Al Syed Garden Public School And College Battagram

Al Syed Garden Public School And College Battagram AL SAYED GARDEN (OFFICIAL)

17/01/2026

داخلے جاری ہیں — تعلیمی مستقبل کی روشن ابتدا
الحمدللہ!
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام میں
2 فروری 2026 سے
پلے گروپ سے جماعت نہم تک داخلے جاری ہیں
یہ ادرہ بچوں کی ہمہ جہت تربیت کے لیے
عصری و دینی علوم کے حسین امتزاج
کا ایک عملی نمونہ ہے، جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ سیکھنے کی خوبصورت ابتدا
ہمارا مونٹیسوری (Montessori ) سیکشن ننھے بچوں کی فطری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے، جہاں
کھیل، مشاہدے اور سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کا موثر عمل اختیار کیا جاتا ہے
جس سے ذہنی، جسمانی اور تخلیقی نشوونما
محبت، اعتماد اور خود اعتمادی کی فضا فراہم کی جاتی ہے تاکہ بچے خوشی کے ساتھ سیکھیں اور مضبوط تعلیمی بنیاد حاصل کریں۔
ہماری نمایاں خصوصیات:
# جدید اور پُرسکون تعلیمی ماحول
# ہر سبجیکٹ کے لیے الگ الگ ڈیپارٹمنٹ
# اعلیٰ کوالیفائیڈ میل و فیمیل(Male & Female )اسٹاف
# طلبہ کے لیے منظم ٹرانسپورٹ نیٹ ورک
# دور دراز کے طلبہ کے لیے ہاسٹل کی معیاری سہولت
ہم والدین کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنے بچوں کے محفوظ، باکردار اور روشن مستقبل کے لیے
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کا انتخاب کریں۔ آئیں! تعلیم، تربیت اور اعتماد کے ساتھ ایک بہتر کل کی بنیاد رکھیں۔
سید راقب شاہ
پرنسپل
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام
# 03018101770
# 03209000170

13/01/2026
13/01/2026

مبارک باد
ہمیں یہ جان کر دلی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ گاؤں شنگلی بالا سے تعلق رکھنے والے ہمارے السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کےہونہار طالب علم ڈاکٹر معاذ اکرم اغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں ریزیڈنٹ ڈرماٹالوجسٹ (Resident Dermatologist) منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر معاذ اکرم بلکہ ان کے والدین، اہلِ خانہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ڈاکٹر معاذ اکرم نے اپنی ابتدائی تعلیمی السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام سے حاصل کی ہے، اس ادارے سے انہوں نے میٹرک اور ایف ایس سی پاس کیا۔ خصوصاً یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ انہوں نے ایف ایس سی میں پورے بورڈ میں گیارھویں پوزیشن حاصل کر کے ادارے، اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا روشن ثبوت ہے۔
ہم السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کی جانب سے اپنے اس قابلِ فخر سٹوڈنٹ ڈاکٹر معاذ اکرم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ان کے معزز والدین کو بھی اس شاندار تربیت اور رہنمائی پر خصوصی مبارک باد دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر معاذ اکرم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، علم و عمل میں ترقی دے اور انہیں انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین۔
انتظامیہ:
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام

12/01/2026

الحمدللہ 🤍
ہمیں نہایت خوشی اور فخر حاصل ہو رہا ہے کہ السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کے سابق طالب علم مشارب خان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی (DPT) کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
یہ نمایاں کامیابی طالب علم کی مسلسل محنت، عزم اور لگن کا ثبوت ہے، جبکہ اس کے والدین کی دعائیں، قربانیاں اور اساتذہ کی رہنمائی اس کامیابی کی بنیاد ہے۔ ایسے قابل اور محنتی طلبہ ہمارے ادارے کا قیمتی سرمایہ اور باعثِ فخر ہے۔
ادارہ ہٰذا کی جانب سے ہم طالب علم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور ان کے معزز والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے بہترین تربیت اور تعلیم کے ذریعے اپنے بچے کو اس مقام تک پہنچایا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ڈگری کو اس کے لیے باعثِ برکت بنائے، مزید کامیابیاں نصیب فرمائے اور اسے انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
نیک تمناؤں کے ساتھ
انتظامیہ:
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام

07/01/2026

مبارکباد
ہمیں بہت خوشی اور فخر ہے کہ
کاشف خان بن قاری محمد طیب صاحب
جنہوں نے 2018 میں میٹرک کی تعلیم
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام سے حاصل کی،
اب درسِ نظامی کی تکمیل
جامعة العلوم الشرعیہ، بیکری چوک راولپنڈی سے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
یہ ہمارے ادارے کے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کا ایک پرانا طالب علم ، آج دینی علوم کی تکمیل کے بعد ایک روشن مثال بن کر سامنے آیا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے، آپ کو دین کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے اور آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابی و سرخروئی نصیب فرمائے۔
انتظامیہ، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کی جانب سے
کاشف خان اور ان کے والد محترم کو دلی مبارکباد
اللہ پاک مزید ترقی اور قبولیت عطا فرمائے۔ آمین

Address

Btm
Batagram
2140

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Syed Garden Public School And College Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Al Syed Garden Public School And College Battagram:

Share