Insaf Student Federation Balakot

Insaf Student Federation Balakot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Insaf Student Federation Balakot, College & University, Balakot.

08/11/2024

President And His Team Of ISF Balakot
In Mansehra Workers Convention 7 November ❤️

07/04/2024
New Beginnings ❤️👍میں صوبائی کنوینئر (صدر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن علامہ اقبال داوڑ صاحب ، ڈویژنل کنوینئر (صدر) انصاف سٹوڈ...
29/08/2023

New Beginnings ❤️👍
میں صوبائی کنوینئر (صدر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن علامہ اقبال داوڑ صاحب ، ڈویژنل کنوینئر (صدر) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن رمیض خان سواتی صاحب، اور ضلعی صدر سردار فاروق صاحب ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیمان خان سواتی صاحب اور ان کی پوری کابینہ کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ کی زمہ داری مجھے سونپی میں عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ( آئ ایس ایف) تحصیل بالاکوٹ کو مثالی تحصیل بناؤں گا۔
منجانب:سردار دلاور سانی صدر (آئ ایس ایف) تحصیل بالاکوٹ

شہریار آفریدی، جنہیں محض اس لئے خوفناک حالات میں رکھا گیا ہے کہ انہیں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے پر آمادہ و مجبور کیا...
26/06/2023

شہریار آفریدی، جنہیں محض اس لئے خوفناک حالات میں رکھا گیا ہے کہ انہیں تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے پر آمادہ و مجبور کیا جاسکے، آج انسدادِ دہشتگردی عدالت میں (ابتر جسمانی و ذہنی حالات کے باعث) گِر گئے۔

‏کچھ روز قبل تحریک انصاف کے وہ کارکنان جنہیں پولیس کی گاڑی میں بھر کر لایا گیا تھا، اس شدید گرمی میں (دم گھٹنے سے) بےہوش ہوگئے۔

‏ان لوگوں، جو تحریک انصاف پر ستّم ڈھانے اور اسے کچلنے کیلئے (قانون و انسانیت کی) ہر حد پامال کررہے ہیں، کو میرا پیغام ہے کہ؛

‏آپ کچھ بھی کرلیں، ہم (آپ کی) اس یزیدیت اور اپنی حقیقی آزادی کیلئے آخری دَم تک جدوجہد جاری رکھیں گے!
Imran Khan

سینیئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ صوبہ خیبر پختونخوا عبدالباسط میر صاحب نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-33 بالاکوٹ سے الیکشن لڑ...
31/05/2023

سینیئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ صوبہ خیبر پختونخوا عبدالباسط میر صاحب نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-33 بالاکوٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ ہم عبدالباسط میر صاحب کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے انکو یقین دلاتے ہیں کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مانسہرہ کی پوری تنظیم انکی دست بازو بنے رہے گی اور انکے ساتھ ہر طرح کا جانی و مالی تعاون کرنے کے لئے بھی تیار ہے ( انشاءاللہ )
منجانب:
نادر خان
انفارمیشن سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ




29/05/2023

صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہزارہ ڈویژن رمیض خان سواتی کی گرفتاری کے دلسوز مناظر




29/05/2023

صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہزارہ ڈویژن رمیض خان سواتی کی عبوری ضمانت کینسل۔ رمیض خان سواتی کو (780A) کے تحت ایبٹ آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
منجانب:
نادر خان
انفارمیشن سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ





28/05/2023

وفا کا دوسرا نام ابوبکر خان...
ابوبکر خان اس مشکل ترین حالات میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اور عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں...

کل انصاف سیکٹریٹ مانسہرہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مانسہرہ کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی ، میٹنگ کی صدارت جن...
26/04/2023

کل انصاف سیکٹریٹ مانسہرہ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مانسہرہ کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی ، میٹنگ کی صدارت جنرل سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مانسہرہ محمد سلیمان خان سواتی نے کی اس دوران سابق امیدوار برائے تحصیل مئیر مانسہرہ کمال سلیم سواتی ، حرث مطلوب ، زبیر شاہ ، جنرل سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بفہ پکھل شایان خان سواتی ، صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ ابوبکر خان اور نائب صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل مانسہرہ اسماعیل شاہ نے شرکت کی ، اس موقع پاکستان تحریک انصاف کا 27 واں یومِ تاسیس منایا گیا ، میٹنگ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہزارہ یونیورسٹی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ایک بہترین لائحہ عمل بھی طے کیا گیا جسکا اعلان صوبائی اور ڈویژنل قیادت سے مشاورت کے بعد بہت جلد کر دیا جائے گا ، میٹنگ میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آمدہ کنونشن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور 4 مئی 2023 کو زمان پارک لاہور جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔
منجانب:
نادر خان
انفارمیشن سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ

شکریہ عمران خان ❤️
20/04/2023

شکریہ عمران خان ❤️

23/03/2023

المیہ!
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے طلبہ کے خون کا سودا ہو گیا۔ مظلوم طلباء اور کالج انتظامیہ بے بس۔
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے طلباء پر گزشتہ دنوں ایک آٶٹ ساٸڈر گروہ نے قاتلانہ حملہ کیا۔ اور سٹوڈنٹس کے سر چیر دیٸے گٸے۔
کالج انتظامیہ کی طرف سے ردعمل ہوا اور حملہ آور گروہ کے خلاف ایف آٸی آر درج ہوٸی۔
پولیس نے مجرموں کو گرفتار کیا۔ آج دو دن بعد پولیس پر پریشر کے سبب مجرموں کی رہاٸی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔
اور کوٸی با اثر ظالم شخص یا گروہ گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے طلباء کے خون کا سودا کرنا چاہ رہا ہے ۔
ہم پولیس انتظامیہ بالاکوٹ کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اسطرح کی کسی خبر میں صداقت ہوٸی تو بالاکوٹ میں بد امنی کی زمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
منجانب :
نادر خان
انفارمیشن سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ

کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں !!!انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ کے صوبائی کنوینئر جناب علامہ اقبال د...
19/03/2023

کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں !!!

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخواہ کے صوبائی کنوینئر جناب علامہ اقبال داوڑ صاحب اج عمران خان کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی پر مامور تھے ، صوبائی کنوینئر علامہ اقبال داوڑ پولیس کے آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کا شکار ہوئے ہیں ، ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں ، کوئی بھی ملک ، کوئی بھی مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا ، اج پی ٹی آئی کارکنان اور بالخصوص آئی ایس ایف کے نوجوانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ، تاریخ میں لکھا جائے گا ، جس طرح آج صوبائی کنوینئر علامہ اقبال داوڑ دلیری کے ساتھ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے ، اسی طرح انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ہزارہ ریجن کا ہر عہدیدار عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ پنجاب پولس کو اس ظلم و بربریت کا پورا پورا حساب دینا پڑے گا (انشاءاللہ)
منجانب:
نادر خان
انفارمیشن سیکریٹری انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل بالاکوٹ

Address

Balakot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Student Federation Balakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share