Second Shift Schools Chitral Lower/Upper

Second Shift Schools Chitral Lower/Upper ڈبل شفٹ اسکول، ہر بچے کے لئے روشن مستقبل

16/11/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا عوامی رابطہ پروگرام

پروگرام کا تعارف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے عوامی رابطہ پروگرام ’’آپ کا وزیرِاعلیٰ آپ کے ساتھ‘‘ کا آغاز ایک خوش آئند قدم ہے۔

ڈبل شفٹ اسکولز کے مسائل

ڈبل شفٹ اسکولز کے مسائل کئی سالوں سے حل طلب ہیں۔ پچھلے تین سالوں میں تین سے زیادہ وزرائے تعلیم تبدیل ہو چکے ہیں، اور ہر بار مسئلہ دوبارہ ابتدا سے شروع کرنا پڑتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ سے درخواست

ہم اپنے نوجوانوں کے منتخب رہنما، محترم وزیرِاعلیٰ صاحب سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ڈبل شفٹ اسکول اساتذہ کے بنیادی مسائل

انتہائی کم اور فکس تنخواہ
کئی کئی ماہ تنخواہ کی عدم ادائیگی
ذاتی اکاؤنٹ میں تنخواہ نہ آنا
سروس اسٹرکچر کی عدم موجودگی

کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی امید کرتے ہیں۔

امیدیں اور توقعات

ہمیں امید ہے کہ اس نئے پروگرام کے ذریعے ہماری آواز مؤثر طریقے سے اوپر تک پہنچے گی اور برسوں سے رکے ہوئے
مسائل جلد حل ہوں گے۔

Ali Amin Khan Gandapur Rahmat Ali Amir Khan Burhan Uddin Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Lower Chitral Tariq Ehsan Ahc Fahim Ullah Faisal Khan Tarakai Fatah Ullah Jan KP Elementary & Secondary Education Department Second Shift School Teacher's Association سیکنڈ شفٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا Suraya Bibi Taufiq Qazi Zakir Ullah Khan

16/11/2025
10/11/2025

“AYSAY DASTOOR KO ….... HUM BHII NAHI MAANTAY”
جب ایک ایسا نظام ہو جو غریب بچوں کو گھر کے قریب تعلیم فراہم کرتا ہو، اور جو واقعی حکومت کا ایک بہترین اور کامیاب قدم ثابت ہوا ہو، لیکن اسی نظام کو چلانے والے اساتذہ مہینوں تک تنخواہ کے بغیر گزارا کر رہے ہوں، تو دل ٹوٹ جاتا ہے اور انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ پھر انصاف کہاں ہے۔
ڈبل شفٹ اسکول سسٹم ڈبل شفٹ اسکول خیبر پختونخواگورنمنٹ کا ایک انقلابی قدم ہے۔
اس نظام نے غریب بچوں کو ایوننگ کی شفٹ میں تعلیم کا موقع دیا۔
محنت مزدوری کرنے والے بچوں کو پڑھنے کا حق واپس دیا۔
دور دراز علاقوں میں بغیر نئی عمارت بنائے معیاری تعلیم پہنچائی۔
ہزاروں خاندانوں کے لاکھوں روپے بچائے اور گاؤں کے اندر ہی ہائی اور ہائر سیکنڈری تعلیم ممکن بنائی۔
لیکن اس روشن نظام کے پیچھے ایک تلخ حقیقت موجود ہے۔ وہ نوجوان اساتذہ جو پانچ، سات بلکہ نو مہینے تک بغیر تنخواہ پڑھاتے رہے ہیں۔ انہی اساتذہ کے گریڈ کے سرکاری ملازمین لاکھوں روپے لیتے ہیں اور دوسرے مراعات بھی مگر ڈبل شفٹ اسکول کے اساتذہ آج بھی پرائمری بائیس ہزار، مڈل چھبیس ہزار، میٹرک اٹھائیس ہزار اور ہائر سیکنڈری تیس ہزار کی معمولی تنخواہوں پر گزارا کر رہے ہیں، وہ بھی مہینوں کی تاخیر کے ساتھ ۔ یہ صورتحال صرف ناانصافی نہیں بلکہ ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔
دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہائش، کھانے پینے اور سفر کے اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا، مگر اس کے باوجود یہ اساتذہ تین سال سے مکمل جذبے اور عزم کے ساتھ پڑھا رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ نظام ہزاروں بچوں کی زندگی بدل رہا ہے۔ لیکن افسوس کہ ہر نیا وزیراعلیٰ آتا ہے، اپنی مدت پوری کرتا ہے، مگر نوجوانوں، تعلیم اور ڈبل شفٹ اسکول اساتذہ کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔ نیا وزیر اعلیٰ ایک نوجوان ہے اور سہیل آفریدی صاحب کو نوجوانوں کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہوگا۔
ہمارے مطالبات بالکل واضح ہیں۔
نئے وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ فوراً ڈبل شفٹ اسکول کے مسائل کا نوٹس لے اور عملی حل فراہم کرے۔
اساتذہ کی کم از کم تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ باوقار زندگی گزار سکیں۔
تنخواہیں براہِ راست بینک اکاونٹس میں ادا کی جائیں تاکہ تاخیر کا سلسلہ ختم ہو۔
ڈبل شفٹ اسکول اساتذہ کو مکمل سروس اسٹرکچر دیا جائے اور چونکہ ہم بھی حکومتی اداروں میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں، اس لیے ہمیں وہی مراعات دی جائیں جو دوسرے اساتذہ کو ملتی ہیں۔
یہ مسئلہ صرف اساتذہ کا نہیں بلکہ ہزاروں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو نوجوان اساتذہ اس نظام سے ناامید ہو جائیں گے اور اس کا نقصان براہ راست طلبہ کو ہوگا۔ اس لیے ڈبل شفٹ اسکول کو مضبوط بنایا جائے، اساتذہ کو بروقت اور باوقار تنخواہیں دی جائیں اور اس نظام کو بچایا جائے کیونکہ یہی غریب بچوں کا واحد سہارا ہے۔

اجرت 36 سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی۔
06/09/2025

اجرت 36 سے بڑھا کر 40 ہزار کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیرِ صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 38واں اجلاس

کم از کم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں نادرا آفس کے قیام کیلئے عمارت کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے کی ٹرانسپلانٹ کیلئے ڈی آئی خان کے ایک مریض کو 60 لاکھ روپے امداد کی منظوری دے دی گئی۔ اسلام آباد نیشنل یوتھ گیمز 2025 میں صوبائی دستہ شریک ہوگا جس کے لئے فنڈ کی منظوری دی گئی۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف
6/8



05/09/2025

گورنمنٹ ہائی سکول (ڈی ایس ایس) واشچ تورکہو اپر چترال
----------------*------------*------------*---------*--------*-----
📚 ایف اے/ایف ایس سی سالانہ امتحان اول 2025 میں ہمارے طلبہ و طالبات نے 100٪ رزلٹ دے کر شاندار کامیابیاں حاصل کیں:

🥇 مہوش مراد – 957/1200
🥈 امیرہ بابر– 918/1200
🥉 وسیمہ ناز – 918/1200

👏 یہ کامیابیاں طلبہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور ہمارے محنتی اساتذہ کی لگن کا نتیجہ ہیں۔

🙏 اساتذہ کی قربانیاں اور حکومت سے گزارش
ڈبل شفٹ سکول سسٹم کے اساتذہ پچھلے کئی سالوں سے صرف 30 ہزار روپے پر بھی بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ حکومتِ خیبرپختونخوا سے گزارش ہے کہ:

ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں
----««--««--
براہِ راست ذاتی اکاؤنٹ میں دی جائیں

باقاعدہ سروس اسٹرکچر دیا جائے

✨ یہ نظام حکومت کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ ایک ہی سکول صبح و شام دو شفٹوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

04/09/2025

🌟 گورنمنٹ ہائی سکول ڈی ایس ایس بریر 🌟

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے حالیہ امتحانات میں ہمارے ہونہار طلبہ نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
🥇 اظہار الدین ولد دوست محمد نے کمپیوٹر سائنس میں 894 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
🥈 افسر الدین ولد مظفر خان نے بایولوجی میں 870 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
🥉 شائرہ دختر حضرت میر نے بایولوجی میں 865 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

🙏 اساتذہ کی قربانیاں اور حکومت سے گزارش

یہ شاندار نتائج ہمارے ڈبل شفٹ سکول سسٹم کے محنتی اساتذہ کی بدولت ہیں، جو گزشتہ تین سے چار سال سے انتہائی کم تنخواہ (صرف 30 ہزار روپے) پر بھی وہی نہیں بلکہ اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں جو مستقل اساتذہ پیش کرتے ہیں۔

ان نوجوان اساتذہ نے قلیل وسائل اور ذاتی مشکلات کے باوجود تعلیم کی شمع روشن رکھی ہے۔ مگر ان کی امیدیں موجودہ حکومت سے وابستہ ہیں کہ:

ڈبل شفٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

تنخواہیں براہِ راست ذاتی اکاؤنٹ میں دی جائیں۔

ان کے لیے باقاعدہ سروس اسٹرکچر متعارف کرایا جائے۔

یہ سسٹم حکومت کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ نئی عمارتیں بنانے کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک ہی سکول کو صبح و شام دو شفٹوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

📢 موجودہ کے پی کے حکومت سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ان محنتی اساتذہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے تاکہ یہ پڑھے لکھے نوجوان استاد بھی اپنی زندگی عزت اور سکون کے ساتھ گزار سکیں۔

Faisal Khan Tarakai Fahim Ullah سیکنڈ شفٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا Ali Amin Khan Gandapur Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Deputy Commissioner Lower Chitral Suraya Bibi

04/09/2025

گورنمنٹ ڈبل شفٹ ہائر سیکنڈری اسکول بریر کے قابل فخر طلبہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے حالیہ امتحانات میں ہمارے ہونہار طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی دکھائی اور سکول و علاقے کا نام روشن کیا۔

🥇 پہلی پوزیشن: اظہار الدین ولد دوست محمد – 894/1200 (کمپیوٹر سائنس)
🥈 دوسری پوزیشن: افسر الدین ولد مظفر خان – 870/1200 (بایولوجی)
🥉 تیسری پوزیشن: شائرہ دختر حضرت میر – 865/1200 (بایولوجی)

✨ دیگر قابل فخر طلبہ و طالبات (800 سے زائد نمبر حاصل کرنے والے):

عائشہ جمال دختر الیاس خان – 851/1200

شفیق احمد ولد علی احمد – 850/1200

روشاں سبا دختر شیر محمد – 841/1200

👏 یہ کامیابیاں طلبہ و طالبات کی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ ہمارے محنتی اساتذہ کی لگن کا نتیجہ ہیں۔

🙏 ڈبل شفٹ سکول سسٹم کے اساتذہ انتہائی کم وسائل اور قلیل تنخواہ کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، جو ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔


Faisal Khan Tarakai KP Elementary & Secondary Education Department

08/08/2025

‎📣 ڈبل شفٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں فرسٹ ایئر میں داخلے جاری ہیں!

‎وہ طلباء و طالبات جو:
‎✅ صبح محنت مزدوری کرتے ہیں
‎✅ تعلیم چھوڑ چکے ہیں
‎✅ یا صبح اسکولوں کے رش سے پریشان ہیں
‎اب شام کے وقت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

‎🎓 پیش کیے جانے والے گروپس:

✓‎Pre-Medical: Biology, Chemistry, Physics

✓‎Pre-Engineering: Mathematics, Chemistry, Physics

✓‎Computer Science: Physics, Computer Science, Mathematics

✓‎Humanities-I: History, Civics, Islamic Studies

✓‎Humanities-II: Statistics, Economics, Islamic Studies

✓‎Green Science: Statistics, Economics, Computer Science


‎📅 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 14 اگست 2025
‎🏫 کلاسز کا آغاز: 15 اگست 2025

‎📂 داخلے کے لیے درکار دستاویزات:
‎• میٹرک کی ڈی ایم سی کی 2 کاپیاں
‎• والد کے شناختی کارڈ کی 2 کاپیاں
‎• ڈومیسائل اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی 2 کاپیاں
‎• پاسپورٹ سائز تصاویر 2 عدد

‎📌 ضروری دستاویزات کے ساتھ قریبی ڈبل شفٹ اسکول سے فوری رجوع کریں۔








Faisal Khan Tarakai KP Elementary & Secondary Education Department Fahim Ullah Suraya Bibi سیکنڈ شفٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

21/07/2025

I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

13/07/2025

📢 ڈبل شفٹ اسکولز: اصل ہیرو کون؟

الحمدللہ، خیبرپختونخواہ میں 1053 سرکاری اسکولز میں سیکنڈ شفٹ کا کامیاب آغاز کیا گیا، جن میں 588 بوائز اور 465 گرلز اسکولز شامل ہیں۔ ان اسکولز میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ مزید اسکولز بھی اس نظام میں شامل کیے جا رہے ہیں۔
ہم وزیر تعلیم جناب فیصل خان ترکئی کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لیکن، ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ:

✅ اس ڈبل شفٹ سسٹم کے اصل ہیرو وہ اساتذہ ہیں
جو سالہا سال بغیر تنخواہ کے پڑھاتے رہے، اپنے گھروں سے دور، مہنگائی کے طوفان میں، پٹرول، کرایہ، کھانے پینے اور رہائش جیسے مسائل کے باوجود، قوم کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

🚫 موجودہ تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
📉 کسی قسم کا مستقل سروس اسٹرکچر موجود نہیں۔
💳 تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا کوئی نظام نہیں۔
📚 ایکزام ڈیوٹی اور دیگر مراعات صرف ریگولر اساتذہ تک محدود ہیں۔

✊ ہمارے مطالبات:

1. 💰 تنخواہوں میں فوری اور خاطر خواہ اضافہ کیا جائے

2. 🏛️ پراپر سروس اسٹرکچر دیا جائے

3. 🏦 ماہانہ تنخواہ براہِ راست اساتذہ کے پرسنل اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے

4. 🧾 ایگزام ڈیوٹی اور دیگر ڈیوٹیز بھی دیا جائے تاکہ ان ایکسٹرا پیسوں سے اساتذہ کی گز ر بسر ہو

5. ⚖️ ریگولر اساتذہ کے برابر تمام مراعات فراہم کی جائیں

📌 ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ان زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے فوری ایکشن لیں گے۔ کیونکہ:

> "کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے" کا خواب تبھی ممکن ہے جب اساتذہ محرومی کا شکار نہ ہوں۔





Faisal Khan Tarakai Ali Amin Khan Gandapur Fahim Ullah KP Elementary & Secondary Education Department

Address

Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Second Shift Schools Chitral Lower/Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share