19/06/2026
محرم الحرام کے سلسلے میں پیغام امن، احترام اور ایثار کے عنوان سے بنوں یونیورسٹی ٹاؤن شپ کیمپس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔۔۔۔
اس موقع پرمہمان خصوصی صوباٸی ڈائریکٹر کاشف ارشاد، اسسٹنٹ کمشنر سلیم اخلاص ایس پی سٹی توحید، علماء کرام، ڈسٹرکٹ خطیب بنوں مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ ، مولانا سید جلال شاہ ،قاری مستقیم شاہ ،مولنا ضبط علی خان وزیر ،مفتی انعام اللہ، اور بنوں ولکی کے جید علماء کرام،ڈاٸریکٹر یونیورسٹی اور منتظمین کےعلاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی
مہمان خصوصی ڈاٸریکٹرکاشف ارشاد بہترین انداز بیان نے ساری محفل کو رونق بخشی ،علماء کرام ،ایس پی سٹی توحید خان،اسسٹینٹ کمشنراخاص سلیم اوردوسرے مقررین نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امن، بھائی چارے، باہمی احترام، قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں رواداری، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے افراد باہمی تعاون اور یکجہتی کے ذریعے امن و امان کے قیام میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ محرم الحرام کے ایام پرامن ماحول میں گزر سکیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔