19/03/2026
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شعبہ فارمیسی میں نمایاں پیش رفت
چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شعبہ فارمیسی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم کی دانشمندانہ اور مؤثر قیادت میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ وہ کام جو گزشتہ چار سالوں میں مکمل نہ ہو سکے تھے، وہ صرف چار مہینوں میں مکمل کر دیے گئے ہیں جس میں شعبہ فارمیسی کے لیے ریگولر فیکلٹی کی تقرری ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔
اس کے علاوہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی میں مختلف لیب کی تعمیراتی کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جو یونیورسٹی انتظامیہ کی سنجیدگی اور ترقی کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔
اساتذہ اور طلبہ نے پروفیسر ڈاکٹر خان عالم کی محنت، بصیرت اور بہترین قیادت کو سراہتے ہوئے اسے شعبہ فارمیسی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
یہ پیش رفت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مخلص قیادت اور مؤثر انتظامی اقدامات قلیل وقت میں بڑے مثبت نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔
جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر جامعہ باچا خان کی پوری فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن سٹاف پروفیسر ڈاکٹر خان عالم اور ان کی ٹیم کو اس شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ہیں