Qirat & Naat Club UAF sub campus burewala

Qirat & Naat Club UAF sub campus burewala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qirat & Naat Club UAF sub campus burewala, College & University, Burewala.

قرآت  اینڈ نعت کلب کے زیر انتظام ہونے والے مقابلے میں پرانی کیبنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز اور اسناد سے نوازا ...
19/02/2020

قرآت اینڈ نعت کلب کے زیر انتظام ہونے والے مقابلے میں پرانی کیبنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا. اس موقع پر حافظ محمد ہارون کو انچارج نے طلباء کی محنت کو سراہا انکا کہنا تھا کہ طلباء بغیر کسی معاوضے کہ ایسے پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں. مزید کہا کہ ایسے پروگرام ہونے چاہئیں جس سے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی سیکھنے کو ملتی ہے.
فوٹوگرافر: حمزہ زاہد

مقابلہ حسن قرآت و نعت"  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بورےوالا میں قرآت اور نعت کلب کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2020 کو ...
19/02/2020

مقابلہ حسن قرآت و نعت"
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بورےوالا میں قرآت اور نعت کلب کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2020 کو قرآت و نعت مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم، انچارج کلب ڈاکٹر سہیل اختر تھے.
مقابلہ حسن قرآت میں ججز کے فرائض حافظ محمد ہارون، حافظ عمر فاروق، حافظ شہزاد سلطانی نے سر انجام دیے. جبکہ مقابلہ نعت میں ڈاکٹر محمد آصف خاں،ڈاکٹر سہیل اختر، محترم علی رضا فریدی نے ججز کے فرائض سرانجام دیے
اس مقابلے میں کُل سولہ (16) لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے قرآت میں اول پوزیشن
حافظ محمد زین اشرف
دوسری پوزیشن
وقارسرور
تیسری پوزیشن
طلحہ محمود نے حاصل کی،
جبکہ نعت میں پہلی پوزیشن
آصف علی
دوسری پوزیشن
اقصٰی سندس
اور تیسری پوزیشن
علی حیدر نے حاصل کی.
جیتنے والے طالب علموں میں اس موقع پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے،
محفل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ساجد ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس محفل کے حوالے سے طلباءوطالبات کو نصیحتیں بھی کیں اور انچارج ڈاکٹر سہیل اجتر، کَو انچارج حافظ محمد ہارون اور کلب ممبرز کی کاوشوں کو سراہا. علاوہ ازیں انچارج قرآت و نعت کلب
داکٹر سہیل اختر نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور یوں پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا..
فوٹوگرافر: حمزہ زاہد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بوریوالا کیمپس میںقرآت اور نعت کلب کے زیرِ اہتمام 18 فروری بروز منگل کو قرآت اور نعت مقابلے کاا...
13/02/2020

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد بوریوالا کیمپس میں
قرآت اور نعت کلب کے زیرِ اہتمام 18 فروری بروز منگل کو قرآت اور نعت مقابلے کاانعقاد کیا جا رہا ہے جس میں جیتنے والے طلباءوطالبات میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے.

مقابلے میں حصہ لینے یا مزید معلومات کیلئےکسی بھی کلب ممبر یا دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں...🙃
Noman Zahid
03338373928

13/12/2019
"مقابلہ حسن قرآت و نعت"  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بورےوالا میں قرآت اور نعت کلب کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2019 کو...
15/11/2019

"مقابلہ حسن قرآت و نعت"
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بورےوالا میں قرآت اور نعت کلب کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2019 کو قرآت و نعت مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر رحمت علی راشد (سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج بوریوالا)، پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود ندیم، ایسوسی ایٹ سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق، انچارج کلب ڈاکٹر سہیل اختر تھے دوسرے مہمانوں میں میڈم سدرہ حبیب، مسٹر عبدالرحمن، مسٹر بلال باری، مسٹر حسن محبوب اور دیگر اساتذہ شامل تھے .
مقابلہ حسن قرآت میں ججز کے فرائض حافظ محمد ہارون، حافظ عمر فاروق، قاری عمر فاروق نے سر انجام دیے. جبکہ مقابلہ نعت میں پروفیسر رحمت علی راشد، ڈاکٹر محمد آصف خاں،ڈاکٹر سہیل اختر نے ججز کے فرائض سرانجام دیے
اس مقابلے میں کُل سولہ (16) لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے قرآت میں اول پوزیشن
محمد وقار سرور
دوسری پوزیشن
طلحہ محمود
تیسری پوزیشن
عمارہ سہیل نے حاصل کی،
جبکہ نعت میں پہلی پوزیشن
آصف علی
دوسری پوزیشن
حماد رزاق
اور تیسری پوزیشن
اقصٰی سندس نے حاصل کی.
جیتنے والے طالب علموں میں اس موقع پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے،
محفل کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسر رحمت علی راشد اور ڈاکٹر ساجد ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس محفل کے حوالے سے طلباءوطالبات کو نصیحتیں بھی کیں اور انچارج ڈاکٹر سہیل اجتر، کَو انچارج حافظ محمد ہارون اور کلب ممبرز کی کاوشوں کو سراہا. علاوہ ازیں انچارج قرآت و نعت کلب
داکٹر سہیل اختر نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور یوں پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا...

Address

Burewala

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qirat & Naat Club UAF sub campus burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share