Department of Islamic studies-DOIS-University of Chakwal

Department of Islamic studies-DOIS-University of Chakwal شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی آف چکوال کا قیام 2020 میں عمل میں لایا گیا ہے۔

13/05/2026

میڈیا کوریج

13/05/2026
12/05/2026
12/05/2026
یونیورسٹی آف چکوال — شعبہ بین الاقوامی تعلقاتدو روزہ کانفرنس پہلے روز کی رپورٹ۔یونیورسٹی آف چکوال کے شعبہ بین الاقوامی ت...
12/05/2026

یونیورسٹی آف چکوال — شعبہ بین الاقوامی تعلقات
دو روزہ کانفرنس پہلے روز کی رپورٹ۔
یونیورسٹی آف چکوال کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیرِ اہتمام “Strategic Dynamics and Security Risks in the Era of Persistent Conflict” کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد موجودہ عالمی تنازعات، علاقائی سلامتی اور بدلتے ہوئے عالمی سیاسی حالات پر علمی گفتگو کو فروغ دینا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف اسکالر اور تجزیہ کار ڈاکٹر طاہر نعیم ملک تھے جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چکوال ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ وائس چانسلر نے کانفرنس سے قبل طلبہ کی جانب سے تیار کردہ اسٹریٹجک اسٹڈیز نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر عماد گل نے اپنے کلاس فیلوز کے ہمراہ وائس چانسلر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
کانفرنس میں مختلف مقررین نے اہم عالمی موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ زبیر فاروق نے امریکہ اور اسرائیل کے اتحاد اور اس کے عالمی بحرانوں پر اثرات پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر منیبہ ثناء نے امریکہ ایران کشیدگی کے معاشی و عالمی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ سعیدہ عثمانی نے عالمی تجارتی راستوں اور ان کی عسکری اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ سائرہ ساجد نے جدید دور میں سکیورٹی کے بدلتے ہوئے تصورات پر اپنے خیالات پیش کیے۔

اختتامی خطاب میں ڈاکٹر طاہر نعیم ملک نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی جنگوں، علاقائی سیاست اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عالمی معاملات کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور مثبت مکالمے کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کریں۔
یہ دو روزہ کانفرنس طلبہ کے لیے ایک کامیاب علمی سرگرمی ثابت ہوئی جس نے نوجوانوں کو عالمی سیاست اور سلامتی کے موضوعات پر اپنی رائے پیش کرنے کا مؤثر موقع فراہم کیا۔
نامہ نگار: شعبہ بین الاقوامی تعلقات، یونیورسٹی آف چکوال

یونیورسٹی آف چکوال میں نوید صبح کی پہلی کرن
08/05/2026

یونیورسٹی آف چکوال میں نوید صبح کی پہلی کرن

پریس ریلیز یونیورسٹی آف چکوال میں آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں تقریب کا انعقاد  یونیورسٹی آف چکو...
08/05/2026

پریس ریلیز

یونیورسٹی آف چکوال میں آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے کی یاد میں تقریب کا انعقاد

یونیورسٹی آف چکوال میں آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال کی تکمیل کی یاد میں ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب سیتھی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قابل قدر وائس چانسلر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کےافتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے قوم کے دفاع اور پاک فوج کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص بھارت کے خلاف پاکستان کی دفاعی قوت اور قومی اتحاد کی ایک شاندار مثال ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حمید صدیقی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم تھے۔ دونوں مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے آپریشن کی اہمیت، پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری اور قومی سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے مہمانان گرامی کو یادگار تحائف پیش کیے۔

اس تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کے طلباء و فیکلٹی نے "آپریشن بنیان المرصوص" کے حمایت میں ایک پرجوش واک کا اہتمام کیا۔

Address

Pindi Road Chakwal
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Islamic studies-DOIS-University of Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share