17/02/2026
آج چشتیاں اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی جانب سے طلبہ کے لیے ایک پُر مسرت تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا جو سفاری پارک چشتیان میں منعقد ہوا۔ اس خوشگوار موقع پر بچوں نے جھولوں سے بھرپور لطف اٹھایا، تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بے حد خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
یہ دورہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ اُن کے باہمی میل جول اور اعتماد میں اضافے کا سبب بنا۔ بچوں کی مسکراہٹیں اس بات کی عکاس تھیں کہ یہ دن اُن کے لیے نہایت یادگار ثابت ہوا۔
پورے تدریسی و انتظامی عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ اُن کے مثالی نظم و ضبط، باہمی تعاون اور بہترین مینجمنٹ کے بغیر یہ کامیاب ایونٹ ممکن نہ تھا۔
اس موقع پر مس صباء ریاض کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسے مثبت اور تعمیری اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں تاکہ ہمارے بچے خوشیوں اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔ 🌿✨