23/09/2026
احمد پور شرقیہ: خودکشی کے بڑھتے رجحانات پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر، میڈیا کی ڈاکٹر مسعود ندیم سے ملاقات
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) — معاشی بحران، مہنگائی اور ذہنی دباؤ کے باعث جنوبی پنجاب بالخصوص تحصیل احمد پور شرقیہ میں خودکشی کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے۔ اس سنگین معاشرتی چیلنج کے تدارک کے سلسلے میں مقامی میڈیا کی معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر مسعود ندیم سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلعی سطح پر عوامی آگاہی مہمات چلائی جائیں اور گھریلو یا سماجی رویوں میں اچانک غیر معمولی تبدیلی پر فوراً ماہرِ نفسیات سے رجوع کیا جائے۔
اس مسئلے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عنقریب ظفر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں ماہرینِ نفسیات ڈاکٹر مسعود ندیم اور ڈاکٹر صبا مختار کی زیرِ نگرانی ایک خصوصی فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے، جہاں مفت راہنمائی، کونسلنگ اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اس جان لیوا رجحان کی روک تھام کے لیے اجتماعی کردار ادا کیا جائے