24/05/2026
پرائمری سطح پر خوش خطی کی مشق بچوں کی شخصیت، تعلیم اور ذہنی نشوونما پر نہایت مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ خوبصورت لکھائی نہ صرف بچوں کے لکھنے کے انداز کو بہتر بناتی ہے بلکہ ان میں توجہ، نظم و ضبط اور تخلیقی صلاحیتیں بھی پیدا کرتی ہے۔ خوش خطی کی مسلسل مشق سے بچوں کی ہاتھ اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی بہتر ہوتی ہے، جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔ صاف اور خوبصورت لکھائی بچوں میں خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے۔
📚 والدین کے لیے خصوصی پیغام 📚
موسمِ گرما کی چھٹیوں کو صرف آرام یا کھیل تک محدود نہ رکھیں بلکہ بچوں کی خوش خطی، مطالعہ اور مثبت سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں۔ روزانہ تھوڑا وقت خوش خطی کی مشق کے لیے مختص کریں
والدین کی تھوڑی سی توجہ بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد بن سکتی ہے۔
✨ “خوبصورت لکھائی علم کا حسن ہے۔” ✨
District Education Officer
Bhakkar Deputy District Education Officer Bhakkar Imran Niazi School Education Information Serry Shah Bukhari @