Govt degree college Dera Murad jamali

Govt degree college Dera Murad jamali کالج کے حوالے سے تمام تر معلومات یہاں شئیر کی جائے گی

ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے ایف ۔اے اور ایف ۔ایس سی کے داخلہ فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔فرسٹ ائیر میں داخلہ لینے طلب...
20/05/2026

ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے ایف ۔اے اور ایف ۔ایس سی کے داخلہ فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔فرسٹ ائیر میں داخلہ لینے طلباء اور سیکنڈ ائیر کے طلباء اس بابت نوٹ کرلیں۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس انگلش  فائنل سمسٹر کے ریسرچ تھیسس کا  Vivavoce (زبانی امتحان) Externa...
14/05/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس انگلش فائنل سمسٹر کے ریسرچ تھیسس کا Vivavoce (زبانی امتحان) External examiner ( بیرونی ممتحن) پروفیسر فیض اللہ صاحب پرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ اللہ یار نے لیا ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے سپر وائزر پروفیسر لقمان صاحب ، ایچ او ڈی پروفیسر حضور بخش عمرانی صاحب اور بی ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر رستم علی مگسی صاحب کے ساتھ دیگر پروفیسرز صاحبان بھی موجود تھے ۔

میٹرک پاس طلبہ وطالبات اور ان کے والدین متوجہ ہوں،!!!!آج مورخہ 7مئی  کو میٹرک کے امتحان کا نتائج کا اعلان ہو چکا ،بلوچست...
07/05/2026

میٹرک پاس طلبہ وطالبات اور ان کے والدین متوجہ ہوں،!!!!

آج مورخہ 7مئی کو میٹرک کے امتحان کا نتائج کا اعلان ہو چکا ،
بلوچستان بھر کے کالجز میں داخلہ کا اعلان 9مئی سے ان لائنportal.chte.edu.com پورٹل پر شروع ہو جائے گا،
لہذا والدین اور طلبہ و طالبات جلد از جلد ان لائن پورٹل پر متعلقہ کالجز میں ایڈمشن لیں ،
آن لائن ایڈمیشن کے لیے فی الحال سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہی،
بے فارم اور ایک عدد فریش( وائٹ پس منظر کے ساتھ)تصویر کی ضرورت ہوگی ،
سلیکشن ہونے کے بعد متعلقہ کالجز میں فیس اور میٹرک پاس سرٹیفیکیٹ اور تصاویر ،بے فارم جمع کروائیں

07/05/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں فرسٹ ائیر کے داخلے جاری ہیں ۔خواہش مند طلباء 31 مئی تک داخلہ فارم آن لائن پورٹل پر ضرور بھریں ۔ اس کے بعد کالج میں یہ فارم جمع کریں ۔

22/04/2026

‏قالَ النبی ﷺ:

" ‏جب تم میں سے کوئی فرد لوگوں کی امامت کرائے تو وہ نماز میں تخفیف (اختصار) کرے، کیونکہ نمازیوں میں بچے، بوڑھے، کمزور اور بیمار بھی ہوتے ہیں. اور جب اکیلا پڑھے تو جیسے چاہے پڑھے (لمبی کرلے)۔"

‏مسلم 1046، 1047
‏(بخاری 703؛ ترمذی 236؛ ابوداؤد 794؛ نسائی 824؛ مشکوٰۃ 1131)

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں شجر کاری کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر درخت لگاؤ ملک سنوارو کے وژن کے مطابق م...
11/04/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں شجر کاری کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر درخت لگاؤ ملک سنوارو کے وژن کے مطابق مختلف قسم کے درخت اور پودے لگائے گئے ۔ شجر کاری مہم کا آغاز ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز نصیر آباد ، پروفیسر سید حسین علی شاہ صاحب نے اپنے ہاتھوں سے درخت لگاکر کیا ۔ ان کے ساتھ کالج کے پرنسپل اور المعروف بابا شجر دوست پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ صاحب نے بھی درخت لگائے ۔ساتھ ساتھ کالج ہذا کے دیگر پروفیسرز صاحبان طلباء و طالبات نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز نصیر آباد ، پروفیسر سید حسین علی شاہ صاحب کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں جار...
10/04/2026

ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز نصیر آباد ، پروفیسر سید حسین علی شاہ صاحب کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں جاری بی ایس امتحان کا دورہ ۔ جہاں بی ایس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سمسٹر امتحانات جاری ہیں ۔سینٹر سپرٹینڈنٹ پروفیسر عبد الجلیل سرپرہ ، کوآرڈینیٹر رستم علی مگسی صاحب اور سینئر پروفیسر خادم سلطان صاحب نے انہیں بی ایس امتحانات کے بابت تفصیلی آگاہ کیا ۔ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز نے امتحان کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور بی ایس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کی پروفیسر برادری کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ ...
06/04/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی کی پروفیسر برادری کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ صاحب اور سابقہ پرنسپل پروفیسر نثار احمد پندرانی صاحب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ ساتھ ساتھ نئے تعینات ہونے والے لیکچرار شوکت علی ابڑو صاحب اور اوستا محمد سے ٹرانسفر ہوکر آنے والے لیکچرار اعجاز علی لاشاری صاحب کو بھی ویلکم پارٹی دی گئی ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے فائنل امتحان جاری ہیں۔ جس کی نگرانی سینٹر سپری...
06/04/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے فائنل امتحان جاری ہیں۔ جس کی نگرانی سینٹر سپریڈنٹ پروفیسر عبد الجلیل سرپرہ اور پروفیسر اعتبار بلیدی کررہے ہیں ۔ جبکہ دیگر پروفیسرز صاحبان ان کی معاونت کے لیے موجود ہیں۔ اس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ صاحب اور بی ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر رستم صاحب نے سینئر پروفیسر خادم سلطان صاحب کے ساتھ امتحان ہال کا دورہ کیا ۔ اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس کے سمسٹر امتحانات جاری ہیں۔ اس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر سمی...
13/03/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بی ایس کے سمسٹر امتحانات جاری ہیں۔ اس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر سمیع اللہ کھوسہ صاحب نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور امتحانات کا جائزہ لیا ۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں پرنسپل سمیع اللہ کھوسہ صاحب کی صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ جس میں عالمی ...
10/03/2026

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں پرنسپل سمیع اللہ کھوسہ صاحب کی صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ جس میں عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات کے پیش نظر بلوچستان بھر میں کالجز کی بندش کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اکثریت رائے کے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ایس کے امتحانات اسی ہفتے مکمل کئے جائیں گے ۔ اور انٹر میڈیٹ کے جاری پریکٹیکل بھی اسی ہفتے جاری رہیں گے ۔ لہذا تمام طلباء و طالبات اس بابت نوٹ کرلیں کہ ان کے امتحانات اور پریکٹیکل شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔

Address

Noor Mahal
Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt degree college Dera Murad jamali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share