقبال شاہد پروفیسر ایمریطس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بلاشبہ اپنی اس نسبت اور اعزاز پر فخر سکتی ہے کہ اس کے قیام کی تجویز شاعر مشرق اور مصور پاکستان نے پیش کیے۔ چیئرمین شعبہ اقبال اسٹڈیز ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام کا کہنا تھا کہ ہماری کوششوں سے شعبہ اقبال اسٹڈیز نے مختصر وقت قومی ہی نہیں بین الاقوامی شناخت مستحکم کی ہے۔ان سیمینارز میں مختلف محققین نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے جو انہوں نے نامور اساتذہ کی نگرانی میں مکمل کیے ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود نے "افکارِ اقبال کی ترویج میں کتب خانوں کا عملی کردار"، ڈاکٹر عذرا پروین نے "نظمِ اقبال اردو: ماحولیاتی تناظر اور اطلاق" اور ڈاکٹر سُہیل عباس خان "کلامِ اقبال اردو کا لسانی تجزیہ" پر اپنی تحقیقات پیش کیں، جن کی نگرانی ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، چیئرمین شعبہ اقبال اسٹڈیز و فلسفہ نے کی۔ اسی طرح، ڈاکٹر قمر عباس نے "مثالی طرزِ حکومت فکرِ اقبال کے تناظر میں: تحقیق و تجزیہ" پر تحقیق پیش کی جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع کی نگرانی میں مکمل کی، جبکہ ڈاکٹر بابر نسیم آسی نے اپنی تحقیق "کلامِ اقبال فارسی کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ: تجزیہ و اطلاق" پیش کی جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد کی نگرانی میں اپنی یہ تحقیق مکمل کی۔ اس موقع پر ممتاز محققین پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد (پروفیسر ایمریطس) اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے بطور جائزہ کار شرکت کی۔ یہ علمی سیمینارز ویڈیو کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، پروفیسر ڈاکٹر آصف خان، پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد، ڈاکٹر ذیشان تبسم، ڈاکٹر مصطفیٰ حیدر زیدی، محسن رضا، حافظ عتبان اللہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اصغر سیال نے سر انجام دئیے۔

بہاول پور()معروف ادیب، محقق اور نقاد شفیق الرحمن الہ آبادی نے اقبال اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ ڈاکٹر شفیق ا...
24/05/2025

بہاول پور()معروف ادیب، محقق اور نقاد شفیق الرحمن الہ آبادی نے اقبال اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن الہ آبادی کی پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع شعبہ اقبال اسٹڈیز کے زیرِ انتظام کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹویم بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہوا۔ بیرونی ممتحن ڈاکٹر محمد اقبال شاہد پروفیسر ایمریطس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے شفیق الرحمن الہ آبادی کی تحقیق کو جامع اور وقیع قرار دیتے ہوئے انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے تفویض کی اجازت دی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شفیق الرحمن الہ آبادی کا موضوع تحقیق " اردو شاعری میں فکر اقبال کے توسیع کار: تحقیقی وتنقیدی جائزہ" تھا۔ انہوں نے اپنی تحقیق ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبال اسٹڈیز کی نگرانی میں مکمل کی۔ علمی اور ادبی حلقے ڈاکٹر شفیق الرحمن الہ آبادی کو اس عظیم کامیابی پر مبارک بادیں پیش کررہے ہیں۔

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ اقبال اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالرز کے تحقیقی سیمینارز ...
22/05/2025

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ اقبال اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالرز کے تحقیقی سیمینارز 23 مئی 2025ء کو منعقد کیے جائیں گے۔ ان سیمینارز میں مختلف محققین اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے جو انہوں نے نامور اساتذہ کی نگرانی میں مکمل کیے ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود "افکارِ اقبال کی ترویج میں کتب خانوں کا عملی کردار"، ڈاکٹر عذرا پروین "نظمِ اقبال اردو: ماحولیاتی تناظر اور اطلاق" اور ڈاکٹر سُہیل عباس خان "کلامِ اقبال اردو کا لسانی تجزیہ" پر اپنی تحقیقات پیش کریں گے، جن کی نگرانی ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، چیئرمین شعبہ اقبال اسٹڈیز و فلسفہ نے کی ہے۔ اسی طرح، ڈاکٹر قمر عباس نے "مثالی طرزِ حکومت فکرِ اقبال کے تناظر میں: تحقیق و تجزیہ" پر تحقیق پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع کی نگرانی میں مکمل کی ہے، جبکہ ڈاکٹر بابر نسیم آسی کی تحقیق "کلامِ اقبال فارسی کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ: تجزیہ و اطلاق" پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد کی نگرانی میں مکمل ہوئی ہے۔ اس موقع پر ممتاز محققین پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد (پروفیسر ایمریطس) اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی بطور جائزہ کار شرکت کریں گے۔ یہ علمی سیمینارز ویڈیو کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوں گے۔

19/04/2025

بہاول پور(پ ر)علامہ اقبال کا کلام اور فلسفہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ مفکر پاکستان کی فکری عظمت عالمی سطح پر مسلم ہے۔ عالمی قیادت نے اُن کے تصورات سے دُوراندیشی اور استحکام کا درس حاصل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام صدرنشین شعبہ اقبالیات و فلسفہ نے پوسٹ گریجویٹ لیول کے حتمی سیمنارز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۱۷ ۔ اپریل ۲۰۲۵ء کو شعبہ اقبالیات کے زیرِ اہتمام اقبال اسٹڈیز پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام کے سلسلے میں حتمی سیمینارز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس روم خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں ہوا۔سیمنارز کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد سفیان نے حاصل کی۔ ان سیمینارز میں ڈاکٹر اسد محمود خان نےIqbal’s Political Philosophy Exploring the Intersection of Literature and Diplomacy اور ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی نے Afghanistan and Pakistan Relations in the Light of Iqbal’s Thoughts کے موضوعات پر ڈاکٹر رفیق الاسلام کی نگرانی میں اپنی تحقیق پیش کی جسے شرکا نے نہایت انہماک سے سماعت کیا۔ ان سیمینارز کے جائزہ کار پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی ،صدر نشین ، شعبہ اُردو ، این ۔سی ۔بی ۔ اے ایند ای ملتان کیمپس تھے جنہوں نے ان سیمینارز میں پیش کی جانے والی تحقیق کوسراہتے ہوئے نتائج و تجاویز کو عمدہ قرار دیا اور سکالرز کو پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تکمیل کی مبارک باد دی۔ ان سیمینارز میں پروفیسر ڈاکٹر صغریٰ رانا سابق صدر شعبہ اُردو ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن دبئی محل بہاول پور ، ڈاکٹر قمر عباس، محسن رضا، حافط عتبان اللہ اور کثیر تعداد میں پی ایچ ڈی سکالرز، ایم ۔فل اور بی ۔ایس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اصغر سیال نے سر انجام دئیے۔

اقبال اسٹڈیز پوسٹ ڈاکٹریٹ سیمینارز بہ تاریخ 17 اپریل جمعرات بہ مقام: ویڈیو کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد ...
16/04/2025

اقبال اسٹڈیز پوسٹ ڈاکٹریٹ سیمینارز
بہ تاریخ 17 اپریل جمعرات
بہ مقام: ویڈیو کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

30/03/2025
*شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے صرف تین سالہ عرصے میں کارہائے نمایاں* * جامعہ کی صد سالہ تاریخ میں پہلی با...
31/12/2024

*شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے صرف تین سالہ عرصے میں کارہائے نمایاں*
* جامعہ کی صد سالہ تاریخ میں پہلی بار عالم اسلام کی عظیم دانش گاہ جامعہ الازھر کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط
* فروغِ فکر اقبال کے لیے کوشاں قومی اداروں دبستان اقبال اور اقبال اکادمی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط
* انتہائی کم عرصے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اقبالیات کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے این او سیز کا حصول
* پاکستان میں پہلی بار بی ایس اقبالیات کا آغاز
* دنیا بھر میں پہلی مرتبہ پوسٹ ڈاکٹریٹ سطح پر اقبالیاتی تحقیق کا آغاز
* تحقیقی جریدہ "پیام" کا اجراء کہ جسے اقبالیاتی میدان تحقیق میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ پہلا جرنل ہوئے کا اعزاز حاصل ہے۔
* عالمی سطح پر فکر اقبال کے فروغ کے لیے نور مبارک یونیورسٹی قازقستان میں اقبال اسٹڈی سینٹر کا قیام
* ترکی کی دو جامعات میں اقبال اسٹڈی سینٹرز کے قیام کے لیے پیش رفت
* ایران کی چار جامعات میں اقبال اسٹڈی سینٹرز کے قیام اور دو جامعات میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کے آغاز کے لیے پیش رفت
* فکر اقبال کے فروغ کے حوالے سے بین الاقوامی اور قومی سطح پر منعقدہ فورمز اور میٹنگز میں صدر شعبہ کی شمولیت
* جامعہ کے معاشی مسائل کے اس دور میں اخراجات سے زیادہ آمدن رکھنے والا شعبہ
* نہایت قلیل بجٹ میں عالمی کانفرنس اور دس روزہ جشن کا انعقاد
* بغیر بجٹ کے محبین اقبال کے تعاون سے سہ روزہ تقریبات اور متعدد ایک روزہ سیمینارز کا انعقاد
* نادار طلبہ و طالبات کے لیے سول سوسائٹی کے تعاون سے وظائف کی فراہمی
* قومی سطح پر فروغ فکر اقبال کے مستقل اور مستحکم منصوبوں اور فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں

شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سالانہ تحقیقی جریدہ "پیام" کا 2024 ء کا شمارہ آن لائن کردیا گیا ہے۔ اس شمار...
30/12/2024

شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سالانہ تحقیقی جریدہ "پیام" کا 2024 ء کا شمارہ آن لائن کردیا گیا ہے۔ اس شمارے میں قومی اور بین الاقوامی محققین کے 19 مقالات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تحقیقی جریدہ "پیام" ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے وائی کیٹگری میں منظور شدہ ہے۔ہم اس شمارے کی اشاعت کے سلسلے میں تعاون پر مجلسِ ادارت، مجلسِ مشاورت ، قومی و بین الاقوامی مبصرین اور مقالہ نگاران کے انتہائی ممنون ہیں۔

https://journals.iub.edu.pk/index.php/payam/issue/view/198

Address

Bahawalpur

Opening Hours

Monday 08:30 - 18:00
Tuesday 08:30 - 18:00
Wednesday 08:30 - 18:00
Thursday 08:30 - 18:00
Friday 08:30 - 18:00
Saturday 09:00 - 14:00

Telephone

+92629255896

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Iqbal Studies, The Islamia University of Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Department of Iqbal Studies, The Islamia University of Bahawalpur:

Share