Dr.Saeed Ahmad Buzdar

Dr.Saeed Ahmad Buzdar سوداؔ جو بے خبر ہے وہی یاں کرے ہے عیش
مشکل بہت ہے ان کو جو رکھتے ہیں آگہی

11/09/2025

Multan - near Head Muhammad wala 11-09-25
Road side view (well before Chanab river)

Imperial College London -The second ranked university of the world " QS 2025" - Various scholarship opportunities for yo...
15/08/2024

Imperial College London -The second ranked university of the world " QS 2025" - Various scholarship opportunities for youngsters from all over the world, both in undergrad and postgrad studies. Details in the video 👇

https://youtu.be/nhQ69nsEpmU?si=c57aODLkhX5GmiM8

کیمبرج یونیورسٹی (تفصیل اس ویڈیو میں 👇)https://youtu.be/OasECYQ2_8kکیمبرج یونیورسٹی میں موجود کیونڈش لیبارٹری نیشنل فیسی...
09/08/2024

کیمبرج یونیورسٹی

(تفصیل اس ویڈیو میں 👇)
https://youtu.be/OasECYQ2_8k

کیمبرج یونیورسٹی میں موجود کیونڈش لیبارٹری نیشنل فیسیلٹی فار فزکس، پورے برطانیہ کے لیے ایک جدید سہولت ہے، جہاں فزکس سے متعلق بہت سارا تجرباتی سامان،مشینیں اور دیگر وسائل موجود ہیں۔ یہ لیبارٹری 1874ء میں قائم کی گئی اور تب سے یہ لیبارٹری ہی اصل میں شعبہ فزکس ہے۔ اس کا نام معروف برطانوی سائنسدان ہنری کیونڈش کے نام پر رکھا گیا ۔ ہنری کیونڈش اٹھارویں صدی کے سائنس کا ایک بہت بڑا نام تھے اور فزکس کے ساتھ ساتھ کیمسٹری کے میدان میں بھی کافی اہم کام ان کے حصے میں آئے۔ انھوں نے ہائیڈروجن دریافت کیا تھا۔ اور اس کے علاوہ ان کے دیگر اہم کارناموں میں، ہوا کی ترکیب، مختلف گیسوں کی خصوصیات، پانی کا بننا ، برقی کشش ، حرارت کی مکینیکل تھیوری، زمین کی کمیت اور کثافت کی پیمائش ( جس کی وجہ سے گریویٹیشنل کانسٹنٹ کا پتہ چلایا گیا) شامل ہیں ۔ ( علم کی راہداریاں)

آکسفورڈ یونیورسٹیVideo Link:https://youtu.be/NKrIrx_aj_wآکسفورڈ شہر  کے تعارف کے لیے  یہاں کی  تاریخی عمارات، گاڑیوں ک...
23/07/2024

آکسفورڈ یونیورسٹی
Video Link:
https://youtu.be/NKrIrx_aj_w
آکسفورڈ شہر کے تعارف کے لیے یہاں کی تاریخی عمارات، گاڑیوں کی پیدا وار، نشرواشاعت کے ادارے (آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، ولے بلیک ویل، ایلسوئیر ) ،عجائب گھر اور سیاحت اہم جزو ہیں، مگر اس شہر کی اصل شناخت، یہاں کی شاندار اور قدیم ترین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف آکسفورڈ ہے ۔ یہ یونیورسٹی بذاتِ خود ایک تاریخ ہے، ایک شہر ہے، علم و دانش کا ایک کمال نمونہ ہے ، کامیابیوں اور کامرانیوں کی ایک طویل داستان ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پچھلے آٹھ سالوں سے مسلسل پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
اس ادارے میں تقریباً 46 فیصد طلبہ برطانیہ کے باہر سے آتے ہیں یعنی انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ہیں جو یہاں کے لگ بھگ 350 پروگرامز میں داخلہ لینے کے لیے آئے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یہ یونیورسٹی برطانیہ کی اکانومی میں کم و بیش 16 بلین پاوٴنڈز کا حصہ ڈالتی ہے ، جس میں ادارے کی تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں اور تعلیمی برآمدات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی وجہ سے ہونے والی سیر و سیاحت کی آمدنی بھی شامل ہے۔ لندن اکنامکس کی ایک رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی پر ہونے والے ایک پاوٴنڈ کی سرمایہ کاری نے برطانیہ کی وسیع اکانومی میں 10.30 پاوٴنڈ کااضافہ کیا ہے۔ تحقیقی عمل ، مہارت، عزم اور لگن کی کہانی بہت طویل ہے ، کیونکہ اس ادارے کی عمر بھی زیادہ ہے اور اثر بھی۔ کہیں موسمیاتی تبدیلیوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام ہورہے ہیں، تو کہیں کاروبار کے مستقبل کی راہیں تلاش کرنے کی خاطر ، تیل و گیس کے ذخائر اور توانائی کے بدلتے ذرائع کے بارے مباحثے ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں میں تجسس کو ابھارنے ، تنقیدی صلاحیتوں کو بڑھانے اور منطق کی اہمیت کی خاطر"ایکسپلور" جیسے ڈیجیٹل ریسورسز بنایے جا رہے ہیں۔ (علم کی راہداریاں)
جانیے آکسفورڈ یونیورسٹی کے بارے میں مزید تفصیل اس ویڈیو میں :
Video Link:
https://youtu.be/NKrIrx_aj_w

19/07/2024

لندن، برطانیہ میں اسکالرشپ کیسے حاصل کریں | لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی کا دورہ

Link for the video:
https://youtu.be/tkZl_flBJeA

کیا آپ لندن میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اخراجات کی فکر ہے؟ اس ویڈیو میں، ہم آپ کو برطانیہ میں اپنی تعلیم کے لئے اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہم مراحل کے بارے میں بتائیں گے! ہمارے ساتھ شامل ہوں جب ہم لندن ساؤتھ بینک یونیورسٹی (LSBU) کا دورہ کرتے ہیں اور قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں



Link for the video:
https://youtu.be/tkZl_flBJeA

23/06/2024

ہائیڈ پارک، ریجنٹ پارک، گرینچ پارک، رچمنڈ پارک، بشی پارک، گرین پارک، سینٹ جیمز پارک اور ان کے علاوہ بھی بہت سارے شاداب باغات، جنگلات اور کھیل کے میدانوں کی وجہ سے لندن کو یورپ کے سب سے سرسبز شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں ریجنٹ پارک کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ وسیع و عریض پارک 410 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ اس پارک میں بہت سے واکنگ ٹریک، کوئین میری روز گارڈن، بار اینڈ کچن، فوڈ شاپس، ٹینس کورٹس، ریجنٹ یونیورسٹی لندن، اوپن ائر تھیٹر، فوارے، باغات، چڑیا گھر، فٹ بال و کرکٹ کے متعدد گراونڈ، بٹرفلائی پیراڈائیز، انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی اور اس کے علاوہ بھی بہت سی دیگرپر کشش چیزیں ہیں۔ یہاں درخت ہیں، یہاں سکون ہے، یہاں سبزہ ہے۔ یہاں پرندوں کی آوازیں ہیں۔ ایک مصروف ترین شہر کے دل میں اس طرح کے مقامات کا ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ آیئے ریجنٹ پارک چلتے ہیں۔

دنیا کی دوسری بڑی یونیورسٹی امپیریل کالج لندن میں ایک دن۔ یہ وہ ادارہ ہے جس کی ایک یونیورسٹی کے طور پر شروعات بظاہر تو 1...
14/06/2024

دنیا کی دوسری بڑی یونیورسٹی امپیریل کالج لندن میں ایک دن۔ یہ وہ ادارہ ہے جس کی ایک یونیورسٹی کے طور پر شروعات بظاہر تو 1907 ء میں ہوئی لیکن اس کے بننے کی اصل وجہ رائل کالج آف کیمسٹری جولندن کی آکسفورڈ سٹریٹ میں 1845 ء میں قائم ہوا اور آٹھ سال بعد رائل سکول آف مائینز میں ضم ہوا۔اور پھر یہ دونوں کالج اور رائل کالج آف سائنس آپس میں مل کر امپیریل کالج لندن بنے۔ اس ادارے کے غیر معمولی کام بہت ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ پچھلے کئی سالوں سے دنیا کی دس بہترین یونیورسٹیوں میں شامل رہی، اور اس سال کی کیو ایس رینکنگ میں یہ دنیا کی دوسری بڑی یونیورسٹی کے درجے پر آگئی ہے ( پہلی پوزیشن پر امریکہ کی ایم آئی ٹی ہے )۔ میری کتاب " علم کی راہداریاں" کا آٹھواں باب امپیریل کالج لندن کے بارے میں ہے۔

Address

Institute Of Physics, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Saeed Ahmad Buzdar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Dr.Saeed Ahmad Buzdar:

Share