02/06/2026
تاریخ: 02 جون 2026
مقام: گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال، چکوال
ڈی ڈی سی کالجز ڈاکٹر عباس صاحب نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج پنوال، چکوال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کالج میں قائم داخلہ ڈیسک کا معائنہ کیا اور داخلہ مہم کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔
داخلہ ڈیسک کے ذمہ داران نے ڈی ڈی صاحب کو جاری داخلہ مہم، طلبہ و طالبات کی رہنمائی، داخلہ فارم کے اجراء، اور مختلف پروگراموں میں داخلوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی داخلہ ڈیسک طلبہ کو معلومات اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ داخلہ حاصل کر سکیں۔
ڈی ڈی صاحب نے داخلہ مہم کے سلسلے میں کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ داخلہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ معیاری تعلیم کے حصول کے لیے کالج میں داخلہ لے سکیں۔
دورے کے اختتام پر انہوں نے داخلہ ڈیسک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کالج کی ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔