25/08/2026
عشرہ رحمتہ العالمین کے سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز چارسدہ میں "سیرت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا
جس میں کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کے علاوہ طلباء نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر سریر احمد خان صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر سیر حاصل اور روح پرور خطبہ پیش کیا ۔
کانفرنس کے اختتام پر کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد شعیب خٹک نے شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
سیرت کانفرنس کا انعقاد نبی علیہ السلام کی ذات با برکات کے ساتھ عقیدت و احترام کی مختصر سی کاوش ہے اور اس میں شرکت باعث ثواب دارین ہے۔
کانفرنس کے انعقاد، انتظام اور ترتیب و تزئین میں پروفیسر محمد طارق پروفیسر ڈاکٹر سریر احمد پروفیسر عبد الرشید پروفیسر فرخ سلطان اور پروفیسر سجاد نے نمایاں حصہ لیا۔۔