Govt. Degree College of Special Education, Bahawalpur

Govt. Degree College of Special Education, Bahawalpur Govt. Degree College of Special Education was established in 2006. This is only Degree College for S New building of Govt.

Degree College of Special Education is construction completed 31-05-2014.

08/04/2026
آج پرنسپل سیدہ سائرہ سجاد صاحبہ کی نگرانی میں  سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نےاساتذہ، بچوں اور اسٹاف کو محفوظ ماحول کے لیے...
08/04/2026

آج پرنسپل سیدہ سائرہ سجاد صاحبہ کی نگرانی میں سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نےاساتذہ، بچوں اور اسٹاف کو محفوظ ماحول کے لیے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقے سکھائے۔ اس ایک روزہ ٹریننگ میں بچوں کو ایمرجنسی یا مشکل اوقات میں انخلاء کی کارروائی کا طریقہ، فرسٹ ایڈ کٹ کا استعمال اور آگ بجھانے کے طریقے بتائے گئے۔

تربیت، آگاہی اور تیاری سے مشکلات کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اسی سلسلے میں پرنسپل سیدہ سائرہ سجاد صاحبہ کی ن...
07/04/2026

تربیت، آگاہی اور تیاری سے مشکلات کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اسی سلسلے میں پرنسپل سیدہ سائرہ سجاد صاحبہ کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کالج کے اسٹاف اور طلباء و طالبات کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں بچوں نے CPR، آگ لگنے کی صورت میں اقدامات، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقے، خون کے بہاؤ کو روکنے کے طریقے اور ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کے طریقے سیکھے۔ یہ بہت اہم سبق ہیں جو انہیں زندگی میں آئندہ آنے والی مشکلات میں مدد دیں گے۔

11/03/2026
بیسویں رمضان المبارک کو گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن بہاولپور کی محمدی مسجد میں دورہ ختم قرآن کے سلسلے میں تقریب...
11/03/2026

بیسویں رمضان المبارک کو گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن بہاولپور کی محمدی مسجد میں دورہ ختم قرآن کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر امت مسلمہ, پاکستان اور کالج کے طلباء و طالبات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ الله سبحانہ وتعالیٰ ہم سب کو نیکی کے کاموں میں شامل ہونے کی توفیق دے اور اس مبارک مہینے کے صدقے ہم سب کے گناہ معاف فرمائے۔ آمین اس موقع پر کالج سٹاف و چیر پرسن مسجد کمیٹی کی طرف سے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔پرنسپل صاحبہ نے اپنے دعاءیہ پیغام میں فرمایا نیکی کے کام سعادت سے ملتے ہیں ان کو ایسے ہی شوق و ذوق سے کیا کریں۔الله پاک تمام افراد کی کاوشوں کو قبول فرماءے۔ آمین

باہمی تعاون اور اشتراک سےہی توازن و خوبصورتی کے ساتھ معاشرہ فروغ پاتا ہے۔ اس چیز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے  آج گورنمنٹ ...
19/02/2026

باہمی تعاون اور اشتراک سےہی توازن و خوبصورتی کے ساتھ معاشرہ فروغ پاتا ہے۔ اس چیز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آج گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن،بہاولپور میں سیلانی انڑنیشنل ٹرسٹ کے تعاون سے خصوصی طلباء و طالبات کے لیےجدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کے لیے ایک آی ٹی لیب کا قیام کیا گیا ہے۔ جی ہاں، یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب اس پراجیکٹ کو اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی سرپرستی اور تعاون حاصل ہوا ۔سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے صدر جناب فیصل صاحب اوراسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران صاحب نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، سپیشل ایجوکیشن، جناب محمد عمر شریف صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ادارہ کی پرنسپل سائرہ سجاد صاحبہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کے اساتذہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں سرگرم ہیں اور انہیں معاشرے میں مثبت شہری بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور فلاحی تنظیموں کے تعاون کی امید ظاہر کی۔ سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی ساتھ کی امید کی۔ وائس چانسلر نے طلباء سے ملاقات کی اور ان کے جوش و ولولہ کی تعریف کی ۔


آں عزم بلند آور آں سوز جگر آورشمشير پدر خواہي بازوے پدر آوربلند عزم پیدا کر و، اپنے اندر سوز پیدا کرواپنے باپ کی شمشیر چ...
05/02/2026

آں عزم بلند آور آں سوز جگر آور
شمشير پدر خواہي بازوے پدر آور

بلند عزم پیدا کر و، اپنے اندر سوز پیدا کرو
اپنے باپ کی شمشیر چاہتے ہوتو اپنے اجداد جیسا مضبوط بازو بھی پیدا کرو

Nourish that lofty will and burning heart
Get back your father's arms if thou
Wish'st to have his sword



-e- iqbal

CM Punjab youth initiative program کے تحت climate change and hygiene کے چار روزہ پروگرام کے آخری دن مہمانوں میں ڈاکٹر آص...
01/02/2026

CM Punjab youth initiative program
کے تحت climate change and hygiene کے چار روزہ پروگرام کے آخری دن مہمانوں میں ڈاکٹر آصف رانجھا ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، لیکچرر محمد رضوان صاحب، فارمر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے زاہدہ سراج صاحبہ، ماسٹر ٹرینر سید منور حسین بخاری صاحب، شاہزیب صاحب خاص طور پر سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ سے عذیر صاحب دیگر شرکاء کو پرنسپل محترمہ سائرہ سجاد صاحبہ نےشکریہ کہا کہ وہ تشریف لائےاور سماعت سے محروم طلباء کی حوصلہ افزائی کی ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ طلباء ماحولیاتی تبدیلیوں میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور اس طرح آئندہ ایسی تمام سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے جس سے ماحول بہتر ہو۔

طلباء نے مہمانوں کو بتایا کہ انہوں نے اس تمام پروگرام سے بہت سی چیزیں سیکھی ہیں اور یہ کہ وہ آئندہ زندگی میں اسے اپنائے رکھیں گے اور دوسروں کو بھی اس کی ہدایت کریں گے۔
مہمانوں نے participation certificates تقسیم کیے
پروگرام ایک خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن بہاولپور میں اسلامی مالیاتی پروگرام کے حوالے سے میزان بینک سے آئے مہمانوں نے پرنسپل...
28/01/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپیشل ایجوکیشن بہاولپور میں اسلامی مالیاتی پروگرام کے حوالے سے میزان بینک سے آئے مہمانوں نے پرنسپل محترمہ سائرہ سجاد صاحبہ کی زیر قیادت خصوصی طلباء و طالبات کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ محترمہ شاہدہ طفیل صاحبہ (کمپیوٹر انسٹرکٹر)نے بطور سائن لینگویج انٹرپیٹر معاون کے فرائض ادا کیے۔محترمہ پرنسپل صاحبہ نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے طلباء آئندہ آنے والی مالی مشکلات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے بچت اور اپنے وسائل کے بہتر استعمال کے حوالے سے تیار ہوں گے اور امید ہے اپنی آنے والی زندگی میں مزید بہتر، مستحکم اور آزاد شہری بنیں گے

Address

Near Civil Hospital, Jhangiwala Road
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 08:00 - 03:00
Tuesday 08:00 - 03:00
Wednesday 08:00 - 03:00
Thursday 08:00 - 03:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 03:00

Telephone

+92622720207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Degree College of Special Education, Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Govt. Degree College of Special Education, Bahawalpur:

Share